براؤزنگ ٹیگ

#peshwar

سنی اتحاد کونسل خواتین کی مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: پشاور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے 14 مارچ کو مختصر فیصلہ سنایا تھا تاہم اب ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق ہے اور ہائیکورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی…

پشاور ہائیکورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں خارج

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر درخواستیں خارج کردیں ۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، بنچ میں جسٹس اعجاز انور، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور سید ارشد علی شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر مہمند اور سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر پشاور ہائی کورٹ پہنچے۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات ڈے سے پہلے پی ٹی آئی سے بلے کا…

پشاور ہائیکورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظ

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں گئے اور الگ الگ نشانات دیئے گئے، تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، قومی اسمبلی میں 86, کے پی میں 90, پنجاب میں 107, سندھ میں 9 اور بلوچستان میں ایک ممبر نے سنی…

قراقرم ہائی وے، بلتستان، استور کی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں

گلگت/کوئٹہ (پاک ترک نیوز) قراقرم ہائی وے، بلتستان، استور کی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں۔ ملک کے شمالی حصے میں شاہراہ قراقرم (کے کے ایچ)، بلتستان روڈ اور استور روڈ کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت شمالی اور وسطی بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ جاری ہے۔ اہم سڑکوں کے جزوی طور پر کھلنے کے باوجود گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث ہزاروں مسافروں کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین گنڈاپور کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل راجہ ظہورالحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیراعلی کے پی کے علی امین امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔ وکیل نے استدعا کی کہ سرکاری شیڈول کے باعث علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہوسکتے…

پختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری، تودے گرنے سے بچوں سمیت 8افراد جاں بحق

پشاور(پاک تر ک نیوز) خیبر پختونخوا میں صوبائی دارالحکومت سمیت متعدد علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مکان کی چھت پر تودے گرنے کے الگ واقعات میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے۔ پشاور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے ان علاقوں کا رابطہ دیگر سے منقطع ہو گیا۔ بند رستوں کو کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، تاہم مسلسل برف باری کام میں رکاوٹ اور سست روی کی وجہ بن رہی ہے۔ دیر…

علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

پشاور(پاک ترک نیوز) علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔ آزادامیدوار علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیےمجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا، نومنتخب سپیکر بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔ علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا، علی امین گندا پور کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔قائد ایوان کے لیے…

عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی و راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23مقدمات درج ہیں، 4 کیس لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک، 1 کیس گوجرانوالہ میں درج ہے، میرا درخواست گزار وزیراعظم کا امیدوار ہے، 8 ہفتے دیئے جائیں…

پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، لائحہ عمل عمران خان طے کرینگے، شیر افضل مروت

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، مستقبل کا لائحہ عمل عمران خان طے کریں گے۔ پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 سیٹیں ہیں اور وہ وکٹری اسپیچ کررہے ہیں۔ زرداری نے سندھ میں ہماری سیٹیں زبردستی لی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج عمران خان سے ملاقات ہے، میں انہیں تجاویز پیش کروں گا۔ جہانگیر ترین، محمود خان ،پرویز خٹک کا حال قوم نے دیکھ لیا۔ جو بھی خان کا ساتھ چھوڑے گا، وہ…

عام انتخابات میں ایک دن باقی! پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات میں ایک دن باقی جس کیلئے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔ کل ہونے والے انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریذائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ ڈی آر او اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پولنگ میٹریل متعلقہ حلقے کو دیا جا رہا ہے، پریذائیڈنگ افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کراچی میں ضلع شرقی میں پولنگ سامان کی ترسیل ایکسپو سینٹر سے ہو گی، ایکسپو سینٹر کے…

پشاور ، شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 200 دکانیں جل گئیں

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے صدر میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا۔ پلازہ میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ سینٹر کے قریب واقع گھروں کوخالی کرا لیا گیا تھا۔صدر روڈ پر واقع ٹائم سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں۔ شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرزآ گ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں ۔آگ بجھانے کے لیے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ…

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان بحال کردیا

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )انٹرا پارتی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر سماعت میں دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس مل گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی کی، جس میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض کرنے والے فریقین کے وکلا نے دلائل دیے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلا نےگزشتہ روز اپنے دلائل مکمل…

انٹراپارٹی معطلی فیصلہ : الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ سے رجوع کرے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بنچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات متعلق فیصلہ معطل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بینچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ سے استدعا کرے گا کہ حکم امتناع خارج کیا جائے ۔ ٓذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو سپریم…

خیبر پختونخوا کے نگران وزیرا علیٰ اعظم خان انتقال گر گئے

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں، انہوں نے 21 جنوری 2023ء کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی نماز جنازہ آج ساڑھے 3 بجے چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں ادا کی جائے گی۔ طبی عملے کے مطابق اعظم خان کی طبیعت تشویشناک تھی جس پر انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا، اعظم خان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا…

خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھا لیا

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ کے 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، احمد رسول بنگش، آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللّٰہ بحیثیت وزراء کابینہ کا حصہ بن گئے۔ اس کے علاوہ نگراں وزراء میں ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اور سید عامر شامل ہیں۔

راولپنڈی ،گولڑہ موڑ پر موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے سے 12افراد جاں بحق

راولپنڈ ی (پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث 12افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوارگرنے سے 12مزدور جاں بحق ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کیلئے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور11 فٹ اونچی تھی جس کے ساتھ پل کی تعمیر کے سلسلے میں موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، اس دوران دیوار ان پر گر گئی۔ اب تک لائی جانے…

خیبرپختونخوا پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی،مریم نواز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی۔نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق ارکان قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی نے وفد سمیت ملاقات کی، سابق ایم پی ایز بلاول آفریدی، بصیرت بی بی، زبیر آفریدی ودیگر بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت پر شاہ جی گل…

بدنام زمانہ دہشتگرد ثناءاللہ غفاری افغانستان میں پراسر ار طور پر مارا گیا

کابل (پاک ترک نیوز) پاکستان کے خطرناک ترین دشمن اور اِس دہائی کا سب سے بڑا دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان کے شہر کنڑ میں پراسرار طورپر مارا گیا ۔ دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث عالمی دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان میں جہنم واصل ہوگیا ۔ ہلاک دہشت گرد ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر انتہائی مطلوب تھا، دہشت گرد اور اُس کی فیملی بھارت سے ہجرت کرکے افغانستان آئی تھی۔ خطرناک ترین دہشت گرد کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا، دہشت گرد نے غفاری مدرسہ…

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا ،پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان

پشاور (پاک ترک نیوز) رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں یکم رمضان…

بنوں میں سی ٹی ڈی کمپائونڈ پر حملہ کرنیوالے تمام دہشت گرد ہلاک

پشاور(پاک ترک نیوز) بنوں میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر دہشتگردوں کو ہلاک کئے جانے کے بعد اس وقت سرچ آپریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔آپریشن کے دوران 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز بنوں میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔بنوں میں سکول بند…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More