سویڈن اور کینیڈا فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے کی امداد دوبارہ شروع کریں گے
اوٹاوہ (پاک تر ک نیوز) سویڈن اور کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے نقدی کی تنگی کا شکار اقوام متحدہ کی ایجنسی کو 20 ملین ڈالر کی ابتدائی تقسیم کے ساتھ امداد دوبارہ شروع کریں گے۔
وہ ان ممالک میں شامل تھے جنہوں نے UNRWA کی امداد کو اس وقت روک دیا جب اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام اپنے 12 ملازمین پر لگایا جس نے غزہ میں تنازعہ کو جنم دیا۔
سویڈش حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سال 2024 کے لیے UNRWA کے لیے 400 ملین کرونر مختص کیے ہیں۔ آج کا فیصلہ 200 ملین…