براؤزنگ ٹیگ

philistine

فلسطینی تنظیمیں اب ایک نئے معاہدے کے لئے الجزائر میں یکجا ہونگی

الجزائر (پاک ترک نیوز) فلسطینی تنظیموں "فتحـ" اور"حماس" میںمفاہمت کےایک درجن کے قریب معاہدوں کی ناکامی کے بعد اب مزاکرات کا نیا دور آئندہ ماہ الجزائر میں ہوگا۔ جس میں فلسطین کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت شرکت کرے گی۔ گذشتہ روز عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اب کی بارالجزائر اکتوبر کے پہلے ہفتے میں فلسطینی تنظیموں "فتح" اور "حماس" کے وفود کی میزبانی کر رہا ہے۔ الجزائر میں فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور تقسیم کے خاتمے کے مذاکرات کئے جائیں گے۔ تاہم ماہرین کے مطابق ماضی کے کئی مذاکرات…

فلسطینی شہر جنین میں فائرنگ کے تبادلے میں د و فلسطینی شہید ،اسرائیلی فوجی ہلاک

رام اللہ(پاک ترک نیوز) شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین شہر کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فلسطینی مرد اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ان فلسطینیوں کی شناخت 23 سالہ احمد ایمن عابد اور 22 سالہ عبدالرحمن ہانی عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد جنین کے مغربی مضافات میں واقع گاؤں کفر دان کے رہنے والے تھے اور مبینہ طور پر شہر کے شمال میں جلاما (گلبوا) فوجی چوکی پر اسرائیلی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں…

اسرائیلی فورسز نے 3نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا

بیت المقدس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونیوالے میں 14سالہ لڑکا بھی ہے ۔ دوسری جانب اسرائیل کے اندر کئی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے 14سالہ لڑکے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پٹرول بم حملوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ رام اللہ کے قریب جھڑپوں میں ایک اور فلسطینی مارا گیا جو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کر رہا تھا ۔ تاہم اسرائیلی فوج یا…

ترکی کا فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

رام للہ (پاک ترک نیوز) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سدات اونال کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ترکی فلسطین تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران ترک وفد نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔یروشلم میں ترکی کے قونصل جنرل احمد رضا دیمیرر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم کالن فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے

انقرہ( پاک ترک نیوز) ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالن اور نائب وزیر خارجہ سیدات اونل 16-17 فروری کو اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے۔دونوں عہدیدار فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ ترکی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ رام اللہ کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ترکی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ پر گامزن ہے ۔انقرہ کی جانب سے یہ بیان دینے کے بعد کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ثالثی کر سکتا ہے۔ یاد ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ…

فلسطین کی آزادی تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر منقطع نہیں کئے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ انٹلی جنس کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے ساتھ شدید اختلافات ہیں۔ فلسطین پالیسی ہمارے لئے ریڈ لائن ہے۔ اسرائیل کی فلسطین پالیسی کو قبول کرنا ترکی کے لئے ممکن نہیں ہے۔ اسرائیل کے فلسطینیوں کے ساتھ رحمانہ سلوک کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کی اعلیٰ قیادت اپنا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More