براؤزنگ ٹیگ

#philistinecountry

اسرائیل نے 50سال سے کم عمر فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

بیت المقدس (پا ک ترک نیوز) اسرائیلی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 12سے 40سال کی عمر کے فلسطینی مردوں کو مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کیلئے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ کوآرڈینیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز ان ٹیریٹریز (COGAT) کا کہنا ہے کہ فلسطینی خواتین ،12سال سے کم عمر بچے اور 50سال سے زائد عمر کے افراد مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی ۔مزید کہا گیا ہے کہ 40 سے 49 سال کی عمر کے مردوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کے لیے خصوصی…

برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ کا مطالبہ

رام اللہ(پاک ترک نیوز) فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے برطانیہ سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شطیہ نے یہ بات گذشتہ روز مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ "برطانیہ کو سیاسی اور تاریخی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنا چاہیے۔" شطیہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف دو ریاستی حل کی حفاظت کرے گا ۔ ساتھ ہی اسرائیل کوفلسطینی عوام کے خلاف اقدامات…

لبنان :فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دھماکہ،متعدد زخمی

بیروت (پاک تر ک نیوز) لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں زوردار دھماکہ ،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ برج الشمالی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیور اہلکاروں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ کیمپ میں آگ لگنے سے ہوا۔ کیمپ میں گیس اور آکسیجن کی بوتلیں رکھی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لبنانی فوج کا دعویٰ ہے کہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More