براؤزنگ ٹیگ

#phlistine

اسرائیل فوج نے مزید 2فلسطینیوں کو شہید کردیا

نابلس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر دھاوا بول کر 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جیریکو ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایادو نوجوانوں کو ہسپتال لے جایا گیا جن کے سینے میں گولیاں لگی تھیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم کو اسرائیلی فورسز نے آج صبح سویرے جیریکو پر حملے کے دوران سینے میں گولی ماری۔ عینی…

اسرائیل میں کار کی ٹکر اور چاقو بردار کے حملے میں 7 افرادزخمی

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کار کی ٹکر اور چاقو بردار حملے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی تل ابیب میں ایک کار نے متعدد شہریوں پر حملہ کیا ہے اور مشتبہ شخص کو بے اثر کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ شخص جنوب سے شمال کی طرف جانے والی گاڑی چلا رہا تھا، شاپنگ سینٹر میں کھڑے پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گیا اور گاڑی سے باہر…

ترکیہ کی مقبوضہ مغربی کنارے جنین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز) وزارت خارجہ نے کہا کہ ترکیہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مذمت کرتا ہے اور تل ابیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عقل سے کام لے اور اس طرح کی کارروائیاں بند کرے۔ انقرہ کو جاری کشیدگی کے درمیان خطے میں تشدد کی نئی لہر میں اضافے پر گہری تشویش ہے، وزارت نے کہا کہ وہ اسرائیلی حکام پر زور دیتی ہے کہ وہ عقل سے کام لیں اور اس طرح کے اقدامات کو روکیں۔ وزارت نے اسرائیلی فورسز کے حالیہ تشدد میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کے لیے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی…

اردوان کا فلسطینی صدر محمود عباس کوٹیلی فون،حمایت جاری رکھنے کا عزم

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے تقدس اور حیثیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کی صورت میں ترکیہ کی فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ترک صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق، ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران قربان بیرم (عید الاضحی) کی تعطیلات کی مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر اردوان کا…

جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 6ہو گئی

جنین (پاک ترک نیوز) جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 6ہوگئی جبکہ 90سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں شہید فلسطینی شہریوں کی تعداد 6ہو گئی جس میں ایک نابالغ سمیت پانچ فلسطینی ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 48 سالہ امجد عارف الجاس پیٹ میں گولی لگنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اسرائیلی فوج کے جنین کیمپ پر حملے میں 3فلسطینی شہید،29زخمی

جنین (پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنین میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بربریت کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 29افراد زخمی بھی ہیں ۔ شہید ہونیوالے ایک نابالغ بھی شامل ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں کی شناخت 21سالہ خالد درویش، 19سالہ قاسم ساریہ اور 15سالہ احمد صقر کے نام سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا جس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں رواں برس 112فلسطینی شہید ہوئے ،اقوام متحدہ

نیویارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 2023 کے آغاز سے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں 112 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کی جمعے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں سال کے آغاز سے 29 مئی تک 107 فلسطینیوں کو ہلاک کیا اور مجموعی طور پر 4,229 زخمی ہوئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی ننھے بچے کو شدید زخمی کر دیا۔ رپورٹ کے…

پاکستان کی اسرائیلی قابض حکام کی جانب سےمسجد اقصی پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک رکن اور اسرائیلی قابض افواج کے تحفظ میں کنیسٹ کے ارکان کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے تقدس کی خلاف ورزی دنیا بھر کے 1.5 بلین مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے۔ یہ اسرائیل کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے سلسلے میں ایک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ ہم اس…

صیہونی وزیر اعظم کی فضائی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق۔ اسلامی دنیا کی مذمت

یروشلم (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہےکہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل اسلامی جہاد گروپ کے کمانڈروں کوشہید کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیتن یاہو نے یہ بیان سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد منگل کی شب دیا جس میں اسں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے گزشتہ ہفتے فلسطینی سرزمین سے راکٹ فائر کے جواب میں کیے گئے تھے۔ فلسطینی گروپوں نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی کی شہادت کے جواب میں غزہ سے اسرائیل پر راکٹوں کے بیراج فائر کیے تھے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ فضائی…

اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کر دیا۔فلسطینی فورسز کی فائرنگ میں 6فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ فلطینی وزارت نے کہا کہ 17 سالہ جبریل محمد کمال ال لدا جیریکو شہر کے قریب عقبت جبر پناہ گزین کیمپ میں "سر میں گولی لگنے سے" ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیاہے کہ فورسز نے مسلح مشتبہ…

اسرائیل نے رمضان المبارک کے اختتام تک مسجد اقصی میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

یروشلم(پاک ترک نیوز) اسرائیل نے رمضان المبارک کے اختتام تک یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عید الفطر تک یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری کر دیا۔نیتن یاہو نے سیکیورٹی اہلکاروں کو عیدالفطر تک یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی سال سے رمضان المبارک کے اختتامی عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد ہو رہی ہے۔ گزشتہ دنوں…

مقبوضہ مغربی کنارے میں گاڑی پر فائرنگ ،دو اسرائیلی آباد کار ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) مغربی کنارے میں فائرنگ سے دو اسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت کے ساتھ ہی مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کار کو غیر قانونی حمرا بستی کے قریب نشانہ بنایا گیا جس میں دواسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گئے ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حمرہ جنکشن کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا…

ترک زلزلہ متاثرین کی مدد کے بعد واپس جانیوالے فلسطینی کو اسرائیلی فورسز نے شہید کردیا

نابلس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے بعد پانچ روز قبل وطن واپس آنے والے فلسطینی کو شہید کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نابلس کے جنوب میں زاتارا گاؤں میں اسرائیلی فوج کے زیر تحفظ آباد کاروں نے ایک 37سالہ فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ۔شہید ہونیوالے شخص کی شناخت سمیح الاقتاش کے نام سے ہوئی ہے جس کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شہید فلسطینی پانچ بچوں کا باپ اور ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی…

اسرائیل کا راکٹ فائر ہونے کے بعد غزہ پر فضائی حملہ

غزہ سٹی (پاک ترک نیوز) مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیلی حملے کے بعد محصور فلسطینی انکلیو سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل نے غزہ شہر کے شمال میں فضائی حملے شروع کر دیے ہیں ۔ غزہ کی پٹی سے چند گھنٹے قبل داغے گئے راکٹوں کی ذمہ داری کسی فلسطینی گروپ نے قبول نہیں کی، جس سے اسرائیلی شہروں سڈروٹ اور اشکلون میں سائرن بج گئے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نابلس پر اسرائیلی حملے پر بین الاقوامی ردعمل شرمناک اور کمزور ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نابلس حملے پر…

اسرائیلی فورسز نے نابلس میں 6نہتے فلسطینیوں کوشہید کردیا

نابلس (پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز نے نابلس میں 6نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں کم از کم چھ فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ زخمیوں میں سے کم از کم 50 زندہ فائرنگ کی زد میں آئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے چھ افراد میں 72 سالہ عدنان صابے بارا شامل ہیں۔ 25سالہ محمد خالد انبوسی، 33سالہ تمر مناوی، 26سالہ مصعب اویس، 24 سالہ حسام اسلم اور 23 سالہ محمد ابوبکر…

اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے 14 سالہ نہتے فلسطینی کو شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقد س (پاک ترک نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے نہتے14 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جینن شہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکے قصی رضوان واکد کو شہید کیا ۔جنین کے نائب گورنر کمال ابو الرب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دوپہر کے وقت کیمپ پر دھاوا بول دیا ، اس آپریشن میں تین فلسطینی زخمی اور ایک نوجوان شہید…

ترکیہ، شام زلزلوں کے بعد عرب دنیا کی بھر پور امداد

استنبول (پاک ترک نیوز) عرب ممالک نے تباہ کن زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام کی اس مشکل گھڑی میں مدد کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے اور امداد بھیجنے کے لیے تیزی سے کام شروع کر دیا ہے۔تاکہ پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے جس میں کم از کم 20,000 افراد ہلاک اور 80,000 سے زیادہ زخمی ہوئےتھے کے بعد متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کی جا سکے۔ عرب اور ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 14 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔جبکہ قطری ٹیلی ویژن چینل کے زیر…

اسرائیلی فورسز نے مزید 7 نہتے فلسطینی شہید کردیئے

غزہ(پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 7 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ جیریکو کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے علی الصبح چھاپہ مارا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 نوجوانوں کو شہید کردیا،3 فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ دفاعی فائرنگ میں مارے جانیوالے دو حملہ آوروں سمیت 7 افراد کا تعلق حماس سے تھا اور وہ اس علاقے کے اہم عہدیدار تھے جبکہ حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کو…

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نہتے فلسطینی کو شہید کر دیا

غزہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک نہتے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ، فلسطینی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ عبداللہ سمیع قلالوی، 26 سالہ جمعہ کی شام کو "نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ کے قریب اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا "۔ سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA نے فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان احمد جبریل کے حوالے سے بتایا کہ مقتول اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے چند منٹ بعد ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب…

اسرائیلی فوج نے ہیبرون میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا

رام اللہ، مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے رام اللہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر ہیبرون میں ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا تھا ۔ فلسطینی وزارت صحت نے مقتول کی شناخت 26 سالہ نسیم ابو فودا کے نام سے کی ہے اس کے سر میں گولی ماری گئی۔ مقامی صحافیوں نے بتایا کہ ابو فودا کو صبح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، وفا نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے "حبرون کے وسط میں ابراہیمی مسجد کے جنوب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More