براؤزنگ ٹیگ

#phone

حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ نے فیصلے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کا نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔ ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر…

ٹیلی فون کال اور انٹرنیٹ مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) منی بجٹ آنے کے باعث ملک میں ٹیلی فون کال اور انٹرنیٹ سروس مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکس نہ بڑھانے کے فیصلے سے بھی یوٹرن لے لیا ہے ۔ ٹیلی کام سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 5فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس 10فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ ٹیلی کام سیکٹر پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھنے سے پاکستان میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ ملک میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں…

او آئی سی اجلاس :اسلام آباد میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) او آئی سی اجلاس کے موقع پر حکومت نے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں آنے والے مندوبین ہمارے مہمان ہیں۔ سیکورٹی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی مندوبین کو فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ،چیف کمشنرز اورپولیس نے موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ اورپیرکومقامی چھٹی ہے۔ سیکریٹریٹ میں چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کرے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More