پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن انگلینڈ کے نام، 4 وکٹوں پر 506 رنز
راولپنڈی (پاک ترک نیوز)
پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں انگلینڈ ٹیم نے ابتدا سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
پہلے ہی روز مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔
اوپننگ بلے بازوں جیک کراؤلے اور بین ڈکیٹ نے 233 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر مضبوط بنیاد فراہم کی۔ 107 رنز پر بین ڈکیٹ آؤٹ ہوئے، جنہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو…