روح ریاستِ مدینہ: پاکستانی معاشرے کی تشکیلِ نو
وزیر اعظم پاکستان عمران خان
قوموں کے عروج و زوال کا عمل، تہذیبوں کے عروج و زوال سے مختلف ہوتا ہے۔قومیں بیرونی حملوں کا ہدف بنتی ہیں،داخلی سطح پرشکست وریخت سے گزرتی ہیں مگر تہذیبوں کا معاملہ یہ نہیں ہے۔
تہذیبوں کو باہر سے کوئی نہیں مار سکتا،وہ صرف خود کشی کرتی ہیں۔ہر قوم کا جوہر، اس کے روحانی اصول ہیں۔جب یہ اصول مر جاتے ہیں،قومیں مردہ ہو جاتی ہیں۔مسلم تہذیب میں،ہمارے روحانی اصولوں کا ظہور،ریاستِ مدینہ کی صورت میں ہوا ، جو اللہ کے رسول حضرت محمد ﷺ نے قائم فرمائی۔دیگر اصولوں کے علاوہ،…