براؤزنگ ٹیگ

#poling

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغازہوگیا

لندن(پاک ترک نیوز) لیبر پارٹی حکومت بنائے گی یا ایک بار پھر ٹوری پارٹی ہو گی کامیاب؟، برطانوی عوام اپنے نئے حکمران کا انتخاب آج کریں گے۔ برطانیہ میں آج ہونے والے عام انتخابات کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدوار مدمقابل ہوں گے، انتخابات میں 464 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائیں گے، عام انتخابات کیلئے برطانیہ بھر میں 40 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ عام انتخابات کے دوران…

عام انتخابات 2024 میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔ ts2dght k' j4hfa 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں۔ 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں…

ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پاک ترک نیو۵) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ حکام الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک ہے۔ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج شام 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے شکایت سیل کو انتخابی عمل سے متعلق اب تک 55 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 45 شکایات کا ازالہ کردیا گیا جبکہ 10 پر کام جاری ہے۔

عام انتخابات 2024: ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) 2024 کے عام انتخابات میں ایک روز باقی ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹرز کی آسانی کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے۔ شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی قابلِ قبول نہیں ہوگی جبکہ زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔ ای سی پی کی ہدایات کے مطابق ووٹ کے لیے پاسپورٹ، بے فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔ پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے بعد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More