براؤزنگ ٹیگ

#population

ترکیہ کی آبادی 2100 تک 77 ملین سے کم ہونے کی توقع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی آبادی 2100 تک 77 ملین سے کم ہونے کی توقع ہے۔ ترکیہ کے شماریاتی ادارے (TurkStat) کے تخمینوں کے مطابق، 2100 تک ترکیہ کی آبادی 77 ملین سے کم ہونے کی توقع ہے۔ آبادی کے تخمینے، 2023-2100" کے مطالعہ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تخمینوں کو ترکیہ کے آبادیاتی ڈھانچے اور ادارہ جاتی نظرثانی کی پالیسیوں میں حالیہ تبدیلیوں کی عکاسی کرنے کیلئے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ تین مختلف منظرنامے کم، درمیانے اور زیادہ پیدائش، موت اور نقل مکانی کی شرح میں موجودہ رجحانات کے بارے میں مفروضوں…

دنیا کی آبادی چند برسوں میں 10ارب سے تجاوز کرنے کا امکان

نیویارک (پاک ترک نیوز) ) دنیا کی آبادی آئندہ چند برس کے دوران 10 ارب سے تجاوزکا امکان ہے ۔ اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس وقت آبادی 8.2 ارب نفوس پر مشتمل ہے اور یہ آبادی آئندہ چند برس میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ ویب سائٹ ورلڈو میٹر کے مطابق رواں برس اب تک دنیا بھر میں 7 کروڑ 11 لاکھ بچے پیدا ہوئے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ افراد انتقال کر گئے۔ اس وقت پاکستان 24 کروڑ 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے، پڑوسی ملک بھارت 14 کروڑ…

ترکیہ میں عمررسیدہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) تر کیہ میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ترکیہ کی 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بزرگ آبادی میں گزشتہ پانچ سالوں میں 22.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2022 میں یہ تعداد 8.45 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ترک شماریاتی ادارہ (TurkStat) کے مطابق عمر رسیدہ افراد کی تعداد 2017 میں 6.89 ملین سے بڑھ کر 8.45 ملین تک پہنچ گئی، اس طرح 2022 میں کل آبادی کا 9.9 فیصد حصہ بنتا ہے۔ اسی طرح 2017 میں عمر رسیدہ افراد کی کل…

استنبول میں گزشتہ برس فضائی آلودگی میں 9 فیصد اضافہ

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول میں 2022 میں فضائی آلودگی میں 9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ شہر بھر کے مختلف سٹیشنوں پر ڈیٹا اور ہوا کے معیار کی پیمائش کے مطابق 25 اسٹیشنوں پر فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2019میں COVID-19 پھیلنے کے دوران ترکیہ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر میں فضائی آلودگی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔ استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی (IBB) کے ہوا کے معیار کی پیمائش کرنے والے سٹیشنوں کے اعداد و شمار جو انادولو ایجنسی…

ترکیہ کی آبادی 86برسوں میں ایک کروڑ 36لاکھ سے ساڑھے آٹھ کروڑ کے قریب پہنچ گئی ۔ ترک سٹیٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی آبادی ساڑھے آٹھ کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔جس میں کام کرنے کے اہل افراد ،نوجوانوں اور طویل العمر افراد کی شرحوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ترکیہ کے شماریاتی ادارے (ترک سٹیٹ) نےرواں ہفتہ میں 2021 کی "آبادی اور مکانات کی مردم شماری" کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اعداد و شمار مجموعی آبادی میں تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، "عمر بڑھنے" کے رجحان کی حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں اور یہ دکھاتے ہیں کہ ملک میں مکانات کے بڑھتے ہوئے اخراجات کےباوجود کرایہ داروں سے زیاد ہ مکان…

دنیا کی آبادی 8ارب ،پاکستان کا حصہ تین فیصد

لاہور(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی آبادی 8ارب ہو گئی جبکہ پاکستان کی آبادی دنیا کا تین فیصد ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک دنیا کی آبادای ساڑھے 8 ارب ہو جانے کا امکان ہےجبکہ 2050 میں 9.7 ارب اور2100 میں 10.4 ارب ہوجائے گی۔ رپورٹ میں دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچنےکو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ 1426ملین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔جبکہ بھارت کی آبادی اس سے صرف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More