براؤزنگ ٹیگ

#prayer

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی 20لاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجد الحرام اور مسجد نبوی 20لاکھ زائرین نے نماز جمعہ ادا کی۔ دونوں بڑی مسجد کی چھتیں، صحن، اردگرد کی سڑکیں اور ہوٹلز میں نمازیوں کا بڑا اجتماع ہوا۔ نظم وضبط قائم رکھنے کیلئے مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعلیٰ انتظامات کئے۔ اس دوران 25000سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ۔10 ہزار خواتین سیکورٹی اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ گزشتہ 23ویں کی شب قیام اللیل میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے زائد رہی۔آب زمزم کے 65000 سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی…

اسرائیل نے رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کردی

یروشلم(پاک ترک نیوز) اسرائیل نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی مردوں کے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئے داخلے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ 12 سے 55 سال کی عمر کے فلسطینی مردوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فلسطینی علاقوں میں حکومتی سرگرمیوں کے کوآرڈینیشن یونٹ (COGAT) جو کہ اسرائیلی فوج سے وابستہ ہے، نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے کی شرائط طے کی گئی تھیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں…

طالبان کا نماز جمعہ میں ایک ہی خطبہ ،امیر کی فتح کیلئے لازمی دعا کا حکم

کابل(پاک ترک نیوز) طالبان نے ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ اور امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی فتح کیلئے لازمی دعا کرنے کا حکم دیدیا ۔ طالبان کی وزارت حج اور اوقاف کی جانب سے ملک کی تمام مساجد کے مبلغین کو نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے اورطالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی فتح کے لیے لازمی دعا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزارت حج و اوقاف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نے امیر کے لیے لازمی دعا کرنے سے متعلق موقف دیا کہ جمعہ کے خطبہ میں آداب اور مستحبات ہیں جن میں…

جرمن شہرکولون کی مرکزی مسجد میں جمعہ کے روز پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان

برلن (پاک ترک نیوز) جرمنی کے شہر کولون میں واقع مسجد نے جمعہ کے روز پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان نشر کر کے شہر کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔ ترک-اسلامک یونین برائے مذہبی امورکے سیکرٹری جنرل عبدالرحمن اتسوئے نے گذشتہ روز اس تاریخی موقع پر موجود صحافیوں کو بتایاکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ مسلمان یہاں گھر پر ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نےشہر کے باسی مسلمانوں کی جانب سے شہری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ کولون جرمنی کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے، اور 120,000 سے زیادہ مسلمانوں کا گھر ہے، جو شہر کی…

مودی کے بھارت میں ایک اور مسجد پر ہندو جتھے کا حملہ، نمازیوں پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں

گروگرام (پاک ترک نیوز) بھارت صوبہ ہریانہ کے شہر گروگرام کے قریب ایک گاؤں میں تقریباً 200 افراد کے جتھے نے ایک مسجد پر حملہ کیا ہے اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس افسوسناک واقعے کی رپورٹ درج کئے جانے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسجد پر حملے کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب راجیش چوہان، انیل بھاڈوریا اور سنجے ویاس نامی اشخاص کی قیادت میں تقریباً 200 افراد کا جتھا ایک مسجد میں گھس گیا اور وہاں نماز پڑھنے والوں کو گاؤں سے نکالنے کی…

امریکی سپریم کورٹ نےسرکاری عمارتوں اور سکول میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے سکولوں اور سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی۔6 ججز نے باجماعت نماز کی اجازت دینے کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 3 نے مخالفت کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی سپریم کورٹ نے سرکاری عمارتوں اور سکولوں میں باجماعت نماز کی پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیدیا جو ملازمین کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے قدامت پسند ججوں نے آج ایک بار پھر آئینی ترمیم کی دوبارہ تشریح کی جو سرکاری ملازمین کو کام کی جگہ اپنے…

بھارت میں نماز پڑھنے پر پروفیسر کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں کالج کے لان میں نماز پڑھنے پرپروفیسرکوجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔ ریاست اترپردیش کے شہرعلی گڑھ کے ایک کالج میں قانون پڑھانے والے مسلمان پروفیسرکونماز پڑھنے پرجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔کالج انتظامیہ نے مسلمان دشمن حکمران جماعت بی جے پی اوردیگر ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد پروفیسر ایس آر خالد کو ایک مہینے کی جبری رخصت پربھیج دیا۔پروفیسرخالد کی کالج کے لان میں نماز ادا کرتے ہوئے تصویرسامنے آئی تھی۔ کالج انتظامیہ پروفیسر خالد کے خلاف مزید کارروائی کے…

ترک نوجوانوں نے سعودی عرب میں ہونیوالا اذان کا بڑا عالمی مقابلہ جیت لیا

ریاض (پاک ترک نیوز) ترک نوجوانوں نے سعودی عرب میں اذان کا بڑا عالمی مقابلہ جیت لیا ۔سعودی عرب میں ہونیوالے اذان کے عالمی مقابلے میں اس بار ترکی کے دو نوجوان مؤذنوں (محسن کارا اور البجان جلیک) نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جنہیں 2 ملین ریال نقد انعام سے نوازا گیا۔جبکہ تیسری پوزیشن سعودی قاری نےحاصل کی۔ قرات کے مقابلے تو ہر جگہ ہوتے ہیں۔ لیکن اذان کا یہ مقابلہ سعودی حکومت گزشتہ چار برس سے کروا رہی ہے۔رواں برس 42 ہزار افراد ان مقابلوں میں شریک ہوئے۔ اس اعتبار سے یہ دنیا کا سب س بڑا مسابقہ…

رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں چھ لاکھ سے زائد عازمین نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی

مدینہ(پاک ترک نیوز) دو مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے دس دنوں میں مسجد نبوی کی زیارت اور نماز ادا کرنے کے لیے 6,398,502 سے زیادہ زائرین آئے۔یہ 132,345 سے زیادہ نمازیوں کے علاوہ ہےجنہوں نے الرؤدہ الشریف(ریاض الجنتہ) کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔ انتظامیہ مسجد نبوی کے مہمانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے نظام کے ایک حصے کے طور پر زمزم کے پانی سے ان کی خدمت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اوراس نے زمزم کے پانی کی 1,285,543 سے زیادہ بوتلیں…

اسرائیل نے 50سال سے کم عمر فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

بیت المقدس (پا ک ترک نیوز) اسرائیلی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 12سے 40سال کی عمر کے فلسطینی مردوں کو مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کیلئے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ کوآرڈینیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز ان ٹیریٹریز (COGAT) کا کہنا ہے کہ فلسطینی خواتین ،12سال سے کم عمر بچے اور 50سال سے زائد عمر کے افراد مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی ۔مزید کہا گیا ہے کہ 40 سے 49 سال کی عمر کے مردوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کے لیے خصوصی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More