پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6اکتوبر کو طلب، صدر خطاب کریں گے
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات 6 اکتوبر کو شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54، ایک، اور 56، تین، کے تحت طلب کیا گیا۔