براؤزنگ ٹیگ

President

صدر اور وزیر اعظم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ وخوشحالی کیلئے پرعزم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کےقومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں اقلیتوں کا دن مناتے ہیں، قائداعظم کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں…

صدر بائیڈن کا ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) صدر جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کے فیصلے پر اپنےتحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے جس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اُٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا ہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے…

چینی صدر شی جن پنگ کا عالمی جنوبی تعاون کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

بیجنگ (عمیر رانا ) چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی جنوبی تعاون کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی 70ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں ایک تاریخی خطاب میں، چینی صدر شی جن پنگ نے گلوبل ساؤتھ کے ساتھ تعاون اور ترقی کو بڑھانے کے مقصد سے اہم اقدامات کے سلسلے کی نقاب کشائی کی۔ اعلان کردہ اہم اقدامات میں سے، چین ایک گلوبل ساؤتھ ریسرچ سینٹر قائم کرے گا اور پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے تحت 1,000 وظائف فراہم کرے گا۔ مزید برآں، اگلے پانچ سالوں میں…

ایران میں نئے صدر کا انتخاب کل ہو گا، 6 امیدوار مدمقابل

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران کے صدر کے انتخاب کے لیے کل پولنگ ہوگی جبکہ صدارتی انتخاب کے لیے چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایرانی صدارتی انتخابات 2025 میں ہونا تھے تاہم گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد اس عہدے پر چناؤ کے لیے کل (جمعہ ) کو ایرانی عوام ووٹ ڈالیں گے۔ ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ان 6 صدارتی امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین…

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات ،یقین دلاتا ہوں آئندہ بشام جیسا واقعہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

بیجنگ (عمیر رانا ) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستانی عوام کہ جانب سے اور حکومت کی جانب سے بشام میں ہونے والے حملے پر افسوس کرتا ہوں۔مجھے افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں اچھی خبر یہ ہے کہ تمام حملہ اور گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان کو کڑی سزا دی جائے گی ۔میں آپکو یقین دلاتا ہوں آئندہ بشام جیسا واقعہ نہیں ہوگا۔ گریٹ پیپل ہال میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کو اسلام و علیکم،چائینہ میں پاکستانی وفد کا…

ماسکو مغربی اہداف پر حملہ کرنے کیلئے ممالک کو مسلح کر سکتا ہے،پیوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مغربی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے ممالک کو مسلح کر سکتا ہے۔ پوٹن نے یہ بیان مغرب کی جانب سے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی پر تنقید کرتے ہوئے دیا۔ پوتن نے غیر ملکی نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائی سے "انتہائی سنگین مسائل" پیدا ہو سکتے ہیں۔امریکہ سمیت کئی ممالک نے یوکرین کو روس کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ روسی صدر نے کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے علاقے پر حملہ کرنے…

امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کو سزا، ٹرمپ کو جعلسازی کے جرم میں سزا سنا دی گئی

نیویارک(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جعلسازی کیس میں مجرم قرار دیئے گئے، ٹرمپ نے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کرنے پر نیویارک جیوری نے سنائی، عدالتی حکم کے مطابق 11 جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کئے گئے تھے، جیوری نے تمام الزامات کو درست قرار دیا۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی…

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف زرداری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت اہم حکام شریک ہوں گے، خصوصی اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حل کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بد قسمتی سے کچھ عناصر ایسی صورتحال میں سیاسی پوائنٹ…

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس : آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کو احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ جب تک آصف زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، آصف زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت…

ترکیہ عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں فریق بن گیا

انقرہ(پاک ترک نیوز ) فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں چلنے والے کیس میں ترکیہ بھی فریق بن گیا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے انڈونیشین ہم منصب ریتنو مراسودی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ قانونی نکات پر کام مکمل ہوتے ہی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست دائر کرنے کا…

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا

راولپنڈی (قیوم زاہد سے ) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا۔50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں سات ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہورہا ہے جس کا فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔ 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں سات ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل ) ۔ واپڈا ۔ پی ٹی وی ۔اسٹیٹ بینک۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن۔ کے آر ایل اور غنی گلاس…

صدر اردوان تاریخی دورے پر بغداد روانہ

بغداد (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان13سال بعدعراق کے تاریخی دورے پر بغداد روانہ ہو گئے ۔ اس دورہ میں پانی کے مسئلے پر اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے بتایا کہ پیر کو طے شدہ اس دورے میںدو اسٹریٹجک معاہدوں اور 20 سے زیادہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کا باعث بنے گا۔ اس میں پانی کے مسئلے سمیت کئی دوسرے امور پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے لیے پانی کے مسائل اور…

روس کے سنٹرل الیکشن کمیشن کی سربراہ نے صدر پوٹن کو انکا صدارتی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے سنٹرل الیکشن کمیشن (سی ای سی) کی چیئرپرسن ایلا پامفیلووا نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو ان کی انتخابی جیت کی نشاندہی کرنے والا سرکاری سرٹیفکیٹ پیش کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز کریملن میں صدر پوٹن سے ہونے والی ملاقات میں روسی چیف الیکشن کمشنرنے کہا"ولادیمیر ولادیمیرووچ میں آپ کو سرٹیفکیٹدیتی ہوں۔ـ" پوٹن نےملاقات میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دورانالیکشن کمیشن کے کام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیاانہوںنے کہا کہ میں آپ کا اور آپ کے ساتھیوں کا دونوں مرکزی الیکشن…

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ترک ہم منصب کو عید الفطر کی پیشگی مبارک دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ترک صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے نے صدر مملکت کو ملکی سکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز…

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر یکم اپریل 2024 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے، قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا دوسرا جلاس ہو گا۔

صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا

اسلام آباد(پاک تر نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔ ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ رلضچ رہے کہ پاکستان میں آج یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

ولادیمیر پوٹن مسلسل پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہو گئے۔روسی الیکشن کمیشن

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے صدارتی انتخاب میں 99فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے مسلسل پانچویں بارریکارڈ ووٹوں کے ساتھ ملک کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ روس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے روسی االیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر حتمی اعداد وشمار کے مطابق ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 7:00 بجے تک 99.43 فیصد بیلٹس کی گنتی کے ساتھ، روسی صدارتی دوڑ میں آزاد امیدوار اور موجودہ صدر ولادیمیر پوٹن 87.32 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کی سرکاری…

صدر پاکستان کا انتخاب؛ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدارتی انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ کا وقت 4 بجے ختم ہونے کے بعد دونوں صدارتی امیدواروں کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اس سے قبل آج صبح قومی اسمبلی ہال کا انتظام الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا تھا اور اسمبلی ہال کے دروازے الیکشن کمیشن کی جانب سے بند کردیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ صدارتی انتخاب سے متعلق…

صدارتی الیکشن متنازعہ، فری اینڈ فیئر نہیں ہوگا: سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی حکم امتناع کے باوجود صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی اور سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ متنازعہ الیکشن ہے، انتخاب میں احتجاجاً ووٹ کاسٹ کریں گے، الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں ہوگا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج کے الیکشن میں نصف سے زائد ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں، آدھے سے زائد ارکان الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More