براؤزنگ ٹیگ

#presidentpti

پرویز الہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد پولیس نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا۔ پولیس نے صدر پی ٹی آئی پرویزالہی کا پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیلئے گاڑیاں، ڈنڈے فراہم کئے،…

چودھری پرویز الہٰی رہائی؛ اعلیٰ پولیس افسران کو پیش ہونے کیلئے2بجے تک کی مہلت

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرہ الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو پیش ہونے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہیں پہنچایا گیا، عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کے…

پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پرویز الٰہی کی اہلیہ نے شوہر کو باحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر جب کہ ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری کو بھی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سکیورٹی ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست کو آج…

جتنی عزت پی ٹی آئی نے دی کوئی نہیں دے سکتا ،پارٹی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں، پرویز الہی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ جتنی عزت تحریک انصاف نے دی کوئی اور نہیں دے سکتا ،پی ٹی آئی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے مزید کہا کہ الیکشن تو ہر صورت کروانا پڑیں گے ورنہ آئی ایم ایف بھاگ جائے گا۔ پرویز الٰہی کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم ہماری جماعت سمیت ہر پارٹی میں بھی رہے…

چودھری پرویز الہٰی ایک بار پھر گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے پی ٹی آئی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو جیل سے گرفتار کیا ہے ، پرویز الہٰی کو مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا گیا ہے ، ٹیم پرویز الہیٰ کو بکتر بند گاڑی میں لےکر روانہ ہوگئی۔ اس سے قبل سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے فرنٹ مین اور گن مین چودھری محمد زمان گرفتار کیا جا چکا ہے، محمد زمان سابق وزیراعلیٰ کا…

چودھری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم پنجاب چودھری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلےتو پہلے سے فیلڈنگ لگائی لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گاڑی روک لی۔پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کے شیشے توڑے اور زبردستی ان کو باہر نکال کر گرفتار کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں ،بھاگنے کی کوشش…

پرویز الہٰی کی دو مقدمات میں 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور

گوجرانوالہ (پاک ترک نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دو مقدمات درج ہیں ، جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چودھری پرویز الٰہی آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔ سپیشل جج رانا محمد سلیم کی عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی گئی ۔…

چودھری پرویز الٰہی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں پرویز الٰہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھراؤ کیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا، جبکہ چوہدری…

پرویز الہٰی کا پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت کے قصور واروں کو جوڈیشل انکوائری کروا کے پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا، جوڈیشل انکوائری کر کے ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تمام قصور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More