براؤزنگ ٹیگ

Price

بجلی اور پٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میںاضافے کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ سوئی ناردرن نے اوگرا کوگیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ۔سوئی نادرن نے اوسط قیمت میں907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواضافےکی درخواست کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ۔وفاقی حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میںاضافے کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ سوئی…

کرشنگ سیزن کا آغاز ،چینی کی قیمتوں میں کمی آ گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) رواں ماہ شوگر ملز کی جانب سے گنے کی کرشنگ شروع کئے جانے اور چینی کی نئی بمپر پیداوار کے باعث چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے گھٹ کر 100 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی تھوک قیمت 4 روپے گھٹ کر 102 روپے ہوگئی ہے تاہم خوردہ مارکیٹوں میں فی کلوگرام چینی 110 سے 115روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گنا بیلنے کا سیزن شروع ہونے اور چینی کی نئی بمپر پیداوار کے باعث…

پٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لٹر اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، اگر اوگرا کی سمری کے مطابق پیسے بڑھاتے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا۔ وزارت خزانہ کے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت…

مہنگائی کی شرح میں 1.23فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیےہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.23فیصد کا اضافہ ہواہے جس کی شرح 14.31فیصد تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے میں 25 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جبکہ4اشیاکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ٹماٹر 10روپے 71پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئےہیں ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے بڑھی ہے جس سے قیمت 2411.77روپے ہوگئی ۔چینی کی فی کلو قیمت میںبھی…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھنے لگی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو ایک بار پھر میں پر لگ گئے. برطانوی خام تیل کی قیمت میں 44 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا.جس کے بعد صفر اعشاریہ 5 اضافے کے ساتھ برطانوی خام تیل کی قیمت 82.39 ڈالر فی بیرل ہو گئی. امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ 05 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا . ایک اعشاریہ 3فیصد اضافے کے ساتھ امریکی خام تیل کی قیمت 79.35 ڈالر فی بیرل ہو گئی .رواں ہفتے تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More