براؤزنگ ٹیگ

#primeminister

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پرصدر، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر صدر مملکت ، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں، ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کو ایک…

ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا : وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم ،اللہ تعالیٰ اور رسول کے تابع جو گفتگو کی وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، میں علما کی جوتیوں میں بیٹھنے والا ایک ادنیٰ انسان ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپہ سالارپاکستان آرمی جنرل عاصم منیر،انتہائی لائق احترام علماو مشائخ کو میرا سلام، آج سپہ سالار کی…

وزیراعظم کی ارشد ندیم کو جیولین تھرو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی محنت اور لگن…

وزیراعظم کی شہزادہ عبداللہ بن خالد کی وفات پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے تعزیت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آلسعود کی وفات پر سعودی فرمانروا، خادم الحرمین شریفین، عزت مآب سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن…

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ مؤخر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی ہے، ان ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ بھی…

وزیراعظم کا ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ترقی برآمدات بورڈ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارتِ تجارت و متعلقہ ادارے 3 برس میں برآمدات کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کے لئے عملی اقدامات کریں، گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، حکومتی پالیسیوں کی بدولت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو خوش آئند امر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا…

سرمایہ کاری اور حکومتی اداروں کی استعداد میں بہتری کیلئے عالمی فرم کی خدمات حاصل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور حکومتی اداروں کی استعدادِ کار میں بہتری کے لیے عالمی فرم کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے اور سرمایہ کاری میں بہتری کے حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کنسلٹنسی فرم کئیارنی (Kearney) کی خدمات حاصل کر لی…

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ، سیاحت کے فروغ، کلچرل ایکسچینج پروگرام سمیت 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی موجودگی میں وزیر اعظم ہائوس میں ان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان میں وزارت خارجہ امور پاکستان اور وزارت خارجہ امور آذربائیجان کے درمیان قونصلر افیئرز پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزارت نجکاری پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت اکانومی کے درمیان ریاستی اداروں…

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییوف وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہو گی۔ آذربائیجان کے صدر کےدورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر…

دہشتگردی کے خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرِستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد صفیان اور این سی بی زین علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، انہوں نے شہداء کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کو دہشتگردی کی عفریت سے پاک…

عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں مدد کرے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں مدد کرے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ملاقات کی، ہائی کمشنر فلپو گرینڈی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی انتہائی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ…

توانائی کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) توانائی کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ، جسے 12 اہم ٹاسک دے دیئے گئے۔ کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی شعبہ سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی میں 6 وفاقی وزراء، 6 وفاقی سیکرٹری ، چیئرمین ایف بی آر اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔ کمیٹی گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کو حل کرنے کیلئے…

وزیر اعظم کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 25ویںیوم شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہکیپٹن کرنل شہر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرآت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، جسکی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ…

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امن و امان کا ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے…

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کا اختتام ،وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

آستانہ (پاک ترک نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم سر براہی اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اعلامیے/آؤٹ کم ڈاکیومینٹ پر دستخط کئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوئی ۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر…

پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی،وزیراعظم

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہےجس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن و سلامتی کے قیام، معاشی ترقی ،غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلی…

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے "آپریشن عزم استحکام" کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے "آپریشن عزم استحکام" کی باضابطہ منظوری دے دی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو "عزم استحکام آپریشن" سے متعلق قیاس آرائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا،…

میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف میثاقِ معیشت کی بات کی، میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کے حل نہیں مل سکتے، اگر نیشنل اکنامک چارٹر بنانا ہے تو سب سے مشورہ کرنا ہوگا، یہاں بیٹھے دونوں طرف کے لوگوں سے بھی بات کرنی ہوگی، سیاسی مشاورت سے جو حل نکلتا ہے وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔…

وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف ’’عزم استحکام آپریشن‘‘ شروع کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف ’’عزم استحکام آپریشن‘‘شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ ایپکس کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عزم استحکام آپریشن تمام سٹیک ہولڈرز بشمول چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان اتفاق رائے کے بعد لانچ کرنے کی منظوری دی گئی، عزم استحکام ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے قومی عزم کا اظہار ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی میں چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کا…

2022ءکے سیلاب سے پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے:وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2022ء کے سیلاب سے پاکستان کواب تک 30ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے پروجیکٹ نیشل ایمرجنسیزآپریشن سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان بہت سے سیلابوں کا سامنا کیا ہے، رواں بجٹ میں وفاق نے سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے رکھے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے بہت زیادہ تباہی سندھ میں آئی ہے، این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More