براؤزنگ ٹیگ

#primeminister

تاریخ گواہ ہم نے سیاست کو قربان کرکے معیشت کو بچایا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی…

حکومتی اخراجات میں کمی بارے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے تشکیل کی گئی کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سربراہی میں قائم کمیٹی میں کابینہ، خزانہ، اسٹیبلشمنٹ، پاور سیکریٹریز کے علاوہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور محمد نوید افتخار شامل تھے۔ ابتدائی رپورٹ میں قلیل مدتی اور وسط…

وزیراعظم کی چین کے گریٹ ہال آف پیپل آمد، گارڈ آف آنر پیش

بیجنگ(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پردونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر افراد استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔

وزیراعظم سے چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اور چائینہ ناردرن انڈسٹری کے چیئرمینوں کی ملاقات

بیجنگ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی اور چائینہ ناردرن انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمینوں نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین جناب لو ژاؤہوئی اور چائینہ ناردرن انڈسٹری کارپوریشن (نورینکو) کے چئیرمین نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے چائنہ انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لو ژاؤہوئی نے آج بیجنگ میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چین…

پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم

بیجنگ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سے چائنا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لو ژاؤہوئی نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان ریلوے مین لائن 1 ( ایم ایل 1) کی اپ گریڈیشن منصوبے میں چین کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے سی پیک کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی آہنی علامت قرار دیتے ہوئے کہا…

وزیرِ اعظم کا شینزن میں نانشان ون سٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ

شینزن (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شینزن میں نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ کیا ۔ وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران موقع پر ہی وفاقی وزراء اور متعلقہ پاکستانی حکام کو آج ہی نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر کے ساتھ مزاکرات کرکے پاکستان میں ایسے جدید نظام کے قیام کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر پہنچے پر شینزن نانشان دسٹرکٹ پیپلز گورنمنٹ کی پارٹی لیڈرشپ گورنمنٹ کی رکن اور ڈپٹی مئیر لی زنہا (Li Zhina) نے وزیر اعظم کا…

چین نے ترقی کیلئے فرسودہ طریقہ کار کو ترک کرکے جدید طریقے اپنائے،وزیراعظم

شینزن:(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کانفرنس میں آئے تمام نمائندوں کو خوش آمدید کہتاہوں، ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے، اگر ہم ماضی میں رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش…

دورہ چین: وزیراعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں موجود ہیں جہاں ان کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آج پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ وزیراعظم شہباز فورم میں گفتگو بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم شہبا ز شریف فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔…

وزیراعظم کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے،وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی…

وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم سے کے پی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر بات ہوئی، چشمہ رائٹ کینال کیلئے بھی رقم رکھنے کی سفارش کی ہے، سوئچ آن یا آف کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ گورنر خیبر پی کے نے کہا کہ…

وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے ایف بی آر کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔ ایف بی آر نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز کو رد کر دیا اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔آئی…

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔…

وزیرِ اعظم سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین خصوصی اہمیت کے حامل برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونون ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں پاکستان کی…

وزیراعظم کا کزغیزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، خصوصی طیارے سے متعلق انتظامات کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کیلئے خصوصی طیارے کا انتظام کرنے کی ہدایت کر دی۔ بشکیک سے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام روانہ ہوگا، خصوصی طیارہ رات کو 130 پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے رابطے میں کرغزستان میں موجود تمام پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت…

وزیراعظم کی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوتی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم خود کونسل کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معیشت کی بہتری کے لیے کی خاطر پالیسی سازی کے لیے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل (اکنامک ایڈوائزری کونسل) تشکیل کر دی ہے، جو معیشت کا جائزہ لے کر…

وزیر اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری پروگرام 2029-2024 کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پری…

وزیراعظم سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر پارک کی جون نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر پارک کی جون (Park Ki Jun) کی آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے وزیر اعظم کو کوریا کی قیادت کی جانب سے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کوریا کی قیادت کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش…

گندم بحران: وزیراعظم کی 2 پاسکو افسران کو معطل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے غفلت برتنے پر پاسکو کے دو افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی گندم کی طلب و رسد اور وفاقی حکومت کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیراعظم کی گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے…

پاکستان ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال،وزیراعظم کا ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم ملائیشیا میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی وزیراعظم شہباز شریف نے ہرکھلاڑی کیلئے 10 ، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔رانا مشہود کے مطابق پندرہ مئی کو ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں پر پرائم…

قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More