براؤزنگ ٹیگ

#primeminister

وزیراعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آج ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات ہوئی۔ وزارتِ عظمی کے منصب پر دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ازبک وزیر خارجہ نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی طرف سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو جلد از جلد ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔…

پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا: محسن نقوی

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہپنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔ ملک میں گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے،گندم خریداری میں وفاقی حکومت کی بد نیتی شامل نہیں،پنجاب حکومت بیرونی ممالک سے نہیں کسانوں سے گندم خریدتی ہے،قلیل مدت میں اوور بلنگ کا خاتمہ، بجلی صارفین کو 31 کروڑ یونٹ واپس کر کے ریلیف فراہم کیا،ملوث افسران کے خلاف102 مقدمات درج کئے گئے،انسداد منشیات کے حوالے سے نئی حکمت…

وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری، توانائی ، دفاع، روابط، تعلیمی و ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ آذری سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔…

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں،وزیراعظم

لاہور (پا ک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے۔ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی رہائشگاہ پر عالمی یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، مہنگائی نے ہر زندگی کو متاثر کیا ہے، محنت کے باوجود عام آدمی بچوں کی تعلیم،صحت کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، ڈیزل اور تیل کی قیمتوں میں آج پھر کمی ہوئی…

وزیراعظم نے نگران دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دے دی۔ ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق نگراں دور میں گندم خریداری کی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سینیئر ممبر میاں مشتاق کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق کی ایف پی ایس سی میں 13 مہینے سروس باقی رہتی ہے، 15 کامن سے تعلق رکھنے والے میاں مشتاق پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22…

آخری قسط ملنے سے مزید معاشی استحکام آئے گا ، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔ وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے آج جاری ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لیے تلخ اور مشکل فیصلے کیے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں۔…

غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی…

پاک سعودی اقتصادی تعلقات تجارت کو فروغ دینے والے اقدامات کے ساتھ نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں: وزیراعظم

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں کیونکہ دونوں ممالک آنے والے دنوں میں دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے یہاں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصابی سے ملاقات میں کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ کس کا بنیادی کام ملک میں غیر ملکی…

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس ’’ریجوویینیٹنگ گروتھ‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرینگے

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی کے دوران تیسرے روز ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس بعنوان “ریجوویینیٹنگ گروتھ” کے اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے علاوہ اختتامی تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سعودی وزیر اقتصادیات اور وزیر منصوبہ بندی فیصل علی ابراہیم، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، ڈبلیو ای ایف جنیوا کے صدر بورج برینڈے اور ڈبلیو ای ایف کے سربراہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ مارون کیروز شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے تیسرے روز سعودی وزراء تجارت،…

وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور وزیر خزانہ کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری عزت مآب خالد الفالح ، سعودی عرب کے وزیر خزانہ عزت مآب محمد الجدعان اور سعودی وزیر برائے صنعت عزت مآب بندر بن ابراہیم الخیریف نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم کو "پرائم منسٹر آف ایکشن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے ترقی کے…

وزیراعظم آئی ایم ایف سے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے آج عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر اہم ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دو بارہ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ دوران ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے محترمہ جارجیوا کا گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 بلین امریکی ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت…

وزیراعظم سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت…

ہمیں ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔پونے دو ماہ کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بعدازاں کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم کمزور ہے کافی لاسز ہیں، بجلی کی چوری میں کمی لانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے…

وزیرِ اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیرِ اعظم کی واقعے میں شہید ہوئے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندان کی زمہ داری اب حکومت کی ہے ۔ وزیراعظم کی چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہداء پیکج تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ…

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کا استقبال کیا، اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں…

نوشکی واقعہ کے مجرموں، سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی…

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی۔ افطار کے بعد دونوں رہنمائوں میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور ان کے وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ…

وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم وفد کے ہمراہ کمرشل فلائٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالیں کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبویؐ میں نماز ادا کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ…

وزیراعظم کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ۔ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔اس دورے میں وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے جو ان کے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ ان کی ولی عہد اور وزیراعظم سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔…

عالمی برادری فلسطینیوں پر ظلم و جبر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے غاصبانہ قبضے کو قائم رکھنے کے لئے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار اداکررہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے اور اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More