براؤزنگ ٹیگ

#primeministerhouse

وزیراعظم شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹنے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹکا وزیراعظم ہائوس میں استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات پر برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور خارجہ سکریٹری لارڈ ڈیوڈ کیمرون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ، تاریخی…

وزیر اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات وزیراعظم ہائوس میں کی ۔ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال سمیت ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کیا گیا جبکہ پیشہ ورانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی اور پارٹی امورپر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے پارٹی کی تنظیم سازی اور ملک بھر میں مریم نواز کے جاری ورکرز…

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم بھی شریک ہیں۔ عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی…

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ۔ وزیراعظم سے جنرل ندیم رضا کی ملاقات وزیر آعظم ہاؤس میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزیدمضبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،…

آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور اُن کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کا منفرد اقدام ،بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گئے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں نئی روایت قائم کر دی ۔وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے ۔بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کی کہ تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں ۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں جگہ مختص کر دی گئی ۔ وزیراعظم ہاؤس میں مختص جگہ پر یہ…

کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں شریک کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہائوس بلا لیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم ہائوس بلا لیا گیا ۔خصوصی تقریب میں وزیراعظم پاکستان ارشدندیم،نوح دستگیر اور انعام بٹ سمیت دیگرایتھلیٹس کو نقد انعامات دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کامن ویلتھ اوراسلامک گیمز میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا گیا ہے۔پاکستان کو کو وکٹری اسٹینڈ پر لانے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب بائیس اگست کو ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق جیولین تھرورارشد ندیم کودو گولڈ میڈلزجیتنےپر ایک کروڑروپےانعام دیاجائےگا۔ ویٹ لفٹرنوح دستگیرکے…

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعظم ہائوس آمد ،گارڈآف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر ہائوس آمد پر انہیں گا رڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔ شہبازشریف گزشتہ روز پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ گزشتہ شب ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔…

عمران خان کا وزیراعظم ہائوس جاتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا دورہ ،بچوں سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے وزیر اعظم ہائوس جاتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا جائزہ لیا۔ گرائونڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں سے ملاقات بھی کی۔ بچوں نے وزیراعظم کا اپنے قریب دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1468119025381167106 تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ عمران خان نے گراؤنڈ کے اطراف میں درخت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More