براؤزنگ ٹیگ

#primeminiter

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف زرداری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت اہم حکام شریک ہوں گے، خصوصی اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حل کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بد قسمتی سے کچھ عناصر ایسی صورتحال میں سیاسی پوائنٹ…

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کی جانب سے دیئے گئے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبا ز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج شام ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے جاری خصوصی اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منعقد کیے گئے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم نے ولی عہد شہزادہ کے ساتھ تبادلہء خیال کیا۔ انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور شاندار انتظامات پر سعودی قیادت کو…

گورننس کے نظام میں اصلاحات اور معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور ملک کا معاشی استحکام ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ملکی مفادات کی ترویج کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے دفتر خارجہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، آج کی…

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعظم کی صدارت میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز…

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان بھی شریک ہیں۔اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں سکیورٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More