براؤزنگ ٹیگ

#primeminster

آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیرِاعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وسط ایشیائی ممالک بالخصوص آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب وزر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، جام کمال خان،…

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لئے روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے ۔ وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس…

65 سال عمرکی حد ختم، 20 لاکھ تنخواہ پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس سے ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔ وفاقی کابینہ نے تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمرکی حدختم کر دی۔ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے سپیشل پروفیشنل پے سکیلز پالیسی 2019 میں ترامیم کی منظوری دی۔ تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمرکی شرط ختم کر دی گئی ہے، سپیشل…

وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات،چینی باشندوں کی ہلاکت پراظہارتعزیت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی سفارتخانے جاکر چینی سفیر سے ملاقات کی بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت واقعے کی اعلی سطح پر اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ…

وزیراعظم کی ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کو چینی، سیمنٹ، کھاد اور تمباکو کے شعبے میں خودکار ٹیکس نظام کی موجودہ صورتحال اور اسکو مکمل طور پر فعال کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمباکو کے 14 بڑے کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے جبکہ 12 کارخانوں…

وزیراعظم شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹنے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹکا وزیراعظم ہائوس میں استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات پر برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور خارجہ سکریٹری لارڈ ڈیوڈ کیمرون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ، تاریخی…

وزیراعظم نے ترکیہ کے اشتراک سے تیار کردہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طارق کا افتتاح کردیا

کراچی(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پی این ایس طارق کو کراچی شپ یارڈ میں لانچ کردیا گیا۔ لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف،ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔ پی این ایس طارق کو تعمیر کے بعد سمندر میں اتارا گیا۔ پی این ایس طارق ملجم (MILGEM) کلاس کارویٹ جنگی جہاز ان چار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں۔ پاکستان اور ترک ڈیفنس کمپنی Ms ASFAT کے ساتھ 06 ستمبر 2018…

پاکستان خطے میں تناؤ نہیں، امن اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : (دنیانیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ ہم خطے میں تناؤ نہیں چاہتے ، دنیا میں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈر کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سوئس وزیرِ خارجہ سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، ماضی کی طرح وسائل کو ضائع نہیں ہونے دینگے ، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت کو فروغ دیں گے،…

سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق خطے کے دیرینہ تنازعات کو حل کیا جانا چاہیے۔ ویڈیو لنک خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابل مذمت…

وزیراعظم شہباز شریف فرانس روانہ ، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کی دعوت پر فرانس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ۔وزیراعظم کی دورے کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف دورہ فرانس کے دوران وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی، توانائی کے متبادل و قابل تجدید ذرائع، ماحولیات کا فورم ثابت ہوگا، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالیاتی نظام میں…

پاکستانی عوام ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں، وزیراعظم

انقرہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تمام شرائط مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ماہ اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ اقدامات بورڈ کی منظوری کے بعد کیے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ آئی ایم ایف نے بورڈ کی مںظوری سے قبل جو اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا وہ ہم نے کردئیے ہیں۔ پاکستانی عوام ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں اور ضرورت پڑی تو آئندہ بھی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔…

9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوقانون وآئین کے مطابق سزا ملے گی، وزیراعظم

پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوقانون وآئین کے مطابق سزا ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کا دورہ کیا اور جلائی جانے والی ریڈیو پاکستان کی عمارت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، دشمن نے وہ کام نہ کیا جو اپنوں نے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس واقعے میں صوت القرآن بچ گیا، یہ اللہ کا نظام ہے جو اپنے بندوں کو دکھاتا ہے کہ جب چاہے ہر…

9 مئی کے حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے مؤقف کی پذیرائی کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی، مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے جس کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا…

گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑا ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ عمران نیازی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات توڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔عمران خان اور اس کے حواری عوام سے جھوٹ بولتے رہے ۔ وزیراظعم کا کہنا تھا کہ 9مئی پاکستان کی تاریخ میں المناک دن تھا ۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عمران خان دعائیں کر رہا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر…

سپریم کورٹ فیصلہ، حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اتحادی جماعتیں کا آئندہ حکمت عملی کیلئے اجلاس آج دوبارہ ہوگا ۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز بھی ہوا تھا۔ آج دوسرے دن بھی اہم اجلاس ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی اور قانونی پہلووں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب…

چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاز پر پاکستان کا ساتھ دیا ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آج چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد کی قیادت چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے صدر جناب Zhang Guoliang نے کی. ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے. چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاز پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کے لیے موجود رہا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کرنے اور سیلاب زدگان کی…

پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرااعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ترک سرمایہ کار پاکستان میں وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کےاصولی موقف کی حمایت پر ترک قیادت کے مشکور ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے تعلقات سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے جو ترک سرمایہ کاروں کیلئے اہم مارکیٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More