پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے مابین 8 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔
تقریب میں پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے کی دونوں فریقین نے توثیق کی، پاکستان اور ایران کے درمیان سول معاملات میں عدالتی معاونت کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔
پاکستان اور ایران کے درمیان ویٹرنری اور جانوروں کی صحت کے شعبے…