براؤزنگ ٹیگ

#primemnister

وزیراعظم شہباز شریف آج تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے، تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم 3 سے 4 جولائی تک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہتی امور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ شنگھائی…

پاکستان کے محافظوں کا امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔…

وزیراعظم کو ’ماتحت‘ ایجنسیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ’ماتحت‘ ایجنسیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے ماتحت انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے کسی قسم کی ناانصافی کی ذمہ داری قبول کریں۔ جج کے یہ ریمارکس سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج کو مبینہ دھمکیوں اور انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے مقدمے کے تحریری حکم نامے میں دیے گئے۔ 13 جون کو ہائی کورٹ کے اس…

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔ محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی، لیکن میری تجویز کو حقارت سے ٹھکرایا گیا، ایوان میں ایسی نعرے بازی کی گئی جو سیاہ باب بن گئی، بجٹ کے حوالے سے بھی دوبارہ بیٹھ کر بات کرنے کی پیش کش کی، آج تلخیاں جہاں پر پہنچی ہیں اسکا ذمہ دار کون ہے، ہم اس نہج پر پہنچ چکے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا گوارہ نہیں۔…

ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس کے دوران وزیراعظم کو پٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کاربن فٹ پرنٹ کافی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پانچواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، متبادل توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ کے…

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے "آپریشن عزم استحکام" کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے "آپریشن عزم استحکام" کی باضابطہ منظوری دے دی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو "عزم استحکام آپریشن" سے متعلق قیاس آرائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا،…

بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن زیرِ غور نہیں، عزم استحکام کو غلط سمجھا جارہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کو غلط سمجھا جارہا ہے، غلط فہمیوں اور غیر ضروری بحث کو ختم کرنا چاہیے۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حال ہی میں جس وژن عزم استحکام کا اعلان کیا گیا، اسے غلط سمجھا جا رہا ہے۔ اس کا موازنہ ضرب عضب اور راہ نجات جیسے پچھلے آپریشنز سے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پچھلے آپریشن ایسے مقامات پر کیے گئے جو نوگو علاقے بن چکے تھے، اس وقت ملک میں ایسے کوئی نو گو ایریاز نہیں ہیں۔ وژن عزم…

پاکستان آرمی میں مسیحی بھائیوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی، وزیراعظم

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہپاکستان آرمی میں مسیحی بھائیوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی۔ راولپنڈی کے سینٹ پال چرچ میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں، وطن کیلئے قربانی دینے والے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ملک پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، لاکھوں افراد نے ہندوستان سے ہجرت کی اور قربانیاں دیں، 11…

وزیراعظم نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے امور پر غور و خوص اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی صدارت میں دوپہر ایک بجے ہونےو الے اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے…

وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بجٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے بجٹ پر تحفظات کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے تمام تحفظات دور کرنے یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔ بلاول بھٹو نے بجٹ پر اپنی پارٹی کے تحفظات وزیر اعظم کو پیش کیے۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف نے…

بلاول بھٹو کا بجٹ سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

ای-آفس کا مقصد عوام کو بہترین سروسز اور نظام میں شفافیت لانا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ، اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی وزارتوں اور اداروں کو الیکٹرانک-آفس (E-Office) پر منتقل کرنے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ، اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذ کا استعمال…

معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام شعبوں خصوصاً معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع موجود ہیں۔ دوست ممالک کے ساتھ…

وزیراعظم کی فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی ۔ مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف کی ۔ وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔

وزیراعظم کا اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائداعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے اُمور سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کے حوالے سے فوری طور پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحت کا شعبہ ایک انتہائی اہم اور حساس شعبہ جس کے ذمہ انسانی جانیں بچانے کا اہم فریضہ ہے ، ہیلتھ ٹاور میں بہترین معیار کے ہسپتالوں کے علاوہ…

چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں سکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سرفہرست تھے، چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق چینی حکومت کو یقین دہائی کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک ٹو منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ چین…

دہشتگرد حملے میں شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم کی شرکت

چونیاں(پاک ترک نیوز) لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چونیاں میں ادا کر کے انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سمیت عسکری حکام نے شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیراطلاعات عطا تارڑ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن فراز الیاس کی میت کو کندھا دیا اور تدفین کے عمل میں حصہ لیا، بعدازاں شہید کو پاک فوج کے دستے…

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023 کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں 13 ویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی غور ہوگا۔صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران مالی سال 24-2023 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا، مالی سال 25-2024 کی پبلک انویسٹمنٹ پر بھی غور ہوگا، اجلاس…

پاکستان اور شانشی کے مابین زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

شی آن (پاک ترک نیوز) پاکستان اور شانشی کے مابین زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے شی-آن میں صوبہ شانشی کے پارٹی سربراہ (سیکریٹری) جاؤ ایدا (Zhao Yide) نے ملاقات کی ۔جاؤ ایدا نے شانشی کی قیادت اور عوام کی جانب سے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شی-آن کی قیادت…

قوم ملک کی خدمت کرنے اور اجاڑنے والوں کا موازنہ کرے: نوازشریف

مری:(پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ قوم ملک کی خدمت کرنے اور اجاڑنے والوں کا موازنہ کرے۔ مری میں سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ن لیگ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے دن رات پاکستان کی خدمت کی ہے، جو بڑا کام پاکستان میں ہوا اس کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، جنگلا بس جنگلا بس کہنے والے پشاور میں اربوں روپے کھا گئے، پشاور میٹروبس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو آسمان تک پہنچا دیاگیا، قوم کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More