براؤزنگ ٹیگ

#primminister

کینسر ،بلڈپریشرسمیت20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دیدی گئی ، کینسر آنکھوں اور بلڈ پریشر کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ کابینہ اجلاس کے دوران 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی، نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More