مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہنے والا بھارتی پروفیسر معطل
نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد پکارتے ہوئے تعصب اور نفرت کا اظہارکرنے والے پروفیسرکو معطل کردیا گیا۔طالب علم نے کہا کہ آپ کو کسی کے مذہب کا مذاق اڑانےکا حق نہیں، بھری کلاس میں دہشتگرد کہہ کر مخاطب کرنےکا کیا مقصد ہے۔یہ واقعہ بنگلور کی منی پال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پیش آیا تھا۔
کرناٹک کی منی پال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد کہا تھا جس پر کلاس میں موجود ایک طالب علم استاد کو سبق پڑھانے پر مجبور ہوگیا تھا۔…