براؤزنگ ٹیگ

#protest

میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) طلبا کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ امریکا کو نہ دینا میرا جرم بنا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتی تو مجھے لاشوں کا جلوس دیکھنا پڑتا۔ وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن…

بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ چیف جسٹس…

ہماری حکومت اور قوم بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے: پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی صورتحال پر پہلا باضابطہ بیان دے دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہناہے کہ کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔ یاد رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد پیر کو ملک سے فرار ہو گئی…

جماعت اسلامی کے مہنگائی کیخلاف دھرنے کا مسلسل تیرہواں دن

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف جاری دھرنا مسلسل تیرہویں دن میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بلز، ٹیکسز کی بھرمار، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں، مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے جماعت اسلامی کے راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک پر دھرنے کا آج مسلسل تیرہواں دن ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے کارکن ٹولیوں کی شکل میں پہنچ کر دھرنے کا حصہ بن رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکا کیلئے معمول کے مطابق ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ دھرنے میں موجود…

بنگلہ دیش : طلبہ کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عبوری حکومت کا خاکہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوبیل…

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ، آرمی چیف نے 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئیں ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگےبنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد پولیس، اہلکاروں اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی رپورٹوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہروں کا آغاز پیر کو دوبارہ ہوگا جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجیوں…

بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونیوالے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد بنگلا دیش حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے، جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ…

جماعت اسلامی کا دھرنا، مذاکرات کی کامیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے باوجود شرکاء مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔ جماعت اسلامی کےامیر حافظ نعیم الرحمان بھی میں پنڈال پہنچ گئے ہیں،کارکنان بھی مطالبات پورے ہونے تک امیر جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔گزشتہ روز حکومتی وفد سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہیں ہوسکا تھا۔…

جماعت اسلامی کا مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دھرنا جاری

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکاء بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ دھرنے کی انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کے لیے ناشتہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مہنگائی اور بجلی کےبلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 11 بجے دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ امیر…

پی ٹی آئی کا احتجاج، جماعت اسلامی کا دھرنا،اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال اور جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک میں کنٹینرز پہنچا دیئے، مری روڈ کو مکمل بند کر دیا گیا، اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز موجود ہیں، مرکزی شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مہنگی بجلی معاہدوں، اووربلنگ کے خلاف اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے جس…

اسلام آباد میں احتجاج؛ ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کیساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتجاج کی اجازت کے معاملے پر اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف کو آج 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت ملنے کے لیے عامر مغل کی دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں عدالت نے حکم دیا کہ 2 گھنٹے میں آپس میں مشاورت کرکے ساڑھے 12 بجے آگاہ کریں۔ درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل ملک عبد…

بنگلہ دیش میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، فوج طلب،کرفیو نافذ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں جاری طلبہ کے احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 105 ہو گئی جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کر لی گئی ہے۔ طلبہ نے ایک جیل پر دھاوا بول کر سینکڑوں ساتھیوں کو رہا کروا لیا اور جیل کو نذرِ آتش کر دیا۔پولیس اور طلبہ کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں 104 پولیس اہلکاروں اور 30 صحافیوں سمیت اڑھائی ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پریس سیکرٹری نعیم الاسلام خان نے بتایا کہ حکومت نے سول اداروں کی مدد کیلئے فوج تعینات…

حکومت سے مذاکرات کامیاب، فلور ملز نے ہڑتال موخر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملزم نے کئی دن سے جاری ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتی وزراء کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ایف بی آر کے حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مذاکرات ہوئے جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے فلور ملز کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک وفاقی وزیر احد چیمہ کو سونپا تھا، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔ حکومت سے…

فلور ملز ایسوسی ایشن کی آج بھی ہڑتال، آٹے کی قلت کا خدشہ

لاہور(پاک ترک نیوز) فلور ملز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال آج بھی جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کےم طابق آٹے کی ملوں اور چکیوں پر تالے پڑگئے، ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، خیبرپختونخوا میں 300 سے زائد فلور ملز بند ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بھی فلور ملز کی ہڑتال دوسرے جاری ہے،گندم کی پسائی اور آٹے کی مارکیٹ میں سپلائی کا سلسلہ دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند ہے،مارکیٹ میں سپلائی بند ہونے سے آٹے کی قلت پیدا ہونے لگی،…

کسانوں کے 30اضلاع میں مظاہرے، حکومت سے گندم خریدنے کا مطالبہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی کال پر ملک بھر کے 30 مختلف اضلاع میں کسانوں نے مظاہرے کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں سے گندم خریدے اور بحران میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں احتجاج لاہور، ملتان، بہاولپور، قصور، خانیوال، بہاول نگر، وہاڑی، جھنگ، پاک پتن، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان، بورے والا، چشتیاں اور جام پور میں کیا گیا۔ سندھ میں کسان کراچی، شکارپور، نواب شاہ، قمر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، دادو، سانگھڑ اور شاہ پور چکر میں سڑکوں…

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے ۔ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران نیلم جہلم پروجیکٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کے دوران پہنچنے والے نقصان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ شہباز شریف مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کی گزشتہ دنوں کی صورتحال پر گفتگو کا امکان…

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے بعد شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے تین بجے تک سوگ رہے گا ، تین بجے کے بعد شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال ختم تصور ہوگی ۔کشمیر حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس کے بعد اب احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں ہے ، دارالحکومت سے قافلے واپس گھروں کو روانہ ہونے لگے۔ یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا جانے والا…

آزاد کشمیر میں تیسرے روز بھی احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند ، پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل ہے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر…

سویڈن :مالمو میں اسرائیلی گلوکارہ کی پرفارمنس سے قبل ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین کا احتجاج

مالمو (پاک ترک نیوز) سویڈن کے شہر مالمو میں اسرائیلی گلوکارہ گولان کی پرفارمنس پر ہزاروں فلسطینی حمایت یافتہ افراد نے احتجاج کیا۔ سویڈن کے شہر مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن گانے کے مقابلے میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ اس وقت ہوا جب شہر نے مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی کی، جس میں اسرائیلی ایڈن گولان نے پرفارم کیا۔ ایڈن گولان کی پرفارمنس سے قبل فلسطینی حامی مظاہرین اور اسرائیل کے حامی مظاہرین کی ایک چھوٹی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ موسمیاتی کارکن گریٹا…

امریکی صدر بائیڈن کا یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنیوالوں سے پُرامن رہنے کی اپیل

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ احتجاج کے دوران نظم و ضبط برقرار رہنا چاہیے، قانون کی بالادستی کا احترام کرنا چاہیے۔ایموری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اگرچہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More