براؤزنگ ٹیگ

#psl8

پی ایس ایل میں 14ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کو انکشاف

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )اکاؤنٹس میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں، غیر شفاف کنٹریکٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اکاؤنٹس میں غیر شفاف معاہدوں، نقصانات اور مجموعی طور پر 14 ارب روپے کی سنگین بے ضابطگیوں کا پتہ لگایا ہے۔ سرکاری دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی وی نشریاتی حقوق کی فروخت کے لیے 1.4 ارب روپے کا غیر شفاف معاہدہ حاصل کیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی ایک رپورٹ کے…

پی ایس ایل 8 فائنل، قلندرز کا سلطانز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز ملتان نے سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ایونٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل کی تاریخ 19 مارچ بروز اتوار رکھی گئی تھی۔ تاہم لاہور میں خراب موسم اور ممکنہ طور پر ہونے والی بارش کے باعث پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 18 مارچ بروز ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں فائنل کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریزرو ڈے کے طور پر سوموار کا دن رکھا گیا ہے۔…

پی ایس ایل 8چمچماتی ٹرافی کا حقدار کون،قلندرز یا سطانز

لاہور(پاک ترک نیوز) کون ہو گا پی ایس ایل 8کی چمچاتی ٹرافی کا حقدار ،قلندرز اور سلطانز فیصلہ کن معرکہ میں آج مد مقابل ہوں گے ۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 8 کے آخری فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئے ٹکرائیں گی۔ دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں بھی یہی دونوں ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ کی جنگ میں میدان میں اتری تھیں ۔ دفاعی چیمپئن مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کرکے تاریخ رقم کر سکتی ہے ۔دوسری جانب ملتان سلطانز کی نگاہیں پر ٹرافی پر…

قلندرز اور زلمی دوسرے ایلیمنیٹر میں آج مد مقابل ، بارش کی بھی پیشگوئی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن8 کا دوسرا ایلیمنیٹر آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بارش سے میچ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا اہم ترین ہو گا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح ہلکی بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں محکمہ موسمیات نے سہ پہر میں دوبارہ بارش کی پیشگوئی کردی ہے، اگر میچ متاثر ہوتا ہے تو…

پی ایس ایل 8،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ایلیمینٹر ون میں مد مقابل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ پہلے ایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل لاہور قلندرز سے ایلیمنیٹر ٹو میں ہو گا جبکہ میچ ہارنے والی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹائے گی ۔ دوسرے ایلیمینٹر کی فاتح…

کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ 8کے کوالیفائر میچ کے حوالے سے اہم اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں کشیدگی کے باوجود پہلا کوالیفائر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کردیا۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔ یاد گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔ لاہور کے مال روڈ واقع نجی ہوٹل میں…

پاکستان سپر لیگ 8، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کوالیفائر میچ میں کل مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں کل جوڑ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کل مدمقابل آئیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ ایلیمنیٹرز ون میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ اورچوتھے نمبر پر موجود پشاور…

پی ایس ایل 8،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز 15مارچ کو کوالیفائر میچ میں مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کوالیفائر میچ میں 15مارچ کو مد مقابل آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز 15مارچ کو ٹکرائیں گے ۔ 16مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ایلیمنیٹر ون میں پنجہ آزمائی کریں گے ۔ دونوں میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلے جائیں گے ۔پی ایس ایل کا دوسری ایلیمنیٹر میچ 17مارچ کو ہو گا جبکہ…

پی ایس ایل 8،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آج مد مقابل

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ملتان سلطانز سے ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل 8اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے ۔پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہو گا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو امید کو قائم رکھنے کیلئے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنے کے علاوہ پشاور کے کل ہونیوالے میچ کیلئے دعائیں بھی کرنا ہوں گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ…

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں آج جوڑ پڑے گا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن8میں ملتان سطانز کا جوڑ آج پشاورزلمی سے پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی راولپنڈی کے میدان میں ٹکرائیں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 226رنز بنائے تھے ۔ فخر زمان نے 115رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اسلام…

38.2اوورز ،4وکٹیں اور 483رنز

آر اے شمشاد گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایونٹ کا 25ویں میچ کھیلا گیا ۔ یہ میچ کئی حوالوں سے شہرت اختیار کرتا جا رہاہے۔ اس میچ میں پشاورزلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت 240کا ایک بڑا مجموعہ حاصل کیا ۔ اس مجموعے پشاورزلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 115رنز کی اننگز کھیلی تاہم پشاورزلمی اتنا بڑا مجموعہ حاصل کرنے کے باوجوداس میچ میں شکست سے دوچار ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب…

پی ایس ایل 8،قلندرز کو یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مد مقابل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے 26ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا ۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں ۔ لاہور قلندرز پہلے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے…

پی ایس ایل 8،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آج راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے…

پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 208رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208رنز کا ہدف دیدیا۔ راولپنڈی میں پی ایس ایل سیزن 8کے کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم 41 گیندوں پر 50 رنز بناسکے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 9، ٹام کیڈمور 36، حسیب اللہ خان 12، عامر جمال 5 جبکہ عظمت عمرزئی اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، حارث رؤف، راشد خان اور زمان خان 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم…

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8میں پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچ اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے 180 تک کا ٹارگٹ دیں۔ ٹاس کے بعد کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔…

عمر اکمل بہترین ٹیلنٹ کی داستان ہے جسے بدقسمتی سے ضائع کردیا گیا،رمیز راجہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہناہے کہ عمر اکمل بہترین ٹیلنٹ کی داستان ہے جسے بدقسمتی سے ضائع کردیا گیا۔ پاکستان نے عمراکمل جیسا میچ ونر پیدا نہیں کیا۔ رمیز راجا نے کہا کہ جب عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو وہ میرے پسندیدہ کرکٹر تھے، حالیہ اننگز اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کیا ہوگا۔ رمیز راجا نے کہا کہ وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں مگر آج کی تاریخ میں…

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز بقا کی جنگ کیلئے میدان میں اتریں گی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بقا کی جنگ کیلئے میدان میں اتریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8میں پوائنٹس ٹیبل پر موجود آخری نمبرز پر موجود کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2وکٹیں سے شکست دیدی ۔ یونائیٹڈ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کوئٹہ…

پی ایس ایل 8،قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ابتدائی نقصانات کے بعد کپتان عماد وسیم نے ذمہ دارانہ…

پی ایس ایل 8،قلندرز کو ہوم گرائونڈ پر گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8میں قلندرز کو ہوم گرائونڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور کوچز جیت کے لیے پر امید ہے، قذافی سٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے کوچز اور کھلاڑی اپنی اپنی جیت کیلئے پرامید ہیں۔ لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ٹیم کی باؤلنگ کو مضبوط قرار دیا ہے، اپنی بیٹنگ کے…

پی ایس ایل 8،پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج مد مقابل

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں پشاور زلمی اورکراچی کنگز آج مد مقابل ہوں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آخری میچ جیتنے کے بعد کافی ایڈوانٹیج ملاہے ورنہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ٹیم سلیکشن میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں، ٹورنامنٹ کا اختتام بہتر طریقے سے کریں گے، آخری میچ میں کامیابی کیساتھ کم بیک کیا ہے، چھوٹے مارجن سے میچ ہارے ہیں جبکہ بڑے مارجن سے میچ جیتے ہیں۔ عماد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More