براؤزنگ ٹیگ

#pti

پی ٹی آئی کا آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانےکا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ارکان اسمبلی آج احتجاجاً بھوک ہڑتال کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دوپہر تین بجے لگایا جائے گا، بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے، آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی جبکہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ بھوک ہڑتال کریں گے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈ شبلی فراز بھی بھوک…

لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، ان کا پلان ہے کہ مجھے بھی نو مئی کے مقدمات میں ملٹری جیل میں ڈالیں اور ملٹری کورٹ لے کر جائیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے حملوں کے تناظر میں وضاحتی بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور حسن رؤف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں…

9 مئی کےمنصوبہ سازوں کو ڈھیل دینے سے ملک میں انتشارپھیلےگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دینے سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔ تفصیلات کےم طابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بعض اہم امور پر افواج کا مؤقف واضح کرنا ہے، جیسا کہ علم میں ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں مسلح افواج کے خلاف منظم پروپیگنڈا، جھوٹ، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور ان سے منسوب من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اس لیے ان معاملات پر بات کرنا ضروری ہے۔…

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق فیصلے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم…

لوگ لاپتہ ہو جاتے ہیں، ریاست کو کچھ پتہ نہیں ہوتا: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگ لاپتہ ہو جاتے ہیں، ریاست کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، یہ حکومت کیا کر رہی ہے؟ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر لاپتہ احمد جنجوعہ کی اہلیہ فرہانہ برلاس کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے روبرو پیش ہوئیں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست…

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کےمخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خصوصی نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کل اور آج سپریم کورٹ کے حکم پر عملد رآمد کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عملدرآمد کے حوالے کسی قسم کی مشکل ہو تو مزید رہنمائی کے لیے فوری طورپر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک سیاسی پارٹی کی…

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقی نے ذاتی وجوہات پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی۔جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج نامزد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے پہلے ایڈہاک جج بننے کی حامی بھری تھی لیکن پھر اب اب ذاتی گھریلو وجوہات پر معذرت کرلی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی…

پی ٹی آئی نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی مسترد کردی، سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز لانے کے فیصلے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 70 فیصد پاکستانیوں کی ترجمان جماعت ہے، اس پر پابندی حکومت کے ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لگایا جا رہا ہے،…

تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شریک تھے۔علی محمد خان، عاطف خان، شاندانہ گلزار، عون عباس پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر…

امریکہ کا پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور…

سپریم کورٹ کا فیصلہ :عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعرات کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی…

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے قیادت کو کھل کر فیصلے کی مخالفت کرنے کی تجویز دی، پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں نے عطا تارڑ کے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا علم نہیں، ہماری جماعت حکومت کے فیصلے کو سپورٹ نہیں کرتی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کھل کر…

مخصوص نشستیں: 35ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے وابستگی کے حلف نامے جمع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 35 ارکان قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستگی کے حلف نامے جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی وابستگی سرٹیفکیٹ پارٹی کو جمع کرا دیئے، پنجاب سے 100 سے زائد ارکان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور حلف نامے کے معاملے پر شش وپنج کا شکار ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علی…

وفاقی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطباق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، حال ہی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا، حکومتی اور اتحادی پارٹیوں نے فیصلے کے خلاف ریونیو دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین لیڈر ہے…

نیب کا نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب کے نئے توشہ خانہ کیس میں حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔ توشہ خانہ نئے کیس میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرائل جیل میں ہی ہوگا، جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عدت کیس میں…

صنم جاوید سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

اسلام آباد / گوجرانوالا(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کارکن اور سوشل ورکر صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی اسلام آباد پولیس گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید آج سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے عدالتی حکم پر رہا کیا گیا، انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کے جج نعیم سلیم نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ان کی رہائی کے روبکار کیے تھے تاہم جیل سے باہر نکلتے ہی انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے سے بری کرتے ہوئے…

پی ٹی آئی کا چودہ اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاکت رک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے درخواست جمع کرادی۔ سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پی ٹی آئی نے…

اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا! اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا، اسٹیبلشمنٹ کو صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہوں گے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنیں گے، ملک بچانا ہے تو واحد راستہ صاف و شفاف الیکشن ہے، آئندہ سال کا بجٹ موجودہ بجٹ سے زیادہ…

عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل، بری کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیدیا۔ جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سزا کالعدم قرار دیدی ۔ سیشن کورٹ نے پراسیکیوشن کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے روبکار جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اور بشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ رواں برس3 فروری کو اسلام…

سپریم کورٹ فیصلہ؛ پی ٹی آئی کو پنجاب میں مزید 27نشستیں ملنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں۔ خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشتیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں اور عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور 3 اقلیتی نشستیں مل سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More