براؤزنگ ٹیگ

#pti

پنجاب کی خدمت کرنااورٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ، مریم نواز

لاہور (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی خدمت کرنااورٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عظیم قوم بنانےکےدعویدارکےپاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوارنہیں2018میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے مینڈیٹ دھونس اوردھاندلی سے چھین لیا گیایہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، عمران خان کا نہیں ہے۔

نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی۔لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی۔عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کی گیا، پارلیمانی قوت اور اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ پنجاب میں ہماری…

ہمارے ارکان کوکوئی تحفظات نہیں،ہمارے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی ہی ہیں،اسد عمر

کراچی(پاک ترک نیوز)سابق وفاقی وزیراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کہ آج کوئی سرپرائز نہیں ہوا، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ،لوگوں کو کہنے کی ضرورت نہیں اگر مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو لوگ خود نکلیں گے ،آصف زرداری کا متحرک ہونا اچھی بات ہے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلی کے انتخاب کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں، اگرمینڈیٹ چوری کرنےکی کوشش کی گئی تو لوگ خودنکلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کوکوئی…

اپنی شکست تسلیم کر کے ن لیگ اقتدار سے الگ ہو جائے ، فواد چودھری

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔ ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں۔ عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔ یاد رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی کا فیصلہ آج ہو گا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4…

عوام اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج احتجاج میں شریک ہوں، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج احتجاج میں شریک ہوں۔ میں آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کروں گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جرائم کے بادشاہ آصف زرداری اورشہبازشریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مثال سامنے رکھتے ہوئے عوام ان بدمعاشوں، ان کے سہولت کاروں اورالیکشن کمیشن کو پیغام…

کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے،شیخ رشید

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاہورنےعمران خان کےامیدواروں کوجتوایاہے ۔کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ عقل کےاندھےعمران خان کیخلاف آرٹیکل 6لگانےکی بات کرتےہیں۔موجودہ حکومت کےتابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈحکومت کےدن گنےجاچکے ہیں ۔30 اگست سےپہلےعام انتخابات کااعلان…

الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن نےپی پی 7راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔ پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے…

شکست تسلیم کرلی توپھربولیاں کیوں لگوارہےہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان (پاک ترک نیوز) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے پرویزالہٰی کے ساتھ مل کرچلنا ہے۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پلان کے تحت ہماری حکومت کوگرایا گیا۔ہمیں عددی اکثریت حاصل ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممبران کے حوصلے اورجذبے کودیکھ کرخوشی ہوئی۔مریم نوازنے کھلے دل سے شکست کوتسلیم کیا انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم کرلی توپھربولیاں کیوں لگوارہےہیں۔پنجاب کے عوام نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔

آئی ایم ایف کی گیس پر کوئی پیشگی شرط نہیں بجلی کی قیمت بڑھانے کے پابند،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمت پر کوئی پیشگی شرط نہیں ہے البتہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی شرط موجود ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں60 دن کا ڈیزل ہے، جب ڈسکاوٴنٹ دے رہے تھے تو لوگوں نے فیول ذخیرہ کرلیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے معاہدہ ہوچکا ہے اور اس میں کوئی خلل نہیں۔ کوئی ایسی چیز نہیں کریں گے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں…

حکومت کے سو دن ۔ اب کیا کرنا چاہیے؟

سہیل شہریار تحریک انصاف کی حکومت کو دو ووٹوں کی اکثریت سے گھر بھجوانے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی سرکردگی میں پی ڈی ایم کی اتحادی  حکومت کے اقتدار میں 100 روز مکمل ہو گئے ہیں۔ تاہم موجودہ حکومت کے سو دنوں کا تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سو دنوں سے موازنہ مناسب نہیں ہوگا۔ کیونکہ دونوں کے حالات و معاملات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سابق حکومت کے سو روز آسودگی کے دن تھے ۔ معیشت مستحکم اور افراط زر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھا۔ جبکہ موجودہ حکومت پر روز اول سے چھائے غیر یقینی کے…

وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں توآج ہی ختم کرواسکتے ہیں ،فواد چودھری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں توآج ہی ختم کرواسکتے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے 5سے زائد ایم این اے ہم سے رابطے میں ہیں۔ایکس اور وائے کا خاتمہ ہو چکا ہے، وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں تو آج ہی ختم کروا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایکس اور وائےکاخاتمہ ہوچکاہے۔ صرف 96 لوگوں کےساتھ موجودہ حکومت نےبجٹ پاس کیا۔ عبوری حکومت کو بڑے…

سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے فوری صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں: عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے فوری صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے پوری کوشش کی (ن) لیگ کو جتوانے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سیاسی بحران ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم کے اندر ایک بیداری دیکھ…

عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا ہے،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کو ٹیم ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب کے الیکشن میں بھرپور محنت کی۔ پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبائی قیادت سے مشاورتی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیای پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انتخابی نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق گفتگو کی…

شہباز شریف اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کا اعلان کریں،شیخ رشید

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کا اعلان کریں۔عبوری حکومت قائم کی جائے۔ سابق وزیر داخلہ پی ٹی آئی بہتر فیصلہ کرتی تو لاہور سے چوتھی نشست بھی جیت جاتی، گزشتہ روز کے الیکشن سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت ملی، آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آواز ہے، حکومت نے نیب قانون میں بڑی اہم ترمیم کی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ہم پر ایک جیسے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے، انہوں نے الزام…

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات کی بعد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ تحریک انصاف 15 نئی نشستیں جیتنے کے بعد بعد پنجاب اسمبلی میں سرفہرست جماعت بن گئی ہے اورصوبے کی وزارت اعلی کیلئے درکار ہدف بھی حاصل کر…

لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس سمیت مختلف مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عبوری ضمانتوں میں 21جولائی تک توسیع مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ اس…

فوج کو کبھی کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، طاقتور فوج ہمارا اثاثہ ہے،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کو کبھی کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، طاقتور فوج ہمارا اثاثہ ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر نے کہا وزیراعظم کو نہ ہٹا یا تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا، کیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن اسے دبانے کی پوری…

چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ،چاہتے ہیں ہم ان امریکی غلاموں کو تسلیم کریں،عمران خان

بھکر(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ہم ان امریکی غلاموں کو تسلیم کریں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ ہی سے مدد مانگتے ہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے، اتنی بڑی تعداد میں آنے پر دریا خان کے لوگوں کا مشکور ہوں، ثناء اللہ مستی خیل کو لوٹا بنانے کی پوری کوشش ہوئی مگر وہ نہیں ہوئے، دریا خان سے جو بھی ایم پی اے بنتا ہے وہ…

یہ چور صرف ایک طرح الیکشن جیت سکتے ہیں اور وہ دھاندلی ہے،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ چور صرف ایک طرح الیکشن جیت سکتے ہیں اور وہ دھاندلی ہے۔ضمنی انتخاب حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے، ہمیں مل کر دھاندلی کو شکست دینی ہے اور انشاءاللہ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا اور معیشت تباہ کردی، سب نوجوانوں کو خود بھی نکلنا ہے اور عام عوام کو بھی نکالنا ہے، یہ چور…

دھاندلی ہوئی ،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورےملک میں پھیل جائے گی،شیخ رشید

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورےملک میں پھیل جائے گی۔ امپورٹڈ حکومت لانےکا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہاسحاق ڈار اورنوازشریف کو ملک میں آنے سے کس نے روکا ؟ 17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے، دھاندلی ہوئی ،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورےملک میں پھیل جائے گی۔ گزشتہ روز خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں، عمران خان کی حد تک پی ٹی آئی کے ساتھ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More