براؤزنگ ٹیگ

#pti

میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ نومبر میں کس کو آرمی چیف بناؤں گا، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خرم دستگیر نے بیان دیا ہے کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا تھا، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ملک کا اگلا آرمی چیف کون ہوگا، ہم نے طے کیا تھا کہ وقت آنے پر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا، نیوٹرلز سے پوچھتا ہوں کہ گھر پر ڈاکہ پڑے تو کیا چوکیدار نیوٹرل رہ سکتا ہے؟۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو خوف تھا کہ میں لیفٹیننٹ جنرل فیض…

عمران خان نے رواں ہفتے نیب ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رواں ہفتے نیب ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم ملک پر بمباری کرنے سے بھی بڑا جرم ہے ہم اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قوم کے ساتھ مذاق تھا۔ پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ترامیم کے بعد فیک اکاؤنٹس میں جو پیسہ آئے گا اب نیب کو ثابت کرنا پڑے گا، دنیا میں وائٹ کالرکرائم پکڑنا بڑا مشکل ہوتا ہے،…

سابق حکومت نے معاشی جال بچھایا ،مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے ، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت مشکل وقت میں حکومت سنبھالی ،سابق حکومت نے معاشی جال بچھایا ، معاشی بحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔ہم نے بہت مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، پچھلی نااہل حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی بحران ملا، دنیا میں معاشی صورتحال بہت گھمبیر ہے، یہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن ہم…

عمرا ن خان آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ عمران خان شام 5 بجے بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کریں گے۔ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب ترامیم پر گفتگو کریں گےاور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار اکبر ایس بابر کے مالی ماہر ارسلان وردگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے فنڈنگ ہوئی، تحریک انصاف نے اپنے ظاہر نہ کردہ 11 اکاؤنٹس سامنے آنے پر تسلیم کیے، تحریک انصاف نے کئی بیرون ملک سے آئے فنڈز کے ذرائع نہیں بتائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے…

ترک نغمہ نگار نے عمران خان پرشاندار گانا بنادیا 

"ابھرتے ہوئے پاکستان کیلئے  اٹھو ،  عمران خان کے ساتھ چلو ۔ لاالہ اللہ " استنبول (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کا نغمہ نگار بھی کپتان کا دیوانہ نکلا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے امریکی رپورٹر کو دیئے گئے جواب Absolutely not   یعنی بالکل نہیں ، پر گانا بنالیا ۔ ترک نغمہ نگار ترگے ایورن نے انگریزی زبان میں ایب سلیوٹلی ناٹ گیت کا پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کیا تو عمران خان کے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ جس کے بعد اب ترگے ایورن کی جانب سے سوشل میڈیا پر گانے کا دوسرا ٹیزر…

بطور وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہیں،مریم نواز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہیں۔عمران خان چار سال پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے، پھر جب معیشت برباد ہو گئی تو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمیں پاکستان معیشت کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔بطور وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہیں ۔ ہمیں معاہدے کی پاسداری کے لیے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے…

دنیانےہماری کوروناسےمتعلق پالیسی کوتسلیم کیا،عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیانےہماری کوروناسےمتعلق پالیسی کوتسلیم کیا۔پاکستانی سفیرکوکہاگیاعمران خان روس کیوں گیا،امریکاناراض ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارےاتحادیوں میں بہت سےلوگ لوٹےبن گئے۔سندھ ہاؤس میں منڈی لگی۔ہمارےارکان اسمبلی کو 30،30 کروڑروپےکی پیشکش کی گئی۔سندھ ہاؤس میں جوبولیاں لگیں اس کےبعدہماری حکومت گئی۔ہمارےارکان نےلوٹاہی بنناتھاتوپہلےچلےجاتےابھی کیوں گئے۔ سابق…

پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبا ز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے متاثرہونے کا احساس ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا اس کے تحت ہمارے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اورپی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کے باعث حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کوجلد اعتماد میں لیا…

پوری دنیانےاعتراف کیاکوروناکےدوران ملکی معیشت کوبچایا،عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری دنیانےاعتراف کیاکوروناکےدوران ملکی معیشت کوبچایا۔ خیبر پختونخوا ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کودیہاڑی دارطبقے کی فکرنہیں تھی۔اپوزیشن نےکہالاک ڈاؤن نہ لگانےپرعمران خان پرمقدمہ درج کیاجائے۔پوری دنیانےاعتراف کیاکوروناکےدوران ملکی معیشت کوبچایا عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناکےدوران ڈیڑھ کروڑخاندانوں کو 12،12ہزارکیش دیا۔وزیراعظم تھاتوکہالاک ڈاؤن…

سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس ،حکومتی اور پی ٹی آئی ارکین میں ہاتھا پائی

کراچی (پاک ترک نیوز) سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوئی ہے۔بجٹ اجلاس کے دوران ارکان نے ایک دوسرےکو بجٹ کی کتابیں ماریں جب کہ شرجیل میمن ، مکیش کمار چاولہ اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دوسری جانب پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہونے سے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع نہ ہوسکا۔ پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان اراکین کا منتظر ہے ۔ لیکن ایک گھنٹہ بعد…

یہ الیکشن کمیشن کوساتھ ملا کردھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کوساتھ ملا کردھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ہدایت لیتا ہے۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے 60 روپے پٹرول، فی یونٹ بجلی 10 روپے بڑھا دی گئی، مہنگائی کا کسانوں پربہت اثر پڑے گا، اگر کسانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی نہ دی تو فوڈ سکیورٹی ایشو بنے گا،…

عمران خان نئی مدت کیلئے تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نئی مدت کیلئے تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اگلی ٹرم کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین، اسدعمر مرکزی سیکریٹری جنرل بن گئے۔ ذرائع کے مطابق دو پینلز کے امیدوار عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبردار ہوئے ہیں۔ ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ، دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے۔

تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وسطی پنجاب کا صدر بنا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو وسطی پنجاب کا صدر بنا دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں تنظیمی عہدوں پر تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، حماد اظہر جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب، عامر کیانی صدر شمالی پنجاب، سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب مقرر کیے گئے ہیں، ان کی تعیناتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی منظوری کے…

کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟عمران خان

نیر: (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ جب ہمیں آئی ایم ایف نے پٹرول، بجلی کی قیمت بڑھانے کا کہا تو ہم نے پٹرول کی قیمت کو 10 روپے کم کر کے عوام کو ریلیف دیا، ہماری حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو بچایا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، باہرکوئی جائیداد نہیں۔ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے، پٹرول جب60روپے بڑھے گا تو ہر چیزکی قیمت بڑھے گی۔ ان خیالات کا…

تحریک انصاف مہنگائی کیخلاف آج احتجاج کرے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف آج مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی ۔ سابق وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کر کے ایک لیٹر پر 60 روپے بڑھا دیے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہماری حکومت نے کورونا کے دباؤ کا…

عمران خان کی 25جون تک راہداری ضمانت منظور

پشاور (پاک ترک نیز) پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت 25 جون تک منظور کر لی، سابق وزیراعظم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، عمران خان پر25مئی کےلانگ مارچ پراسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ درخواست فوری طور سماعت کے لیے منظور ہونے کاامکان ہے۔ درخواست پرچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ سماعت کریں گے۔ عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران درج مقدمات میں…

آخر کار ذہنی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 26مئی کو کنٹینر سے7گھنٹے میں جودیکھا اس نے اس بات کی تصدیق کر دی جو میں محسوس کر رہا تھا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1531109834736680962 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل گیا ہے،غلامی کی ذہنی بیڑیاں بالآخر ٹوٹ گئیں۔ اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ جب سے امپورٹڈ حکومت غیر ملکی سازش کے ذریعے ہم پر مسلط کی گئی میں نے محسوس کیا کہ پاکستان…

ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے ،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی ہم عالمی سطح پر اس چیز کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا کیونکہ ان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے…

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کیلئے 5نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے

لاہور (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کےمنحرف ایم پی ایزکی نااہلی کےبعدخالی نشستوں پر پی ٹی آئی نےمخصوص نشستوں کیلئے 5 نام الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے۔ مخصوص نشستوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف دیئے گئے ناموں میں بتول جنجوعہ،سائرہ رضا،فوزیہ عباس جبکہ2 اقلیتی سیٹوں پر ہابوک گل اورسیموئل یعقوب کے نام شامل ہیں۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے نااہل قراردیتے ہوئے ڈی سیٹ کردیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More