براؤزنگ ٹیگ

#pti

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلوسوں کےداخلے پر مستقل پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز ) وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے زیر صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ امن وامان کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شامل شرپسند عناصر کی پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اور گاڑیوں…

اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، عمران خان

پشاور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 6 دن بعدتیاری کیساتھ عوام کوکال دوں گا۔میں واضح کرتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ سے میری کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اگر اس شام اسلام آباد میں بیٹھ جاتا تو خون خرابہ ہوجاتا۔ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کےدباؤمیں آکرانہوں نے 30 روپےفی لٹرپٹرول کی قیمت بڑھادی۔ کیاپاکستان میں کبھی بھی پٹرول کی قیمت میں اتنااضافہ کیاگیا؟ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جھوٹ کبھی بھی زیادہ دیرتک نہیں…

بات چیت کیلئے دروازے کھلے،الیکشن کا فیصلہ ایوان کرے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں الیکشن کا فیصلہ ایوان کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے۔وزیر اعظم کہا کہ ایوان کی منشا سے موجودہ حکومت وجود میں آئی ہے جبکہ آئین اور قانون کی روح کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میں سابق…

عمران خان کی حکومت کو انتخابات کی تاریخ کیلئے 6دن کی مہلت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے 6روز کی مہلت دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔ جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں خوفزدہ کیا جاتا ہے کہ جب تک امریکہ نہ چاہے کوئی اقتدار میں نہیں آسکتا، سارے راستوں میں میں نے ہر طرح کے لوگ دیکھے، نوجوان ،ضعیف، پڑھے لکھے ہرطرح کے لوگوں کو…

پی ٹی آئی کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا

اٹک (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا ۔کارکنوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کے آزاد ی مارچ میں شریک ہے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ چوروں کا ٹولہ امریکا کے نوکر عوام سے خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ عمران خان کا قافلہ اٹک پل پر پہنچ گیا، تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کسی قسم کے معاہدے…

عمران حکومت کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا وقت نہیں تھا، وزیر اعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران حکومت کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا وقت نہیں تھا لیکن اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔ چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا ان کے پاس کوئی وقت نہیں تھا لیکن سابق وزیر اعظم کو اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔ موجودہ حکومت آئینی طریقے سے معرض وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا اور دھرنوں سے آپ دنیا کو…

عمران خان ولی انٹرچینج مردان پہنچ گئے، مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے

پشاور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ولی انٹرچینج مردان پہنچ گئے جہاں سے کنٹینر پر سوار ہوکر مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے۔یہاں سے عمران خان لانگ مارچ کے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے، جلوس اسلام آباد میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچے گا۔ عمران خان کی آمد کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں ولی انٹرچینج پر موجود تھی۔ قبل ازیں ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کردیا گیا، اگر اب نہیں نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے گھر سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کا ثبوت ہے۔کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائیں ، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوچکا ، یہ شخص اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کی…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کہا اگر کسی کے خلاف کوئی کنفرم رپورٹ ہےتوآگاہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا عدالت نے جب کہا کارکنان کو ہراساں نہ کیا جائے تو کیوں کیا ؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لانگ مارچ کے آتے ہی نیکٹا سےتھریٹ آگئی کہ…

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ چل پڑا ،پولیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ چل پڑا ۔ لاہور میں پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی تاہم کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور پی ٹی آئی کا قافلہ راوی پل پہنچ گیا ۔ دوسری جانب رکاوٹیں ہٹانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر کا قافلہ شاہدرہ ٹول پلازہ عبور کرگیا، شاہدرہ ٹول پلازہ پر انتظامیہ کی بڑی رکاوڑٹیں لگائی تھیں، حماد اظہر نےکارکنوں کے ہمراہ راوی پل بتی چوک پر کنٹینر ہٹا دیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور…

چھاپوں اور راستوں کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے چھاپوں اور راستوں کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔ درخواست کی سماعت تین رکنی بنچ کل کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے راستوں کی بندش اور چھاپوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس کے بعد یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا…

ہر صورت اسلام آباد جائینگے، کسی کے نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ وہ ہر صورت میں اسلام آباد جائیں گے، اب کسی کے نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آج ملک میں فیصلہ کن وقت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزادی مارچ کی گرفتاریوں کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں ان کا حلف ہے کہ وہ ملک کی خودداری کا تحفظ کریں۔ حق کے لیے کھڑے صحافیوں کے خلاف آج مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر اور ن لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ فاشسٹ حکومت…

فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی،رانا ثنا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی اب گالیوں سےگولیوں پرآگئی ہے۔پی ٹی آئی کی لیڈرشپ…

معیشت ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے تو عمران صاحب کی شرپسندی اس…

جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے تو ن لیگ فسطائیت پراترتی ہے، عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے تو ن لیگ فسطائیت پراترتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن (کٹھ پتلیوں کی) ڈوریاں تھامنے والوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہا ہے جب کہ معیشت پہلے ہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ و پنجاب میں پارٹی کیخلاف مذمت اور چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ پُرامن احتجاج ہمارے شہریوں کا حق ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان و رہنماؤں کیخلاف…

شیخ رشید کا پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔ شیخ رشید کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے لہٰذا عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا تھا لیکن لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق موجود نہیں…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے کارکنوں کوہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد اورڈپٹی کمشنرکونوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا2014 کے دھرنے میں جو ہوا اس کی ذمہ داری عدالت لے سکتی تھی؟ جس نے بھی کیا تھا اس کو آج تک کسی نے پکڑا نہیں، یہ تو حکومت کو دیکھنا چاہیے جو آئینی حق ہے پرامن طریقے سے کرنے دینا چاہیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست…

حکومت کا 700پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ 25مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے قبل ہی حکومت نے پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا وزیراعظم ضمانت کے اوپر ہے، سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی ضمانت کے اوپر ہے۔عوام کو سہولیات کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں جیم اور سوئمنگ پول بنائے جارہے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کو اختیار دیا جائے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں، اگر ہم آزادی مارچ نہ…

لانگ مارچ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ،31مئی سے پہلے اہم فیصلے آ سکتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کے اسلام آباد لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میرے سیاسی اندازوں کے مطابق 31 مئی سے پہلے اہم فیصلے آسکتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 25 ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیا گیا ہے، لیکن پھر بھی یہ لوگ عمران خان کے اسلام آباد لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے، میرے سیاسی…

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کیے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھی ان کی گرفتاری کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما افتخار…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More