براؤزنگ ٹیگ

#pti

امپورٹڈ حکومت نے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا ،عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت کیجانب سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں، پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کی گئی، اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، گورنر پنجاب کو دستور…

وفاقی حکومت نے گورنرپنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔کابینہ ڈویژن نے عمرسرفراز چیمہ کوہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے گورنر کی تعیناتی تک سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔ گورنر ہاؤس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ وفاقی…

20مئی کے بعد کسی بھی دن قوم کو اسلام آباد کی کال دے سکتا ہوں ،عمران خان

میانوالی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آج حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کررہا ہوں۔20مئی کے بعد کسی بھی قوم کو اسلام آباد کی کال دے سکتا ہوں میانوالی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت اور صرف تجھ سے مدد مانگتے ہیں، اللہ نے میری قوم کو جگایا، آج عوام کا سمندر دیکھ کر اللہ کا شکرادا کرتا ہوں، اللہ کا شکرادا کرتا ہوں قوم میں شعور پیدا کر دیا، اللہ نے میری قوم کو کلمے کا مطلب سکھا دیا۔…

پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں پاور شو کرے گی

میانوالی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) آج میانوالی میں جلسہ کرے گی ۔جلسہ میں میانوالی سمیت پڑوسی اضلاع سرگودھا، خوشاب، چکوال، لکی، بنوں اور ڈی آئی خان سے بھی پی ٹی آئی ورکر شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے، میانوالی جلسہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ہو گا، جلسہ جنرل بس سٹینڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا، چند ماہ قبل بطور وزیر اعظم بھی عمران خان نے اسی مقام پر جلسہ عام سے خطاب کیا تھا،…

علیم خان اور جہانگیر ترین کا مقصد اقتدار میں آ کر فائدہ اٹھانا تھا ،عمرا ن خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کا مقصد اقتدار میں آ کر فائدہ اٹھانا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق و زیراعظم عمران خان نے منحرف ہونے والے اپنے پرانے ساتھیوں جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفادات پر سمجھوتہ کیے بغیر امریکا سے دوستی چاہتا ہوں، میرا جرم آزاد خارجہ پالیسی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جہانگیر…

پی ٹی آئی احتجاج ،الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج ،الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔اسلام آباد میں ریڈ زون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج تمام شہری کا جمہوری حق ہے جس کا اسلام آباد پولیس احترام کرتی ہے۔ احتجاج ریڈ زون سے…

30روزمیں الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانےکا حکم معطل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30روزمیں الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانےکا حکم معطل کردیا۔چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےحکم سنادیا۔ پاکستان تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30روزمیں الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانےکا حکم معطل کردیا۔فیصلہ پی ٹی آئی کی درخواست پر کیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور نے…

پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان لاہور میں پاور شو کرے گی

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )آج مینار پاکستان گرائونڈ میں پاور شو کرے گی ۔ شہر میں ہر جانب پی ٹی آئی کے پرچم آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے زیراہتمام مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج جلسہ عام ہو گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔جلسہ عام کے لیے تین مختلف انکلوژر بنائے گئے ہیں، عام افراد کے لیے جنرل انکلوژر، خواتین کے لیے لیڈیز جبکہ فیملیز کے لیے فیملی انکلوژر بنائے گئے ہیں، جلسہ کے لیے چالیس کنٹینروں پر مشتمل مین سٹیج تیار کیا گیا ہے جہاں…

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دینے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پرعمران خان کی سیکیورٹی امورکی نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جس کے بعد وزارت داخلہ نے چاروں…

عمران خان آج رات سماجی میڈیا پر براہ راست گفتگو کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کر یں گے ۔ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا،جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلیے یکجا اور متحرک ہے،21 اپریل کو مینارِ پاکستان پر پاکستان کی حقیقی آزادی و…

تحریک انصاف آج کراچی میں پاور شو کر ے گی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں میدان سجائے گی ۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔انتظامیہ نے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں بڑا پاور شو کرے گی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام جلسے سے خطاب کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے دیگر قائدین بھی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیئے گئے ۔عوامی کی کثیر تعداد کی آمد متوقع ہے ۔…

اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اہلِ دانش آگے بڑھیں اور قومی حمیت و اثاثۂ مِلّی کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں۔ انہوں…

پاکستان تحریک انصاف کے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئے ۔ استعفے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے منظور کئے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ https://twitter.com/FarrukhHabibISF/status/1514541503510564864 دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث…

پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کی تا حیات نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جماعت چھوڑنے اور پیسے لیکر فلور کراسنگ کرنے والے ارکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔جماعت کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی ہوتی ہے۔پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیت پر عوام کے ووٹ کو بیچا نہیں جاسکتا۔بابر اعوان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست…

حکومت ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی پشاور میں میدان سجائے گی

پشاور (پاک ترک نیوز) حکومت ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی پشاور میں میدان سجائے گی ۔عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔ جلسے کیلئے پنڈال کی تیاری جاری ہے، پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف ایک ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی ، پہلا جلسہ آج رات پشاور میں ہوگا، سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور سے رابطہ مہم شروع کرنے…

گورنر سندھ عمران اسماعیل عہدے سے مستعفی

کراچی (پاک ترک نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔گورنر سندھ نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ اپنے استعفے کا ریلی کے دوران اعلان کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی نہیں پاکستان کی جنگ ہے، آج تو پورا کراچی جام کرنا چاہتے تو ہوجاتا، ایک غیرت مند قوم ہیں، چیونٹیوں کی طرح رینگنا نہیں شاہینوں کی طرح جھپٹنا ہے، میں کسی چور ڈکیت کو پروٹوکول نہیں دے سکتا اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔گورنر…

وزیراعظم کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے ،آج اہم اعلان کرینگے،فیصل جاوید

اسلا م آباد (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے ،وزیراعظم آج شام کو ایک اہم اعلان کریں گے ۔ اپنی ٹوئٹ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بظاہراپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگرایسا نہیں ہے وہ ہارچکے ہیں۔ الفاظ یاد رکھیے گا مٹھائی پھرضائع ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے آنے والا وقت بتائے گا انشااللہ۔ وہ اپنی قوم کوکبھی مایوس نہیں کریں گے۔کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔ عمران خان کوچیلنجز کا…

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے ۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے ۔آخری بال تک لڑوں گا۔ سپریم کورٹ ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہ میں نےآج…

عثمان بزدار مستعفی،وزیراعظم عمران خان نے پرویز الٰہی نیا وزیراعلی نامزدکردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے استعفی پیش کردیا جس کے بعد وزیراعظم ن ے پرویز الہی کو وزارت اعلی کیلئے نامزد کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا ہے۔ چودھری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر راضی مندی ظاہر کی گئی۔ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویزالہیٰ کو نئے وزیراعلیٰ کے لیے بھی نامزد کر…

تحریک عدم اعتماد ،31مارچ تک آر یا پار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہام ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ 31مارچ تک ہو جائے گا۔آئندہ 72گھنٹے میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ دفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ تحریک عدم اعتماد آج پیش ہو رہی ہے ۔31مارچ تک آر یا پار ہو جائے گا اور عدم اعتماد کا فیصلہ ہو جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 72گھنٹے اہم ہیں جہاں فیصلے ہونے ہیں وہاں ہو جائیں گے ۔ایک گھنٹہ پہلے بھی صورتحال تبدیل ہو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More