براؤزنگ ٹیگ

#pti

پی ٹی آئی ، ن لیگ اور جے یو آئی اے کے قافلے اسلام آباد روانہ

کراچی (پاک ترک نیوز) حکمران جماعت پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے قافلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف 27مارچ کو جلسہ کرے گی جبکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی جانب سے مہنگائی مارچ کیا جائے گا ۔ جلسے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کا قافلہ خصوصی ٹرین کے ذریعے کراچی کینٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا ۔تحریک انصاف کے قافلے کی قیادت رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کر رہے ہیں ۔خصوصی ٹرین میں پی ٹی…

سپریم کورٹ جو بھی حکم دے اس پر سختی سے عمل کیا جائے ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جو بھی حکم دے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی ۔اٹارنی جنرل نے انہیں سپریم کور ٹ میں آج ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جو بھی حکم دے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔ یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سیاسی کشیدگی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ۔…

14منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 14منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔ منحرف ارکان میں نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، نورعالم خان، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عبدالغفار وٹو، رانا قاسم نون، مخدوم باسط سلطان، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کئے ، منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور ارکان کو 7روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی…

پی ٹی آئی کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا ،گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ موجود دونوں اراکین قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھے۔ پی ٹی آی کارکنان لوٹے ہاتھوں میں لے کر منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سندھ ہاؤس کے گیٹ کے باہر احتجاج کے لیے پہنچے اور انہوں نے اراکین سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا۔…

اروند کیجریوال بمقابلہ عمران خان ،کرپشن کے خلاف کون جیتا؟ 

تحریر: ظہیر احمد پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بارڈرتو ملتے ہیں لیکن دل نہیں مل پارہے ۔ نفرت اور دوری کے اس ماحول میں اروند کیجریوال وہ بھارتی سیاست دان ہیں جو بھارت کی طرح پاکستانیوں کے دلوں میں بھی اپنی جگہ بنارہے ہیں ۔ حال ہی میں دہلی کے بعد بھارتی پنجاب کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے جس طرح جھاڑو پھیری ہے ۔ اس کے بعد سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو درپیش عدم اعتماد اور اروند کیجریوال کو ملنے والے عوام کے اعتمادپر بحث جاری ہے ۔…

پاکستان کا سیاسی بحران :عمران خان اس دلدل میں کیسے پہنچے؟

تحریر:سلمان احمد لالی پاکستان کاسیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی اور بیان بازی کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔مختلف حلقوں کی جانب سےدعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کہ جانا ٹھہر چکا ہےاور اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں اچھی خاصی سپورٹ حاصل ہے۔ایک طرف مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ ہے کہ متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کامیابیوں کے آخری مراحل میں ہے جبکہ…

25سال سےان چوروں کےخلاف جہاد کررہاہوں،وزیراعظم

کراچی (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 25سال سےان چوروں کےخلاف جہاد کررہاہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نےعدم اعتماد کی تحریک چلائی ،انہوں نےوہ کام کیا جس کی میں اللہ سےدعا مانگتاتھا کہ یہ کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ان کی سیاسی موت ہے۔25سال سےان چوروں کےخلاف جہاد کررہاہوں انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کیلئے ان چوروں کیخلاف لڑرہاہوں۔یہ اربوں ڈالر ملک سےباہر لے گئے۔

یورپی یونین کی وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کی درخواست

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یورپین یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے درخواست کردی۔ وزیراعظم ہائوس کے مطابق یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں کے درمیان روس اور یوکرین تنازع پر گفتگو ہوئی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز میلسی میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا…

ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کم کی، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کمی کی،پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس رعایت راشن سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ٹیکس نہ دیتی تو پٹرول اور بجلی پر سبڈی نہ دے پاتے ، مدینہ کی ریاست میں ٹیکس کا پیسہ کمزور طبقے پر لگایا جاتا ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے، جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہوں گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔احساس…

اتحادی ساتھ ، اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرکے دیکھ لے ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کر کے دیکھ لے۔ وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک شامل تھے، یہ ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی۔ملاقات میں وفاقی وزراء بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک کے بارے میں…

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہم نے سپیشل کورٹس بنا دیں ،وزیراعظم عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےہم نےسپیشل کورٹس بنادیں۔اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتےتھےلیکن قبضےہوجاتےتھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیمارصنعتی یونٹس کی بحالی کیلئےمراعات دی ہیں۔آئی ٹی انڈسٹری میں بھارت ہم سےبہت آگےنکل گیا۔ہم نےآئی ٹی انڈسٹری کومراعات ہی نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بارآئی ٹی کمپنیوں کومراعات دےرہےہیں۔جب کرکٹ کھیلتاتھاتومیچ کی غلطیوں کےبارےمیں سوچتاتھا۔جوپیکج آج دیاوہ پہلےہی بزنس کمیونٹی کودیناچاہیےتھا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا…

پی ٹی آئی حکومت نے 9.174ارب ڈالر سالانہ سود اور قرض واپس کیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی وفاقی حکومت نے اپنے دورمیں اوسطاً سالانہ 9.174 ارب ڈالر سود اورقرضے کی مد میں ادائیگی کی جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے 5سالہ دور میں اوسطاً سالانہ 5.414ارب ڈالر سود اور قرضے کی مد میں ادا کیے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اگست2018سے اکتوبر2021تک 38.8 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ لیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران پی ٹی آئی حکومت نے 29.815ارب ڈالر غیر ملکی قرضے واپس کیے۔ دستاویزات کے مطابق یکم اگست 2018تا 31اکتوبر 2021تک حکومت پاکستان…

پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کا 2015ء کا آئین بحال کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے 2019 کا پارٹی آئین کالعدم قرار دیتے ہوئے 2015 کا آئین بحال کر دیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس ‏میں پارٹی آئین کے مسودہ کی منظوری دی گئی۔2015 آئین کے تحت قومی سطح پرپارٹی کا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 2019 کا پارٹی آئین کالعدم قرار دے کر 2015 کا آئین بحال کر دیا۔ نظرثانی کمیٹی کو‏آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔2015 آئین کے مطابق 40 رکنی…

بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی وجہ بنا ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پہلے مرحلے میں غلطیاں کی اور اس کی قیمت بھی ادا کیا ۔بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی وجہ بنا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔ انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوکرآئے گی۔ وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا…

این اے 133 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور(پاک ترک نیوز) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ میں امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ این اے 133کی سیٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس کے بعد الیکشن میں حکومت جماعت کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار بنایا گیا تھا، شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلم گل کو میدان میں اُتارا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More