براؤزنگ ٹیگ

#ptichairman

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں منظور کرلیں۔ ان کیسز میں 9 مئی کے تین مقدمات، اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات، توشہ خانہ جعل سازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ شامل ہے۔ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنائیں گے، سیشن کورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ضمانت کی 9 درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر…

سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ۔ سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اٹک سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں منتقل ہونے سے منع کر دیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے آج بھی چالان جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبر تک توسیع کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا…

9 مئی کیس؛ عمران خان سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد

لاہور(پاک ترک نیوز) سانحہ نو مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش معسود نے بتایا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمہ تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں۔ پراسکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، لہذا چالان جمع کروانے سے قبل…

عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور مجھے بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا ، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات…

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔ خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا ، جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے 14 روز کا…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنیکی اجازت مل گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف دیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو…

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ امید ہے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر آج ہی فیصلہ ہوجائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملاقات والی درخواست پر آرڈر کردیں اس پر…

خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے۔خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر قانونی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ خواجہ حارث کی جانب سے خود کو کیس سے علیحدہ کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر وکلاء کریں گے۔ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ…

ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بادی النظر میں خامیاں ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ بادی النظرمیں ٹرائل کورٹ نے ایک ہی دن میں فیصلہ دیا جو درست نہیں تھا اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں خامیاں ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت کی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیے کہ ٹرائل کورٹ نے 3سے4 مرتبہ کیس میں وقفہ کیالیکن ملزم کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، پھر سیشن…

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ کمیشن معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن میں جاری توہینِ کمیشن کی کارروائی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری…

پی ٹی آئی چیئرمین نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد، جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین سابق وزیر اعظم اور…

چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتارکرلیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو دہشت گردی کیس میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ایڈوکیٹ حسان نیازی کی گرفتاری پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ٹوئٹ میں بتایا کہ تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں حسان نیازی اور حیدر مجید ایڈوکیٹ کو گرفتاری کیا گیا ہے۔نعیم حیدر پنجوتہ نے کہا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں دونوں کو پیش کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے وکیل زبیر کسانہ کے گھر چھاپے کے خلاف وکلاء نے لاہور کی سیشن کورٹ کے دورازے بند کر دیے۔ وکلاء سیشن کورٹ کے دورازے بند کرکے…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دہشتگردی کے 3 مقدمات میں ضمانت خارج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بہارہ کہو میں ایک…

چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، جیل میں وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راجہ ریاض من پسند اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ ایک ہی جان اور دو قالب ہیں، نگران وزیراعظم کا فیصلہ لندن سے آئے گا۔توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں کافی قانونی سقم ہیں، چیلنج کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے، مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ…

عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا ، قانونی ٹیم اور فیملی سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات دستیاب ہیں اور فیملی، وکلا اور ڈاکٹر سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی…

توشہ خانہ کیس؛ 12 بجے تک دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنادوں گا، سیشن جج ہمایوں دلاور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 12 بجے تک دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دوں گا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ جج ہمایوں دلاور نے سوال کیا کہ کیا کوئی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل آیا ہے؟ جج ہمایوں دلاور کی جانب سے توشہ خانہ کیس متعدد بار کال کیا گیا۔ سیشن عدالت کے…

توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق دائر 8 اپیلوں میں سے 5 پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بھی موجود تھے۔ چیف…

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی۔ تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعدد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج متوقع ہے۔ بینچ سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More