براؤزنگ ٹیگ

#ptichairman

چیئرمین پی ٹی آئی پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئیپر 22 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین، الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ مجھے اس کیس کا مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عدالتی چھٹیوں کے باعث…

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے اپیل نمٹاتے ہوئے قرار دیا توشہ خانہ ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ہم مداخلت نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی. چیئرمین پی ٹی کی کمرہ عدالت میں موجودگی کے بعد شدید بدنظمی دیکھی گئی،دو رکنی بنچ نے کمرہ عدالت سے باہر شور شرابے پر…

جے آئی ٹی نے کور کمانڈر ہائوس حملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز)کور کمانڈر ہائوس حملہ کیس میں جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی۔مقدمہ نمبر 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ جے آئی ٹی کی تفتیش میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے۔چئیرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا۔ جے آئی ٹی کے سامنے…

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، اعظم خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کردیا۔ اعظم خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا “سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا” انہوں نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لیا اور بعد میں کھودیا، عمران خان نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔ انہوں نے سائفر سے متعلق بھی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی…

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن پیش ہوئے جن سے عدالت نے استفسار کیا کہ آج آپ نے دلائل دینے ہیں؟ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امجد پرویز دلائل دیں گے، امجد پرویز آج گھریلو مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا…

چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، شاہ محمود کو 9مئی مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) انسداد دہشتگری عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو 9 مئی واقعات کے کیسز میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج نے چیئرمین تحریک انصاف کے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے پوچھا کہ آپ نے ابھی تک تفتیش کیوں جوائن نہیں کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی روسٹرم پر آ گئے اور جواب دیا کہ میں روز عدالتوں میں پیش ہوتا ہوں اس لیے شامل تفتیش نہیں ہو سکا ،…

چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نیب میں دوبارہ طلب

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین اور ان اہلیہ بشری بی بی کو26 جون کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا۔ آپ نے اختیارات کا…

عمران خان کی امریکا سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی امریکہ سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد میں سیاسی ناکامی کا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا، میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ میں انہوں نے پاکستان مخالف بیان دینے پر بھی زور دیا۔ دوران گفتگو سابق وزیراعظم…

لاہورہائیکورٹ نے بشری بی بی کی23مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 23مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں 23مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔

عمران خان کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ۔ نیب نے 14روزکےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔سابق وزیراعظم کو نیب کے حوالے کردیا گیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 17مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ اس سےقبل سابق وزیراعظم عمران خان کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے، جہاں جج محمد بشیر نے وکلا کے دلائل، عمران خان کا بیان اور نیب کا مؤقف سننے کے بعد القادر ٹرسٹ کیس کا…

عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا، ہمارا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج نیب نے گرفتار کیا ہے، گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، نیب آزاد ادارہ ہے وفاق کا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں، میں حلفاً کہہ سکتا ہوں میری نیب کے کسی بھی افسر سے اس معاملے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 240 کنال بنی گالہ میں بھی القادر ٹرسٹ کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی، پراپرٹی ٹائیکون کی رقم منی لانڈرنگ میں پکڑی گئی، القادر ٹرسٹ کی ایک پیسے کی بھی…

عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رینجرز اہلکاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان دو مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت آ رہے تھے، عمران خان ابھی کمرہ عدالت تک نہیں پہنچے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا، سابق وزیراعظم کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود…

تحریک انصاف آج چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالے گی

لاہور (پاک ترک نیوز ) پاکستان تحریک انصاف آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کیلئے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آج شام ساڑھے پانچ بجے ملک بھر میں ایک گھنٹے کی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ عمران خان خود لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ لاہور میں نکالی جانے والی…

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی خلاف قانون قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کے کیس میں طلبی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم…

عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیشی کیلئے قافلے کی صورت میں زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے تھے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دھکا لگنے کی وجہ سے عمران خان کی…

تحریک انصاف نے خواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(پاک تر نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ تحریک انصاف نے وزیردفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا جو عثمان ڈار کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا تھا اور ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد…

عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) داروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تنبیہ کی ہے کہ عدالتی اوقات میں عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے۔ کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کی ذاتی حیثیت میں عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ وہ نہیں آسکے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کہاں ہے استثنیٰ کی درخواست، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ…

عدالت کو کہہ رہا ہوں انہوں نے مجھے قتل کرنا ہے، عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب بھی میں گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہوں تو مجھے مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت انہوں نے کہا کہ آج میں عدالت کو کہہ رہا ہوں انہوں نے مجھے قتل کرنا ہے۔ مجھے 2 مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر آباد اور اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے دوران مجھے مارنے کی کوشش ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران…

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا آج لاہور میں پاور شو

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا آج لاہور میں پاور شو کرے گی ، لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالی جائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کا آغاز لبرٹی چوک سے دوپہر ایک بجے ہو گا، ریلی فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی ایم اے او کالج پہنچے گی، لوئر مال روڈ سے ہوتی ہوئی ناصر باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔ریلی میں لاہور سے رہنماؤں اور کارکنان کو شرکت کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کی ریلی کا…

عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں30مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں 30مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سےآگاہ کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی آج کی طلبی کیلئے جاری سمن کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More