براؤزنگ ٹیگ

#ptijalsa

پی ٹی آئی کا چودہ اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاکت رک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے درخواست جمع کرادی۔ سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پی ٹی آئی نے…

مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی کامیابی کے حوالے سے بہت پرامید ہوں ،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی کامیابی کے حوالے سے بہت پرامید ہوں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آج رات مینار ِپاکستان پرہمارا چھٹا جلسہ ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ جلسہ پہلے کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو یاد دلانا چاہتاہوں کہ سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے، اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کے اس تاریخی…

عمران خان راولپنڈی جانے کیلئے زمان پارک سے روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان راولپنڈی جانے کیلئے زمان پارک سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی روانگی کے وقت زمان پارک سے لیکر ایئر پورٹ تک سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔عمران خان روالپنڈی میں لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور سے بذریعہ ہوائی جہاز راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے۔

عمران خان کی نقل و حرکت خفیہ ،بلٹ پروف جیکٹس استعمال کریں ، راولپنڈی پولیس

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے لیے بلٹ پروف روسٹرم کویقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی لازمی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں جبکہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔ راولپنڈی میں جلسے سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔ پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت…

حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کیلئے بے تاب ہوں،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔ برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتا چلا، اہلیہ کو لگا میں ٹھیک ہوں، انھیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں، قاتلانہ حملے میں بچنا بہت مشکل تھا، خوش قسمتی سے بچ گیا ہوں، قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے…

تحریک انصاف آج راولپنڈی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

راولپنڈ(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے اب سکستھ روڈ فلائی اوور پر اسٹیج بنایا ہے ،پنڈال چاندنی چوک تک لگایا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دوپہر دو بجے زمان پارک سے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نکات پر جلسے کی اجازت دے دی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی…

پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی ا جازت ملے گی یا نہیں ؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو جلسے اور دھرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ مناسب حکم جاری کریں گے۔جو بھی مقام دیا جاتا ہے یقین دہانی کرائیں کہ امن و امان برقرار رکھیں گے، کسی کو اس کی ذمہ داری لینی ہوگی، ایسا نہ ہو کہا جائے کہ لاہور یا کراچی والوں نے ایسا کیا۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کے مجاز…

پاکستان میں حقیقی آزادی نظرآرہی ہے،عمران خان

گکھڑ منڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 20سے 25 سال کھیلوں کی گراؤنڈز میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کیا، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگ سن لیں، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر سریا لگاتے لگاتے وزیراعلیٰ بن گیا، میں چھبیس سال سے مقابلہ کر کے ادھرپہنچا ہوں، میچ کے دوران ہی کپتان کو پتا چل جاتا ہے وہ میچ جیت گیا ہے، پاکستانیوں ہم اللہ کے فضل سے پاکستان کا میچ جیت چکے ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس کچھ نہیں، ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اورپسینے آرہے…

پی ٹی آئی کا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جی 9 میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کو جی نائن میں جلسے کیلئے دوبارہ درخواست جمع کرا دی، درخواست میں انتظامیہ کے سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا ہے کہ ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں بابراعوان اورعلی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی اور جلسے کےلئے این او سی سے متعلق تفصیلی درخواست جمع…

توشہ خانہ کیس:عمران خان کی نااہلی فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی فیصلہ کے بعد میانوالی کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل نہ ہوسکا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 95 میں نئے انتخابات سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران…

مجھےپتاچلاتھاان کوماریں گے،میں نےارشدشریف کوکہاملک چھوڑدیں، عمران خان

پشاور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھےپتاچلاتھاان کوماریں گے،میں نےارشدشریف کوکہاملک چھوڑدیں۔میں نے ارشد شریف کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا تھا۔ پشاور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشدشریف کےضمیرکی کوئی قیمت نہیں تھی اسی لیےاس کوخریدانہیں جاسکا، انہوں نےارشدشریف کوواپس بلاکراعظم سواتی جیساسلوک کرناتھا، 75سال کےاعظم سواتی کوننگاکرکےتشددکیاگیا، اسلام اباد میں ایک ڈرٹی ہیری آیا ہے جس کو لوگوں کو…

تحریک انصاف نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونیوالے جلسے ملتوی کردیئے

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جلسے ملتوی کرتے ہوئے کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔ عمران خان کو کل پشاور اور چھ ستمبر کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کو 29 اگست کو جہلم، یکم ستمبر کو سرگودھا، دو ستمبر کو گجرات، 3 ستمبر کو بہاولپور، 4 ستمبر کو فیصل آباد اور 6 ستمبر بروز منگل کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا لیکن سیلابی صورتحال کے باعث عمران خان نے…

پی ٹی آئی کل کراچی میں میدان سجائے گی ،جلسے کا مقام تبدیل

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کل کراچی میں میدان سجائے گی تاہم شہر قائد میں مسلسل ہونے والی بارش کے باعث جلسے کے مقام پر پانی بھر جانے کے باعث جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔اب تحریک انصاف کا جلسہ جناح گرائونڈ کی بجائے شاہراہ قائدین پر ہو گا ۔ جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مسلسل بارشوں کے باعث جناح گراؤنڈ میں نہ صرف پانی اور کیچڑ جمع ہوچکا ہے بلکہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث وہاں جلسے کا انعقاد ممکن نہیں رہا ہے۔ اس حوالے سے…

پاکستان متحد ،عوام اور فوج کے بہادر سپوت ملک کیلئے جان دینے کو تیار ،اسد عمر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان متحد ہے جبکہ عوام اور فوج کے بہادر سپوت ملک کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔قوم آج رات 12 بجے عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا جشن منائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم اپنی حقیقی آزادی کے لیے کھڑی ہے اور آج رات 12 بجے قوم کپتان کے ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر 75 ویں سالگرہ کا استقبال کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

عوام کو 13اگست کوہاکی اسٹیڈیم لاہورآنےکی دعوت دیتاہوں،عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو 13اگست کوہاکی اسٹیڈیم لاہورآنےکی دعوت دیتاہوں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام فیملیز،بچے،بزرگ اورمیرےنوجوان جلسےمیں آئیں۔ہم نے 14اگست کاجشن بھی مناناہےاورحقیقی آزادی کےسفرپربھی جاناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی کےآخری مرحلےپرپہنچ چکےہیں۔ہم نےپاکستان کووہ ملک بناناہےجواللہ کےسواکسی کےآگےنہیں جھکتا ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک خودارقوم کیلئےسب کودعوت دےرہاہوں۔جشن بھی…

پی ٹی آئی 13اگست کو اسلام آباد کی بجائے لاہور میں میدان سجائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف 13 اگست کو اب یہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں میدان سجائے گی ۔جلسہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہو گا۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور لاہور کی قیادت ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 75 ویں یوم آزاد کا…

فوج کو کبھی کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، طاقتور فوج ہمارا اثاثہ ہے،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کو کبھی کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، طاقتور فوج ہمارا اثاثہ ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر نے کہا وزیراعظم کو نہ ہٹا یا تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا، کیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن اسے دبانے کی پوری…

چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ،چاہتے ہیں ہم ان امریکی غلاموں کو تسلیم کریں،عمران خان

بھکر(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ہم ان امریکی غلاموں کو تسلیم کریں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ ہی سے مدد مانگتے ہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے، اتنی بڑی تعداد میں آنے پر دریا خان کے لوگوں کا مشکور ہوں، ثناء اللہ مستی خیل کو لوٹا بنانے کی پوری کوشش ہوئی مگر وہ نہیں ہوئے، دریا خان سے جو بھی ایم پی اے بنتا ہے وہ…

عمران خان دریا خان میں آج جلسے سے خطاب کریں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج شام ریلوے گرائونڈ دریا خان میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کنٹینر لگا کر سٹیج تیارکر لیا گیاہے جس کے ارد گرد حفاظتی آہنی دیوار لگائی گئی ہے ،قرب و جوار میں موجود مارکیٹیں بند کروا دی گئیں۔ گذشتہ روز مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 26 سال میں چند لوگوں سے شروع کر کے آج سب سے بڑی پارٹی بنائی،…

پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پتن کی حالیہ رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More