براؤزنگ ٹیگ

#ptilongmarch

لانگ مارچ کیلئے پی ٹی آئی سے مالی ضمانت لی جائے ، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی جس میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان کے پیش نظر تحریک انصاف سے مالی ضمانت لی جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی تفصیلی رپورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کرچکی…

واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔ وفاق کی جانب سے گورنر راج اور وزیر داخلہ کے بیانات پر…

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آج سے دوبارہ آغاز

وزیرآباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوبارہ وہیں سے آغاز ہو گا جہاں پر سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ ہوا تھا ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد میں ہمارے مارچ میں تیرہ لوگوں کو گولیاں لگیں ، آج اسی جگہ سے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں۔ پنجاب میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے الگ الگ مارچ ہوگا جبکہ خیبر پختون خوا میں تین مقامات سے شرکا لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے، ہزارہ…

لانگ مارچ میں عمران خان پر حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج

وزیرآباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین عمران خان پر حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ عمران خان پر فائرنگ کا مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ میں صرف نوید نامی ملزم کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کنٹینر پر اللہ والاچوک سے وزیر آباد آرہے تھے، سہ پہر 4 بجے کے قریب ملزم…

لانگ مارچ کل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا، عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز کل کی بجائے پرسوں سے ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر…

عمران خان پر حملہ ، پی ٹی آئی کارکنوں کا ملک بھر میں احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کال دیئے جانے پر کارکن سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران پولیس اور کارکنوں میں تصادم ہوا۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں تصادم کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے اور پولیس نے دو مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق احتجاج کی وجہ سے مری روڈ پر فیض آباد سے پہلے ٹریفک…

پاکستان میں حقیقی آزادی نظرآرہی ہے،عمران خان

گکھڑ منڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 20سے 25 سال کھیلوں کی گراؤنڈز میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کیا، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگ سن لیں، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر سریا لگاتے لگاتے وزیراعلیٰ بن گیا، میں چھبیس سال سے مقابلہ کر کے ادھرپہنچا ہوں، میچ کے دوران ہی کپتان کو پتا چل جاتا ہے وہ میچ جیت گیا ہے، پاکستانیوں ہم اللہ کے فضل سے پاکستان کا میچ جیت چکے ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس کچھ نہیں، ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اورپسینے آرہے…

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شاہدرہ سے روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہو گیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کنٹینر پر موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہوگیا۔دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر فیروز والا پہنچے گا، فیروز والا کے بعد مرید کے میں استقبال ہوگا۔سابق وزیراعظم کے ساتھ مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب…

لانگ مارچ کنٹینر پر اسدعمر ،مراد سعید اور حماد اظہر کی جھگڑے کی ویڈیو وائرل

لاہور(پاک ترک نیوز) عمران خان کی موجودگی میں لانگ مارچ کنٹینر پر اسد عمر،حماد اظہر اور مراد سعید کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرس ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ شروع ہوتے ہی قیادت میں اختلافات سامنے آنے لگے۔احتجاج کی قیادت کرنے والے کنٹینر پر پارٹی چیئرمین کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں کے مابین جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کسی بات پر نالاں ہیں اور وہ غصے میں دوسرے رہنماؤں پر برس رہے…

لانگ مارچ؛ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی ہے، اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار…

لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہوگا۔دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر فیروز والا پہنچے گا، فیروز والا کے بعد مرید کے میں استقبال ہوگا۔سابق وزیراعظم کے ساتھ مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب ،فواد چوہدری، شہباز گل بھی ہمراہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کے شرکاء کا سادھوکی میں بھی استقبال کیا جائے گا، عمران خان شاہدرہ، فیروز والا، مریدکے،…

لانگ مارچ کا آغاز ،مقصد ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کرائوں،عمران خان

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لبرٹی چوک میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کا مقصد ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کرائوں۔چاہتا ہوں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔26سال سے آئین و قانون کے اندر چلے ہیں ۔آج 26 سال کی جدوجہد کا اہم سفر شروع کر رہا ہوں اور ہمارا مارچ سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی آزادی کے لیے ہے۔ کنٹینر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان…

چڑھائی کرنیوالوں کا انجام ایسا ہوگاکہ کوئی دوبارہ سوچ بھی نہ سکے،رانا ثناء اللہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چڑھائی کرنیوالوں کا انجام ایسا ہوگاکہ کوئی دوبارہ سوچ بھی نہ سکے۔کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیں گے، جتھہ کلچرل ریاست کا وجود ختم کر دے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی آفیسرز سمیت کسی بھی محکمے جن پر تنقید اور الزامات ہوں وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑے فوجی افسران کو ایسی آگاہی عوام کو دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف سے متعلق…

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آج لبرٹی سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں آج لبرٹی سے آغاز ہو گا ۔ پی ٹی آئی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کیلئے لبرٹی چوک پہنچ گئے ۔ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ مرکزی کنٹینر بھی وہاں پہنچا دیا گیا ہے اور عمران خان جمعے کی نماز کے بعد پہنچیں گے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لانگ مارچ پہلے روز لاہور کی حدود میں ہی رہے گا ۔ لانگ مارچ کا لبرٹی چوک سے آغاز ہو گا ۔اچھرہ ، مزنگ ، ایم اے ا و کالج…

خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کو لانگ مارچ روکنے کیلئے پولیس دینے سے انکار

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو لانگ مارچ روکنے کیلئے پولیس فورس فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ اس حوالے سے خیبر پی کے وزیراعلیٰ محمودخان نے باقاعدہ طور پر اس بارے میں مرکز کو آگاہ کردیا۔ صوبہ میں امن وامان کی صورت حال ٹھیک نہیں ایسے میں مرکز کو کیسے سیکورٹی اہلکار بھیجیں، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو تو چاہیے کہ وہ خود سوات میں آکر بیٹھ جائیں الٹا ہم سے فورس مانگی جارہی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم افراد کو مروانے والا شخص اب اسلام آباد میں وہی…

لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس سمیت مختلف مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عبوری ضمانتوں میں 21جولائی تک توسیع مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ اس…

ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے ،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی ہم عالمی سطح پر اس چیز کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا کیونکہ ان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے…

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلوسوں کےداخلے پر مستقل پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز ) وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے زیر صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ امن وامان کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شامل شرپسند عناصر کی پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اور گاڑیوں…

پی ٹی آئی کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا

اٹک (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا ۔کارکنوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کے آزاد ی مارچ میں شریک ہے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ چوروں کا ٹولہ امریکا کے نوکر عوام سے خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ عمران خان کا قافلہ اٹک پل پر پہنچ گیا، تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کسی قسم کے معاہدے…

کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے گھر سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کا ثبوت ہے۔کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائیں ، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوچکا ، یہ شخص اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More