براؤزنگ ٹیگ

PTN

10کمپنیوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) دس کمپنیوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے اکثریتی حصص حاصل کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ان میں تین پاکستانی اور سات غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ وزارت نجکاری کے ذرائع کے حوالے سے نجی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین گھریلو ایوی ایشن کمپنیوں سمیت 10 کمپنیوں نے ٹینڈرز کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فلائی جناح، ایئرسیال، عارف حبیب گروپ، شجاعت عظیم گروپ کے کنسورشیم، ٹبہ، طارق گروپ اور سہگل گروپس نے بھی پی آئی اے کےاکثریتی…

پاکستان آئی۔پی گیس منصوبےکے 80کلومیڑ طویل پہلے مرحلے کی تعمیر جلد شروع کرے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے 18ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کے لئے 15کروڑ80لاکھ ڈالر کے خرچ سے ایران۔ پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کےایرانی سرحد سے گوادر تک 80 کلو میٹر حصے کی تعمیر کےکام کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزارت توانائی کی پیٹرولیم ڈویژن نے اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے دستاویزات ارسال کر دی ہیں۔ جن میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے منصوبے کے پاکستان کے اندر حصے کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے مقررہ تاریخ میں کیا گیا اضافہ رواں سال ستمبر میں ختم ہو…

حکومت کا 700پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ 25مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے قبل ہی حکومت نے پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا وزیراعظم ضمانت کے اوپر ہے، سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی ضمانت کے اوپر ہے۔عوام کو سہولیات کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں جیم اور سوئمنگ پول بنائے جارہے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کو اختیار دیا جائے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں، اگر ہم آزادی مارچ نہ…

عمران خان آج رات سماجی میڈیا پر براہ راست گفتگو کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کر یں گے ۔ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا،جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلیے یکجا اور متحرک ہے،21 اپریل کو مینارِ پاکستان پر پاکستان کی حقیقی آزادی و…

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، پنجاب اسمبلی میں مولاجٹ فلم پوری چلی

ظہیر احمد  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تبدیلی کے بعد سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی تبدیلی آگئی ۔ ماردھاڑ اور ہنگامہ آرائی سے بھرپور اجلاس کے دوران حمزہ شہباز 197 ووٹ لے پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ بن گئے جبکہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیاجس کے باعث مدمقابل پرویزالٰہی کو کوئی ووٹ نہیں پڑا ۔ باپ وزیراعظم ، بیٹا وزیراعلیٰ پنجاب ، نیا ریکارڈ بن گیا اپنے والد شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد بیٹے حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں ۔ یہ پاکستان کی سیاسی…

پی ایس ایل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی جے ایل متعارف کرادی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے اپنی شاندار اننگز کا آغاز کرہی دیا اور لے کر آئے ہیں دنیائے کرکٹ کا اچھوتااور انقلابی منصوبہ ، جسے پی جے ایل یعنی پاکستان جونیئر لیگ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس لیگ میں پی ایس ایل کی طرز پر مختلف شہروں کے ناموں کے ساتھ جونیئرز کھلاڑیوں کی ٹیمیں بنائی جائیں گی ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان جونیئر لیگ کا اعلان کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ جونیئرکھلاڑیوں کے لیے اس سے بہتر کوئی منصوبہ نہیں ہوسکتا ہے ، جس میں…

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے گروپ مرحلے کی قرعہ اندازی آج ہوگی

دوحہ (پاک ترک نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے گروپ مرحلے کی قرعہ اندازی آج جمعہ کی شام قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔جس کے ساتھ ہی فٹبال ورلڈ کپ کا آفیشل گانا بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 32 میں سے 29 ممالک نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انٹر کنفیڈریشن پلے آف کے دو فاتح اور یورپی کوالیفائر پلے آف کی ایک ٹیم کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ انٹر کنفیڈریشن پلے آف سے آخری دو خالی خالی جگہوں کو پر کرنے کےلئے پیرو کا مقابلہ متحدہ عرب امارات یا آسٹریلیا سے ہوگا،…

یونان میں برفباری کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونان میں مسلسل برفباری اور سردی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ برف کے طوفان سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں ۔ جن کے فوج کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔ امدادی کارکن کھانے پینے کی اشیا گاڑیوں میں پھنسے افراد تک پہنچاتے رہے ۔ یونان حکومت کا کہنا ہے کہ برف میں پھنسی ہر گاڑی کے مالک کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ خراب موسم کے باعث یونانی حکومت نے تعطیلات کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ دارالحکومت ایتھنز کے میئر خود سڑکوں اور اہم مقامات پر برف ہٹوانے کے عمل کی نگرانی کرتے رہے ۔

مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے ایس اوپیز جاری

مدینہ المنورہ (پاک ترک نیوز ) سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران افطاری سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے ہیں ۔ ایس اوپیز کے مطابق گزشتہ رمضان المبارک میں جن افراد کو جہاں دسترخوان لگانے کی اجازت دی گئی تھی ۔ اس بار بھی انہیں وہیں دسترخوان لگانے کی اجازت دی جائے گی ۔ لوگ دسترخوان کے صرف ایک ہی جانب قبلہ رخ ہوکر بیٹھیں گے ۔ حسب ضرورت تعداد کی حد بندی کی جائے گی ۔ جسمانی دوری ہونے کی صورت میں ایک قالین پر صرف پانچ لوگ بیٹھیں گے اور جسمانی دوری نہ ہونے کی صورت میں ایک قالین پر…

فیس بک اپنی کمپنی کا نام بدل دے گی ، نیا نام سامنے آگیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )فیس بک نے اگلے ہفتے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ میٹاورس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔ سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ اگلے کئی سال میں ، "ہم لوگوں کو مؤثر طریقے سے ایک سوشل میڈیا کمپنی کی حیثیت سے ایک میٹاورس کمپنی کے طور پر دیکھتے ہوئے مؤثر طریقے سے منتقل کریں گے۔" ایک ری برانڈ مستقبل کے کام کو الگ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس ایپ کا نام حال ہی میں ہورائزن ورلڈز میں ٹوئٹ کیا گیا تھا جب فیس بک نے کام کی جگہ پر تعاون کے لیے…

کورولش عثمان کے سیزن 3 کا پوسٹر جاری

استنبول: ترک ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے نئے سیزن کے ٹریلر کے بعد اس کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نئے سیزن کی پہلی قسط 6 اکتوبر کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی. کورلش عثمان کے دیکھنے والوں کو سیریز کے تیسرے سیزن کا بےصبری سے انتظار تھا، ایسے میں ڈرامے کےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ ترک سیریز کے پروڈیوسر کے مطابق ڈرامے کو جلد ترکی کے ایک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا، لیکن اب تک ڈرامے کے نشر کیے جانے کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More