براؤزنگ ٹیگ

#PTN #PTNurdu #Pakturknews

عام لوگوں کے لئے عمرہ بند۔ 20ذوالحجہ تک صرف عازمین و حجاج کرام ہی عمرہ کر سکیں گے

عام لوگوں کے لئے عمرہ بند۔ 20ذوالحجہ تک صرف عازمین و حجاج کرام ہی عمرہ کر سکیں گے مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) آج سے 20ذوالحجہ تک عمرہ کی ادائیگی صرف عازمین حج اور حجاج کرام کے لئے مخصوص کر دی گئی ہے ۔صرف عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد ان تاریخوں کے بعدعمرہ کے لئے ایپ کے ذریعے ریزرویشن کروا سکیں گے۔ اس بات کا اعلان سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نےجمعہ کے روز جاری کردہ احکامات میں کیا ہے۔ جن کے مطابق عمرہ کے مناسک صرف عازمین حج ہی ادا کرسکیں گے۔ صرف عمرہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت حج نے عندیہ…

یکم ذولحجہ سے منا، عرفات اور مذدلفہ میں ہر قسم کا گیس سلینڈر اور چولہا رکھنے پر پابندی عائد

یکم ذولحجہ سے منا، عرفات اور مذدلفہ میں ہر قسم کا گیس سلینڈر اور چولہا رکھنے پر پابندی عائد ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نےایام حج کے دوران یکم ذوالحجہ کی صبح سے منا اور عرفات میں حجاج کے کیمپوں سمیت مذدلفہ اوروہاں واقع سرکاری اداروں کے دفاتر میں ہر قسم اور سائز کے کھانا پکانے والے گیس سلنڈروں کے داخلے اور استعمال پر پابندی کی عائد کر دی ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے احکامات کے مطابق تمام ممنوعہ اشیاءجن میں گیس کے چولہے اور سلنڈر شامل ہیں جو کھانا پکانے کے مقاصد کے…

بریٹنی سپیئرز 2022ء میں بھی موسیقی میں واپسی پر تیار نہیں

اس اینجلس(پاک ترک نیوز) برٹنی سپیئرز نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 13 سال بعد ایک کنزرویٹری شپ کے تحت موسیقی بنانے میں واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہیں جس نے ان کے ذاتی اور کاروباری معاملات کا کنٹرول چھین لیا اور تفریحی کاروبار سے خوفزدہ ہو کر رہ گئی ہے۔ 40 سالہ سپیئرز، جسے گزشتہ ماہ 2008 میں اپنے والد کی طرف سے مانگے گئے عدالت کے ذریعے عائد کردہ انتظامات سے رہا کیا گیا تھا، نے پیر کو ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ وہ "2022 میںخود کو کچھ اور دھکیلنا چاہتی ہیں اور ایسی چیزیں کرنا چاہتی ہیں جو انہیں…

ترک فلوٹنگ ایل این جی بحری جہاز ارطغرل غازی فعال

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے پہلے فلوٹنگ  ایل این جی  بحری جہاز ارطغرل غازی  پر ترک پرچم  لہرا دیا گیا۔ وزارت مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  کے محکمہ  جہازرانی  نے سماجی رابطوں   کی ویب سائٹس پر اپنے پیغام میں پائپ لائن اور پٹرول کی ترسیل کرنے والی  کارپوریٹ فرم  کی جانب سے تعمیر کردہ ترکی کے پہلے فلوٹنگ  ایل این جی   کو انٹرنیشنل شپنگ ریکارڈز میں شامل کرانے اور بحری جہاز پر ترک پرچم لہرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ پیغام میں بحری جہاز کی منصوبہ بندی ڈیزائنگ اور تیاری کے مراحل میں حصہ لینے والے تمام تر …

آذربائیجان اور آرمینیا میں مزید قیدیوں کا تبادلہ

آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نیگورنو کاراباخ میں تعینات روسی امن فوج کے کمانڈر رستم مرادوف کے مطابق، ایک آذربائیجانی اور 5 آرمینیا کے قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ 10 نومبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت، اب تک آذربائیجان کی جانب سے آرمینیا کے 64 قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے، جبکہ 100 قیدی آذربائیجان کی قید میں ہیں۔ دوسری جانب، آرمینیا کی جانب سے اب تک 16 آذری قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

چین کا ایم ایل ون ریل منصوبہ جلد شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد-وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، ایم ایل ون اور سی پیک منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، ایم ایل ون اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ایم ایل ون میگا پراجیکٹ کو جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور تا کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا۔…

گیس کا شعبہ نجی کمپنیوں کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد-معاون خصوصی ندیم بابر کا ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر اور انکی توانائی ٹیم کیساتھ ورچوئل اجلاس ہوا ،اجلاس میں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری پٹرولیم سیکٹر میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ندیم بابر نے بتایاکہ ملک میں گیس کے شعبے کو نجی طور ترسیل و خریداری کیلئے کھول دیا گیا ہے، اپریل سے نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کر سکیں گی،ای اینڈ پی سرگرمیوں سے ملک میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو گا، ملک میں ای اینڈ پی ریگولیشن کیلئے فریم ورک تیار کر لیا…

پہلا قومی سرمایہ کاری پلیٹ فارم قائم کر دیا گیا

اسلام آباد-وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ کےتحت پہلاقومی سرمایہ کاری پلیٹ فارم قائم کردیا گیا۔پلیٹ فارم کےتحت آئی ٹی کے شعبہ سے منسلک اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاری کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ پہلے قومی سرمایہ کاری پلیٹ فارم کا افتتاح اسلام آباد میں وفاقی وزیر ائی ٹی سید امین الحق نے وزارت کے دیگر حکام کے ہمراہ کیا۔ وزارت سے جاری تفصیلات کے مطابق اس منصوبہ میں اگنائٹ کے ساتھ آغا خان فاؤنڈیشن کا ادارہ ایکسلریٹ پراسپیریٹی فنڈنگ کیلئے رابطوں کو یقینی بنائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ائی ٹی سید امین الحق کا…

پاکستان جیسے ہمسائے کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ،ایرانی سفیر

اسلام آباد- اسلامی انقلاب ایران کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر اید محمد علی حسینی نے کہا ہے پاکستان جیسے دوست اور ہمسایہ ملک کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے پاک ایران تعلقات کی مسلسل مضبوطی اور فروغ، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست شمار ہوتی ہے۔اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چار دہائیوں کے بعد، آج ایرانی قوم اور مخصوصا نوجوان نسل ایران کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایران کے اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ پر…

"کورولوش عثمان” اور ساتھیوں کا چیچنیا میں پرتپاک استقبال

چیچنیا : ترک ڈرامہ "کورولوش عثمان" کے اداکار چیچنیا پہنچ گئے،اداکاروں کودورے کی دعوت چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے دی تھی ،کورلوش عثمان کی ٹیم کا چیچنیا میں شاندار اور پُرتپاک استقبال کیا گیا ،چیچنیا پہنچنے والی ٹیم میں ڈرامے کے پروڈیوسر محمد بوذداغ، ڈائریکٹر متین گونے اور اداکار براق او جاوید شامل ہیں اس موقع پر ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی ،چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے روایتی استقبال کیا اور عشائیہ بھی دیامہمانوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود…

پی آئی اے کی مانچسٹر کیلئے پاکستانی کینوؤں کی ترسیل شروع

اسلام آباد-دو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کینو کارگو کے ذریعے اٹھانا شروع کردیا ۔پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پرواز پر 2200 کلو کینو برآمد کیا گیا، قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے اب باقاعدگی سے کینو کارگو کے طور پر اٹھائے گا۔وزیر ہوابازی کی کارگو کے فروغ سے متعلق خصوصی ہدایات ہیں۔ملکی برآمدات کے فروغ کی حکومتی پالیسی میں پی آئی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

چین میں جشن بہار کی تقریبات کا آغاز

تحریر: زبیر بشیر  بیجنگ چین  دنیا بھر میں اپنی رنگا رنگ  اور متنوع ثقافت  کی وجہ سے  مشہور ہے۔   یہاں منعقد ہونے والی سب سے بڑی  ثقافتی سرگرمی سال نو یعنی جشن بہار کا استقبال ہے۔  یہ تہوار طویل تعطیلات کی وجہ سے اپنوں سے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کل چینی عوام کے معیار زندگی کے بلند ہونے کے ساتھ ساتھ جشن بہار منانے میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔اب عیدی لفافوں کی بجائے ریڈ پیکٹس کی شکل میں دی جاتی ہے۔ یہ نئے دور میں بدلتے ہوئے چینی جشن تہوار کے نئے رنگ ہیں۔ اس موقع پر بہت سی سرگرمیوں کے…

ترک یونیورسٹیز میں 84 لاکھ طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے اٹھارہ سال پہلے ترک یونیورسٹیز میں 16 لاکھ طالب علم جو آج 84 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔ انقرہ میں کونسل آف ہائر ایجوکیشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے نہ صرف ترکوں بلکہ دنیا بھر کے طالب علموں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ اٹھارہ برسوں میں ترک یونیورسٹیز کی تعداد 76 سے بڑھ کر 207 تک پہنچ گئی ہے۔ ان یونیورسٹیز میں اسٹاف ممبرز جو پہلے 70 ہزار تھے آج ایک لاکھ 80 ہزار ہو چکے ہیں۔ خواتین بھی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ رہی…

پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد-پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ، آئی ایس پی آرکے مطابق زمین سے زمین پرمارکرنے والا غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے، غزنوی میزائل جوہری اورروایتی ہتھیارلےجانےکی صلاحیت رکھتاہے۔میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائزکےتحت کیاگیا،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربےکامشاہدہ کیاسینئرفوجی حکام،سائنسدان اورانجینئرزاس موقع پرموجودتھے،صدر،وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباددی…

ترکی میں بغیر ڈرائیورپہلی بس تیار

انقرہ:ترک صدر طیب اردوان نےترکی کے انجینئرز کی تیار کردہ پہلی بغیر ڈرائیور بس کا افتتاح کردیا ہے ،ترکی کے انجینئرز نے پہلی بغیر ڈرائیور بس تیار کرکے دنیا کا وہ چوتھا ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جہاں عوام کےلئے یہ سہولت دستیاب ہوگی ،بس کی منفرد بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خودکار نظام کے تحت چلے گی۔ اس بس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ،بس میں 52نشستوں کی گنجائش ہے اور یہ بے آواز آپریشن سے ماحول کی حفاظت کرتی…

ترکی میں تائیوان کی براہ راست سرمایہ کاری دس گنا بڑھ گئی، سفیر تائیوان

حالیہ سات برسوں میں تائیوان کی ترکی میں براہ راست سرمایہ کاری میں دس گنا کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے دوسری طرف تائیوان کے سیاحوں کی ترکی آمد بھی چار گنا بڑھ گئی ہے۔ انقرہ میں تائیوان کے اکنامک اینڈ کلچرل مشن کے سربرہ یاسر تائی ایچ سیانگ شینگ نے کہا کہ دو الگ خطوں میں ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کئی مواقع موجود ہیں۔ ترکی اور تائیوان نے مختلف شعبوں میں 10 معاہدے بھی کئے ہوئے ہیں۔ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔ ٹرکش ایئر لائنز نے تائیوان…

آذربائیجان نے ادھار پر تیل و گیس پاکستان کو دینے کی پیشکش کر دی

آذربائیجان نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو ادھار پر تیل اور گیس دینے کی پیشکش کی ہے۔ آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی "سوکر ٹریڈنگ" نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوکر ٹریڈنگ کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے۔ 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے…

ترک کورونا ویکسین جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گی، صدر ایردوان

انقرہ ۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز شروع ہو چکے ہیں اور مقامی طور پر تیار ہونے والی ویکسین جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گی۔ تین ترک کمپنیاں ویکسین کے تجربات کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترک ویکسین دنیا میں تیسری ویکسین ہو گی جس کا رزلٹ سب سے بہتر ہو گا۔ وہ انقرہ میں "سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل آف ترکی" اور "ٹرکش اکیڈمی آف سائنسز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترکی چین اور امریکہ کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں کورونا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More