براؤزنگ ٹیگ

#punjabassembly

مسلم لیگ ن نے پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔ لیگی رکن پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سیپکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف جمع کرائی گئی…

سپیکر نے گورنر کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی ایڈوائس پر اجلاس بلانے سے انکار کردیا جس کے بعد صوبے میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے لیے 2 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی 2 صفحات کی رولنگ جاری کردی جس میں انہوں نے گورنر کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کا عمل غیر آئینی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے آج پنجاب اسمبلی آنے اور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ دوسری جانب اسمبلی…

قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضہ نہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضہ نہیں۔اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہو گا۔ الیکشن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں استعفے منظور ہوئے تو ضمنی انتخاب ہو گا، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 90 روز میں الیکشن کرانے ہوں گے، 90 روز میں انتخابات کرانا آئینی تقاضہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضہ نہیں، اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں پوری…

عمران خان آج پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے

لاہور(پا ک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ عمران خان کی جانب سے اعلان کرتے وقت وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان ساتھ ہوں گے ، حتمی اعلان سے پہلے تحریک انصاف کا پنجاب میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج پنجاب کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں جلسوں کا اہتمام، لاہور میں لبرٹی چوک میں سیاسی پاور شو ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور…

پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی،اسدعمر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔ فواد چودھری کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا…

رانا مشہود اور دیگر 9لیگی ارکان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی ہنگامہ کیس میں لاہور کی سیشن عدالت نے رانا مشہود سمیت 9 لیگی ارکان کی عبوری ضمانت 14 ستمبرتک منظور کر لی ہے، عدالت نے تمام ملزمان کو 50 ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے درخواست ضمانت پرسماعت کی، رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر، راجہ صغیر،رخسانہ کوثر، مرزاجاوید، خضر حیات، ملک غلام حبیب،اویس لغاری ،میاں رؤف عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمات…

عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔عدالت نے 25، 25 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کل رات ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس کی بھی دائر کریں گے، جب درخواست ہمارے سامنے آئے گی دیکھ لیں گے۔

عطا تارڑ، رانا مشہود سمیت 12لیگی رہنمائو ں کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عطا اللہ تارڑ ، رانا مشہود سمیت 12لیگی رہنمائوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ لیگی ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، چوہدری پرویز الٰہی تشدد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ان رہنماؤں میں عطاء تارڑ، اویس لغاری، راجہ…

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ اور چیف الیکشن کمشنر ،محاذ گرم

از ۔علی وقار پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشنر کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی۔قرارداد کے مطابق الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں رہا اس لئے وہ فوری مستعفی ہوں، دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی ممنوع فنڈنگ کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔ سکندر سلطان راجا کو تعینات کرتے وقت ہم اکثر ٹیلی ویژن سکرینوں پر عمران خا ن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تعریفوں کے پل باندھتے دیکھتے تھے اور ان کی شخصیت کو بھی…

پی ٹی آئی کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے وواثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ ن لیگ اور اس کے اتحادیوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ۔ اپوزیشن کی جانب سے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔مدمقابل کوئی امیدوار نہ ہونے پر حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مقررہ وقت تک حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار پی پی رکن علی حیدر گیلانی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ووٹنگ جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ جاری ہے ۔پہلا ووٹ افتخار گیلانی نے کاسٹ کیا ۔ سبطین خان تحریک انصاف اور ق لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ سیف الملوک کھوکھر (ن) لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی تھی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات…

سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے اجلاس آج 4بجے ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) نئے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے انتخاب آج شام 4بجے ہو گا۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو سپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے ۔پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ سابق سپیکر پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے باعث خالی ہوا تھا،۔ پنجاب اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، ڈپٹی سپیکر…

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی قرار کثرت رائے سے منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ پنجاب میں اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں کل شام 4 بجے اسپیکر اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے کاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 5 بجکر 10 منٹ پر ہوگی۔ پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب…

سوچی پئے آں ہن کی کرئیے

سہیل شہریار گذشتہ روز کے عدالتی فیصلے کے بعد دوستوں کی محفل میں ملکی کے مجموعی حالات ، ملکی معیشت اور ملک کے مستقبل کے بارے میں گرما گرم بحث جاری تھی ۔ اس بات پر سبھی کا اتفاق تھا کہ صورتحال دگر گوں تاہم اس خانہ خرابی کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کرنے میں منقسم رائے سامنے آرہی تھی ۔ چنانچہ جرنیلوں، ججوں اور سیاستدانوں سمیت سبھی کو ملک کی زبوں حالی کےلئے ذمہ دار قرار دیاجارہا تھا ۔جبکہ ہر بار نئے تھپڑ کے لئے اپنا منہ پیش کرنے والے پاکستانیوں کا کوئی نام نہیں لے رہا تھا۔اور آجا کر عوام کو…

عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کیلئے اجازت دیتے رہیں گے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1550763109245149185 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی یٹ آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے؟ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔ عمران خان نے…

وزارت اعلی کیلئے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا آغاز

لاہور: (پاک ترک نیوز) پنجاب کی وزارت اعلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں موجود ہیں ۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔تاہم ذرائع کا کہنا…

پرویز الہی یا حمزہ شہباز ،تخت پنجاب کا فیصلہ آج

لاہور (پاک ترک نیوز) پرویز الہی یا حمزہ شہباز ، تخت پنجاب کا فیصلہ آج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا فیصلہ آج ہو گا، حمزہ شہباز یا پرویز الہی میں سے کوئی ایک آج تخت لاہور کا حکمران بنے گا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر انتخاب کے لیے ووٹنگ آج کو ہوگی، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہوگا۔ ضمنی الیکشن کے بعد اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل…

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات کی بعد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ تحریک انصاف 15 نئی نشستیں جیتنے کے بعد بعد پنجاب اسمبلی میں سرفہرست جماعت بن گئی ہے اورصوبے کی وزارت اعلی کیلئے درکار ہدف بھی حاصل کر…

تحریک انصاف کے 5نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پی ٹی آی کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی سے حلف لیا، خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا۔اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا ہے۔ حلف اٹھانے والے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ارکان کا…

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کیلئے 5نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے

لاہور (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کےمنحرف ایم پی ایزکی نااہلی کےبعدخالی نشستوں پر پی ٹی آئی نےمخصوص نشستوں کیلئے 5 نام الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے۔ مخصوص نشستوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف دیئے گئے ناموں میں بتول جنجوعہ،سائرہ رضا،فوزیہ عباس جبکہ2 اقلیتی سیٹوں پر ہابوک گل اورسیموئل یعقوب کے نام شامل ہیں۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے نااہل قراردیتے ہوئے ڈی سیٹ کردیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More