براؤزنگ ٹیگ

#pyanyang

کم جونگ ان کا جزیرہ نما کوریا کی ممکنہ اتحاد کیلئے ایک بڑی یادگار کو ہٹانے کا فیصلہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے والد کے اتحاد کی یادگار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شمائی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے جزیرہ نما کوریا کے ممکنہ دوبارہ اتحاد کیلئے ایک بڑی یادگار کو ہٹانے کا عزم ظاہر کیا جسے ان کے والد نے پیانگ یانگ میں تعمیر کیا تھا، اور اسے "آنکھوں کا نشان" قرار دیا تھا۔ پیانگ یانگ میں سپریم پیپلز اسمبلی (ایس پی اے) کے اجلاس میں تقریر کے دوران کم کی کال شمالی کوریا کے رہنما کے حالیہ جنگی بیانات کے سلسلے میں تازہ ترین تھی، جس…

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دو جزیروں پر 200سے زائد گولے داغ دیئے

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دو جزیروں پر 200سے زائد گولے داغ دیئے ۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے کشیدہ سمندری سرحد کے قریب دو جزیروں کی طرف سمندر میں توپ خانے کے 200 سے زائد گولے فائر کیے ہیں، جسے سیئول نے "اشتعال انگیزی" قرار دیا ہے کیونکہ اس نے براہ راست فائر ڈرلز کے ساتھ جواب دیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ترجمان لی سنگ جون کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کی جانی سے فائر کئے گئے گولوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا، انہوں…

پیوٹن نےشمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کر لی

ماسکو(پاک ترک نیوز ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی تھی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات روسی سپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو سپیس سینٹر کا دورہ کرایا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر…

کم جونگ ان اور پیوٹن کے درمیان پانچ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات ختم

ووسٹوچنی (پاک ترک نیوز)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روس میں ملاقات ختم کر دی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات چیت چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔ کم نے پیوٹن کو روس کو یوکرین کیخلاف جنگ میں مکمل اور غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی اور کہا کہ پیانگ یانگ "سامراج مخالف" محاذ پر ہمیشہ ماسکو کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین روس پہنچ گئے ہیں ۔جہاں پرائموری ریجن کے کھسان ریلوے سٹیشن پر انکا استقبال روس کے قدرتی وسائل کے…

کم جونگ اور پیوٹن کی ملاقات سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا کا 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی روس میں ملاقات سے چند گھنٹے شمالی کوریا نے دوبیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ووسٹوچنی کاسموڈروم میں اپنی سربراہی ملاقات کی ہے اس سے قبل پیانگ یانگ کی جانب سے اپنے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے کہا کہ کم جونگ ان صبح روسی صدر پوٹن سے ملاقات…

شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس روانہ ہوگئے ،جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کا دعوی

پیان یانگ (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا ئی نشریاتی ادارے YTN کی ایک رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سربراہی ملاقات کے لیے ٹرین میں روس روانہ ہو گئے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے دورے پر امریکہ کو خدشہ ہے کہ یوکرین میں روس کی فوج کے لیے مزید ہتھیاروں کی سپلائی ہو سکتی ہے۔ کم کا سفر…

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ جاپان کی جانب سے اس میزائل تجربے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ایک طویل فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کو پیانگ یانگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق 10بجے فائر کیا گیا تھا ۔ جاپان کے کوسٹ گارڈز اور وزارت…

شمالی کوریا کا 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے 2بیلسٹک میزائلوں کاتجربہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے۔یہ میزائل تجربہ پیانگ یانگ کی جانب سے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجوں پر ردعمل کے بعد دیا گیا ہے جس میں خبردار کیا گیا کہ وہ ان مشقوں سے بازرہیں ۔ جنوبی کوریا کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کے تجربہ سنان کے علاقے میں کئے گئے ہیں۔ ایک روز قبل شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا امریکہ…

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا اور امریکی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد 2بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے امریکی مشقوں کے خلاف احتجاج کے بعد 2بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا ۔ جنوبی کوریا کی فوج کہناہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج کے بعداپنے مشرقی ساحل سے سمندر میں دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JSC) نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے صوبہ ہوانگے سے پیر (23:00 GMT اتوار) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے کچھ دیر پہلے فائر کیے گئے۔

شمالی کوریا کا تین روز میں دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے تین روز میں دوسرا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ۔ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے پانیوں میں دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کا تجربہ کیا ہے جو تین روز میں دوسرا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے ۔ دوسری جانب جنوبی کوریا اور امریکہ اپنی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) نے بتایا کہ میزائل منگل کی صبح (22:41 GMT) مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 41 منٹ پر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا…

شمالی کوریا کا امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں سے قبل آبدوز سے دو سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے آبدوز سے سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی بڑی مشترکہ مشقوں سے چند گھنٹے قبل ایک آبدوز سے دو سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ٹیسٹ، کچھ دن بعد سامنے آئے جب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ہتھیاروں کے لانچوں کی ایک سیریز کی نگرانی کی اور اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے حریفوں کی "جنگی تیاری کی چالوں" کو پسپا کرنے کی کوششیں تیز کریں۔ سرکاری کورین…

شمالی کوریا کا وارننگ کے باوجود 2مزید بیلسٹک میزائل کر تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز)شمالی کوریا نے فائرنگ رینج خلاف ورزی کی وارننگ کے باوجود مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کئےہیں، پیانگ یانگ کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کے ساتھ ممنوعہ ٹیسٹنگ سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں ۔ جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ اس نے "اہم اشتعال انگیزی" کے طور پر دونوں لانچوں کی "سختی سے مذمت"…

شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنیوالے 3بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنیوالے 3بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا نے رواں سال تقریبا 70 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جن میں 8 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کی صبح مشرقی سمندر میں 3 کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربات پر امریکہ اور دیگرممالک نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ…

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور ریاستہائے متحدہ کی مشترکہ فضائی مشق کے چند دن بعد کیا ہے۔ جنوریا کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان علاقے سے 07:32 GMT پر اس کے مشرقی ساحل سے دور سمندر کی طرف داغے گئے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، "ہماری فوج نگرانی اور چوکسی کو…

میزائل تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا پر حملے کی مشق تھے۔ شمالی کوریا کا اعلان

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات جن میں متعدد اقسام کے میزائلوں کو آزمایا گیا وہ دراصل جنوبی کوریا اور امریکہ پر حملے کی مشق تھے۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق اس بات کا علان شمالی کوریا کی سرکاری ویب سائیٹ پر کیا گیا ہے۔شمالی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے فضائی اڈوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا کے ایک بڑے شہر پر حملے کی مشقیں کیں تاکہ دشمنوں کے مسلسل جنگی جنون کو ختم کیا جا سکے۔ ادھر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے اپنے ساحل کے قریب شمالی کوریا کے…

شمالی کوریا نے مزید چار بلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کر لیا

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نےکم فاصلے تک مار کرنے والے جدید بلسٹک میزائلوں کا کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ یہ میزائل سمندر اور زمین سے داغے جا سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملکی عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتے کے روز بحیرہ زرد کی طرف چار مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغےہیں۔جبکہ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بھی بتایا ہے جدید ترین میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق میزائلوں نے 20 کلو میٹر کی بلندی پر…

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا ۔شمالی کوریا کا گزشتہ 10 روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ ہے ۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے دوران جاپان کے شمالی علاقے میں سائرن بجائے گئے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے کے اعلانات کئے گئے۔ جاپان کےکچھ شمالی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق جاپانی کوسٹ گارڈز اور جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کی۔ شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد سے فائر کیا جانے والا یہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More