براؤزنگ ٹیگ

#qaddafistaduim

واسا اور سی سی پی او الیون کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) واسا الیون اور سی سی پی او الیون کے درمیان کرکٹ میچ آج رات 11 بجے ایل سی سی اے گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا واسا الیون کی کپتانی کریں گے اور سی سی پی او الیون کی کپتانی بلال صدیق کمیانہ کریں گے۔ اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی شریک ہوں گے۔

پاک انگلینڈ فائنل معرکہ کل ،جیتنے والی ٹیم سیریز بھی نام کرلے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک انگلینڈ فائنل معرکہ کل ہو گا ، دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ۔میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹی ٹوٹنی میچ کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ سیریز تین تین سے برابر ہے۔ اس سے قبل 6میچز میں سے تین میں مہمان ٹیم انگلینڈ جبکہ 3میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ کل سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی…

پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔اب تک کھیلے گئے میچز میں مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔کل کھیلے گئے 104میچز میں سے 68آسٹریلیا جبکہ32پاکستان نے جیتے ہیں ۔اگر پاکستانی سرزمین کی بات کریں تو اب تو دونوں ٹیموں کے درمیان 11میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں آسٹریلیا آگے جس نے 6جبکہ شاہینوں نے 4میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا میں دونوں ممالک کے درمیان اب تک 56میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں…

لاہور ٹیسٹ ،آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جار جاری ہے ۔ آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 320رنز بنا لئے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہیں۔ کھانے کے وقفے تک کوئی بھی پاکستان بائولر وکٹ لینے سے محروم ہے ۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 232 رنز 5 وکٹوں سے دوسرے روز اپنی بقیہ اننگز کا آغاز کیا، بلےباز الیکس کیری 60 اور کیمرون گرین 56 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب تک 114 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ کھیل کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز…

لاہور ٹیسٹ ،آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔مہمان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 2وکٹوں کے نقصان پر 70رنز بنا لئے ہیں۔ عثمان خواجہ 31اور سٹیو سمتھ 28رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو اچھا آغاز نہ مل سکا، اوپنر ڈیوڈ وارنر سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ مارنس…

پی ایس ایل 7،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پہلے ایلیمینٹر میں مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے پہلے ایلیمینٹر میں اسلام آباد اور پشاور زلمی کے درمیان میدان سجے گا۔فاتح ٹیم 25فروری کو لاہور قلندر سے ٹکرائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7کے پہلے ایلیمینٹر میں آج پشاور زلمی اور پوزیشن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں،…

پی ایس ایل 7،قلندرز اور اسلام آباد مد مقابل

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پی ایس ایل 7میں آج ہی ایک میچ کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2022 کا میلہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ٹورنامنٹ کا27 واں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف 22 رنز کی شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرز وننگ ٹریک پر واپس…

پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھاری مارجن سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل کے25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر 245رنز بنائے ۔کپتان رضوان نے 83،رولی روسو نے 71اور شان مسعود نے 57رنز کی اننگز کھیلی ۔ سلطانز کے 246 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے…

پی ایس ایل 7،گلیڈی ایٹرزکو ملتان اور کنگز کو قلندرز کا چیلنج درپیش

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7میں آج دو بڑے مقابلے ہوں گے ۔پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز جبکہ میزبان لاہور قلندر کو روایتی حریف کراچی کا چیلنج درپیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7کا آج پانچواں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا ۔ پہلے میچ میں دوپہر ڈھائی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہو گا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ملتان سلطانز جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ کوئٹہ پلے…

پی ایس ایل 7،یونائیٹڈ کو زلمی کا چیلنج درپیش

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7 کے دوسرے مرحلے میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا ۔اسلام یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے ۔میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا ۔ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کے باعث کے آج ان ایکشن نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب پشار زلمی کو بھی فاسٹ بولر…

پی ایس ایل شائقین کیلئے اچھی خبر ،100تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں جاری پی ایس ایل 7کے شائقین کیلئے اچھی خبر ،آج سے 100فیصد شائقین گرائونڈ میں بیٹھ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ سکیں گی۔این سی او سی کی اجازت کے بعد پی سی بی نے ہدایات جاری کر دیں۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 7میں قذافی سٹیڈیم میں اب پچاس فیصد نہیں بلکہ سو فیصد شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ کورونا ایس او پیز کے تحت سو فیصد شائقین کو گراونڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ پی ایس ایل کے23ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل…

وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کا فائنل سٹیڈیم میں دیکھیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان خصوصی کی آمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7 کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ نے وزیراعظم کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے رابطے میں ہیں اوروہاں سے مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وزیراعظم…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More