پاکستانی سیاحوں کیلئے قطر اور نیپال میں کیا مشترک ہے ؟
اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں بتایا گیا ہے کہ نیپال وہ واحد ملک ہے جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جاسکتے ہیں جبکہ قطر نے پاکستانیوں کو آن آرائیول ویزے کی سہولت دے رکھی ہے ۔
وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستان یورپی ملک پولینڈ سے آفیشل اور ڈپلومیٹ دونوں ویزے چاہتاہے لیکن پولینڈ صرف ڈپلومیٹ ویزے دینے پرراضی ہے جس کی وجہ سے معاملہ حل نہیں ہوپارہا ۔ قائمہ کمیٹی کے رکن ذوالفقار علی نے کہا اگر برآمدات بڑھائی جائیں تو کون ہے جو پاکستانیوں کو…