براؤزنگ ٹیگ

#qazifaizessa

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، لیگی امیدوار کامیاب قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی بینچ کا حصہ تھے۔ این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظوری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 3…

انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اسلام آباد میں ’انصاف کی رسائی سب کے لیے‘ کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ خواتین کی ہرشعبے میں نمائندگی ضروری ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق آئین پاکستان نے دیئے ہیں، ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئے قوانین بھی لائے جا سکتے ہیں۔ قاضی فائز عیسی نے…

ہم نے کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے مفاد کو نہیں، آئین کو دیکھنا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جب آئین کے الفاظ واضح ہیں تو ہماری کیا مجال ہم تشریح کریں، کیا ہم پارلیمنٹ سے زیادہ عقلمند یا ہوشیار ہو چکے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عدالت کو آئین کی پروگریسو تشریح کرنی ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل اپنے ایک حالیہ فیصلے میں اسی نوعیت کی تشریح کر چکے ہیں،…

آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔ چیف جسٹس اور جسٹس نعیم افنان پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے دلائل کا آغاز کر دیا، وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کیس میں آئین کے…

چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس نے عدالتی موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ، جس کے تحت تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعدادزیادہ ہونے پرموسم گرما کی تعطیلات میں کمی کی گئی ہے۔ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی، اگرچہ 2 ماہ کی تعطیلات ہوگی ، معزز ججز سے درخواست کی…

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آذربائیجان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 18 مئی کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان ہوں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرونی ملک کے دورے پر ہیں۔

جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ،قاضی فائزعیسٰی

کراچی (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہاہے کہ مجھے مداخلت برداشت نہیں ہے ،جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں انہوں نے مزید کہا سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائیکورٹ ہوا کرتی تھی ،میں جب اپنے والد کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا۔گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں میں کراچی آتے تھے…

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عبدالواسع نامی شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے، ملزم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی۔ ملزم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھی حصہ لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔ چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، باقی ملوث…

معلومات ایک مؤثر ہتھیارہے جس کے ذریعے احتساب کاعمل شروع ہوتا ہے : چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کہنا ہے کہ معلومات ایک مؤثر ہتھیار ہے، جس کے ذریعے سے ہی احتساب کاعمل شروع ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہہ دل سےسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کا شکر گزار ہوں، مجھے اس اہم تقریب میں اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، آج کی نشست عدالت عالیہ اور عظمیٰ کے صحافیوں کیلئے مقرر کی گئی ہے، آپ ہی کے ذریعے عدالتی فیصلوں کی کارروائی عوام تک پہنچتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج کی محفل سے متعلق…

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا: چیف جسٹس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چوری کے الزام میں نامزد ملزم کاشف کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے تمام تفصیلات طلب کر لیں جبکہ سیکرٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرل پولیس کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔عدالت نے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے…

کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئیگی: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، براہ راست سماعت سے عام شہری بھی انصاف ہوتا دیکھے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے عدالتی عملے کو پہلے کبھی اہمیت نہیں دی، یہ پہلی بار ہے کہ ہم کورٹ سٹاف کو بھی جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت دینگے، اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر اطمینان محسوس کر رہا ہوں، اکیڈمی میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔…

چیف جسٹس قاضی فائز سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شریک ہوئے جب کہ اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے متعلق آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا…

غلط فیصلہ ایک کرے یا اکثریت غلط ہی رہے گا، جسٹس فائز عیسٰی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ غلط فیصلہ ایک کرے یا اکثریت غلط ہی رہے گا۔ اسلام آباد میں منعقدہ آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم آئین کی تشریح کر سکتے ہیں، جب ناانصافی ہوتی ہے تو وہ زیادہ دیر تک نہیں ٹھہرتی، آئین کو اس طرح پیش نہیں کیا جاتا جس کا وہ مستحق ہے۔ جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ یہ کتاب صرف پارلیمان نہیں لوگوں کیلئے بھی اہم ہے، اس کتاب میں لوگوں کے حقوق…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More