براؤزنگ ٹیگ

#queen

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قبر کی پہلی تصویرجاری کردی گئی

لندن (پاک ترک نیوز) آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قبر کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ قبر کے کتبے پر ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے آنجہانی شوہرشہزادہ فلپ کا نام، تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات درج ہے۔ملکہ الزبتھ کی قبر پر سیاہ رنگ کا کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ سیاہ پتھر کے صلیب پر لکھی گئی سنہری حروف کی تحریر میں ملکہ الزبتھ دوم، کے والد بادشاہ جارج ششم اور ان کی والدہ کے نام بھی تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی قبر کے قریب پھول رکھے گئے ہیں۔

شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ دوئم کی نئی تصویر جاری کردی

لندن (پاک ترک نیوزا) شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ دوئم کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔ سرکاری تدفین سے قبل شاہی خاندان کے آفیشل اکاونٹ سے ملکہ کی مسکراتی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔ساتھ ہی یہ پیغام بھی درج ہے کہ آج لاکھوں لوگ ملکہ کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ یاد رہے کہ ملک برطانیہ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے…

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات آج ،ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کیا جائے گا

لندن:(پاک ترک نیوز) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، ملکہ الزبتھ دوئم کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق ویسٹ منسٹر ہال کے دروازے صبح ساڑھے 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے، دوپہر 12 بجے ویسٹ منسٹر ایبے کے درواز ے سروس کے لیے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ سہ پہر 02:30 پر ملکہ کے تابوت کو کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر جائے گا، سہ پہر 2:52 پر ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال کے مغربی…

چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے ،حلف اٹھا لیا

لندن(پاک ترک نیوز) چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے ۔چارلس سوم نے با ضابطہ طورپر بادشاہت کا حلف اٹھا لیا۔چارلس ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد بادشاہ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ نئے برطانوی بادشاہ کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ ملکہ کیمیلا اور بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔ بادشاہ چارلس نے حلف اٹھانے کے بعد حلف کے دستاویزات پر دستخط کئے۔ تقریب میں 200 اہم شخصیات بھی…

چارلس: شہزادے سے بادشاہ تک

از سہیل شہریار آج کے بادشاہ چارلس سوئم کا بادشاہ بننے سے پہلے پورا نام چارلس فلپ آرتھر جارج اور القابات پرنس آف ویلز، ارل آف چیسٹر، ڈیوک آف کارن وال، ڈیوک آف روتھیسے، ارل آف کیرک اور بیرن رینفریو، لارڈ آف دی آئلز، اور اسکاٹ لینڈ کے شہزادہ اور عظیم اسٹیورڈ تھے۔ وہ آجہانی ملکہ الزبتھ دوئم اور ڈیوک آف ایڈن برگ پرنس فلیپ کے چار بچوں میں سے سب سے بڑے ہیں۔ یوں وہ 14نومبر 1948کواپنی پیدائش کے ساتھ ہی ولی عہدبن گئے تھے ۔ بکنگھم پیلس اور لندن، ہیمپشائر اور اسکاٹ لینڈ میں پرائیویٹ…

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے

لندن(پاک ترک نیوز) ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے اور ولی عہد 73 سالہ چارلس بادشاہ بن گئے۔ بکنگھم پیلس نے اپنے اعلامیے میں چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس سوئم کا خطاب دے دیا۔ تخت نشینی کا سب سے اہم لمحہ تاجپوشی کا ہو گا جب چارلس کو باقاعدہ تاج پہنایا جائے گا، اس تقریب کی تیاری کے لیے وقت درکار ہو گا اس لیے یہ چارلس کی تخت نشینی کے فوراً بعد ممکن نہیں ہو سکے گی۔ شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے،…

ملکہ برطانیہ طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل

لندن(پاک ترک نیوز)ملکہ برطانیہ کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں انہیں طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے معالج ان کی صحت سے متعلق فکرمند ہیں جبکہ ملکہ طبی نگرانی میں رہیں گی۔ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جبکہ شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم شاہی محل میں موجود ہیں۔ 86 سالہ ملکہ برطانیہ کو نجی گاڑی کے ذریعے لندن کے کنگ ایدورڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی طبیعت کے باعث رواں ہفتے ان کی تمام سرکاری مصروفیات بشمول روم کے سفر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More