براؤزنگ ٹیگ

#queenalizbeth

وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئے ۔وزیراعظم شہبازشریف 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نور خان ائیربیس سے لندن روانہ ہو گئے، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے اور جنرل اسمبلی کے اجلاس سے…

ملکہ الزبتھ کا تابوت بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا،ویسٹ منسٹر لیجایا جائے گا

لندن (پاک ترک نیوز) ملکہ کے تابوت کو خصوصی طیارے میں ایڈنبرا سے لندن لایا گیا پھر بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا۔بکنگھم پیلس پہنچنے پر ملکہ کے بچوں اور پوتے پوتیوں نے تابوت کا استقبال کیا۔آج ویسٹ منسٹر لے جایا جائے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق ملکہ کے تابوت والی گاڑی جہاں جہاں سےگزری اس کے اطراف ٹریفک رک گئی۔ ایڈنبرا ایئرپورٹ پر تابوت کو رائل رجمنٹ آف اسکاٹ لینڈ نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔بکنگھم پیلس کے اطراف ہزاروں افراد ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ شہریوں نے تابوت پر پھول نچھاور کر کے…

لیڈی ڈیانا کا اہم خطاب مڈلٹن کے نام

لندن (پاک ترک نیوز) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد لیڈی ڈیانا کا اہم خطاب کیٹ میڈلٹن کے نام ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بعد بادشاہ بننے والے کنگ چارلس نے اپنی اہلیہ ’’لیڈی ڈیانا‘‘ کا دیا جانے والا پرنسس آف ویلز کا خطاب اپنی بہو کیٹ میڈلٹن کو دے دیا ہے اور اب 25 سال کے طویل عرصے کے بعد وہ پرنسس آف ویلز کہلائیں گی۔ برطانیہ کی تاریخ میں اس سے قبل پرنسس آف ویلز کا خطاب صرف لیڈی ڈیانا کو دیا گیا تھا جو اپنی سماجی خدمات کے باعث دنیا بھر میں مقبول تھیں۔ کنگ…

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے

لندن(پاک ترک نیوز) ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے اور ولی عہد 73 سالہ چارلس بادشاہ بن گئے۔ بکنگھم پیلس نے اپنے اعلامیے میں چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس سوئم کا خطاب دے دیا۔ تخت نشینی کا سب سے اہم لمحہ تاجپوشی کا ہو گا جب چارلس کو باقاعدہ تاج پہنایا جائے گا، اس تقریب کی تیاری کے لیے وقت درکار ہو گا اس لیے یہ چارلس کی تخت نشینی کے فوراً بعد ممکن نہیں ہو سکے گی۔ شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More