براؤزنگ ٹیگ

#queenelizbethII

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قبر کی پہلی تصویرجاری کردی گئی

لندن (پاک ترک نیوز) آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قبر کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ قبر کے کتبے پر ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے آنجہانی شوہرشہزادہ فلپ کا نام، تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات درج ہے۔ملکہ الزبتھ کی قبر پر سیاہ رنگ کا کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ سیاہ پتھر کے صلیب پر لکھی گئی سنہری حروف کی تحریر میں ملکہ الزبتھ دوم، کے والد بادشاہ جارج ششم اور ان کی والدہ کے نام بھی تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی قبر کے قریب پھول رکھے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر پیر کو ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھرسے 500 سربراہان مملکت اور وفود ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More