سویڈن میں پاکستانی شہری نے قرآن کی بےحرمتی کے ناپاک اقدام کو روک دیا
اسٹاک ہوم(پاک ترک نیوز) سویڈن میں ایک پاکستانی شہری ملک شہزا جو کہ ملک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر انتہائی دلبرداشتہ ہیں، نے حکومت سے ان مکروہ اقدامات کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہزا جو کہ دل کے مریض ہیں اور بائی پاس سرجری کروائی ہے، نے اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے عراقی شخص سلوان مومیکا کی طرف سے مقدس کتاب کو نذر آتش کرتے ہوئے دیکھا تو وہ برداشت نہیں کرسکے۔سیکورٹی اہلکاروں کے حفاظتی حصار کے عقب سے شہزہ نے مومیکا کو آواز دی اور شدت سے اس ناپاک اقدام پر نظر ثانی کرنے…