براؤزنگ ٹیگ

#race

اٹلی ،طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9افراد ہلاک ،فارمولا ون ریس بھی منسوخ

روم(پاک ترک نیوز) اٹلی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔سیلاب اور بارشوں سے پیدا ہونے ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے فارمولا ون گراں پری ریس بھی منسوخ کردی گئی۔ اٹلی کے شمالی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا رقبہ پانی میں ڈوب گیا۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پانی میں گھرے علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفانی بارشوں اورسیلاب سے معمول کی زندگی مفلوج…

باکو میں صحافیوں کے لئے دلچسپ کارٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

باکو(پاک ترک نیوز) اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےباکو سٹی سرکٹ آپریشنز کمپنی (BCC) نے ایک مرتبہ پھر مقامی صحافیوں کے لیے ایک دلچسپ کارٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے۔ منگل کے روز منعقد ہونے والی یہ چیمپیئن شپ میڈیا کے نمائندوں کے لیے نئے F1 سیزن سے پہلے اکٹھے ہونے کا ایک بہترین موقع تھا۔جس میںتماشائیوں کو ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار دوڑدیکھنے کو ملی جبکہ ریس میں حصہ لینے والے صحافی ڈرائیوروں کو تیز رفتاری کےکے ساتھ کو باکو کی تیز ہوا کے خلاف بھی نبرد آزما ہونا پڑا۔ ریس کے کوالیفائنگ مرحلے…

فارمولا -چیمپئن میکس ورسٹاپن2021کے ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر

سیویل (پاک ترک نیوز) ریڈ بل ریسنگ کے ڈچ ڈرائیور میکس ورسٹاپن کو 2021 فارمولا 1 ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے لاریئس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے جو اس کا پہلا ٹائٹل ہے۔ اتوار کے روزاس سال کی ایوارڈز کی تقریب ورچوئل طور پر سپین کے شہر سیویل سے منعقد ہوئی۔ جس میں24 سالہ ورسٹاپن کو پچھلے سیزن میں 10 گراں پری ریسیزجیتنے اور ریکارڈ 18 مرتبہ پہلی تین میں سے کوئی ایک پوزیشن حاصل کرنےپراس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ جبکہ جمیکا کی اسپرنٹر ایلین تھامسن ہیرا کو ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز میں…

دنیا کی پہلی الیکٹرک ریس بوٹ تیار

سان نازارو(پاک ترک نیوز) — ای۔ون کی اختراع الیکٹرک فوائلنگ ریس بوٹ نے دریائے پو میں باضابطہ طور پرپہلی تیراکی کی ہے۔" ریس برڈ" پروٹو ٹائپ نے وہیل کے پیچھے لوکا فیراری سابق پاور بوٹ چیمپئن کے ساتھ ٹیسٹ اور پرفارمنس کا سلسلہ کامیابی سے مکمل کیا۔یہ منصوبہ الیکٹرک میرین ریسنگ کمپنی لمیٹڈ (ای۔ون سیریز) کے ساتھ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی شراکت داری سے مکمل کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈنے 7 جون 2021 کو دنیا کی پہلی الیکٹرک پاور بوٹ ریسنگ چیمپئن شپ بنانے کے لیے ای۔ون سیریز کے…

آرامکو کی تنصیبات پر حملے سے سعودی گراں پری کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا

جدہ (پاک ترک نیوز) — سعودی آرامکو کے جدہ میں پیٹرولیم پلیٹ فارم پر لگنے والی آگ فارمولا 1 ایس ٹی سی سعودی عربین گراں پری 2022 کےشیڈول کو متاثر نہیں کرے گی اور فارمولا ون ریسز اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہفتے کے آخر میں جاری رہیں گی۔ اس بات کا اعلان سعودی موٹرسپورٹ کمپنی (ایس ایم سی) نےگذشتہ روز اپنے بیان میں کیا ہے۔کمپنی نے یقین دلایاہے کہ فارمولا -ون سعودی عربین گراں پری کے ساتھ ساتھ تمام ڈرائیوروں، ٹیموں اور اسٹیک ہولڈرز اور شائقین کی حفاظت کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد…

سعودی عرب ،پہلی فارمولا ون گراں پری کار ریس کا 2دن بعد آغاز

جدہ (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں منعقد ہونے والی پہلی فارمولا ون گرینڈ پری موٹر ریس میں شرکت کے لئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس کار ریس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملک کی پہلی گرینڈ پری کےمقابلے3 سے5 دسمبر تک جدہ کے ساحل کے ساتھ بنائے گئے کورنشے سرکٹ پرمنعقد ہوں گےجن میں شرکت کے لئے اب تک ایک درجن سے زائد ٹیمیں جدہ پہنچ چکی ہیں اور مزید ٹیمیں آئندہ دو روز میں جدہ پہنچ جائیں گی۔ سعودی عرب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More