براؤزنگ ٹیگ

#raffahborder

اسرائیلی فوج کا رفح ، خان یونس پرفضائی حملہ، مزید 137 فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز )اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں فضائی حملے کیے، خان یونس میں ہسپتال کے احاطے میں شہریوں پر براہ راست گولیاں برسادی گئیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خونریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 137 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 67 ہزار سے زائدزخمی ہوچکے ہیں۔ امریکا، اسرائیل، مصر اور قطری حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت…

رفح پر اسرائیل کے حملوں کیخلاف جنوبی افریقہ عالمی عدالت پہنچ گیا

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے رفح پر متوقع زمینی حملے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جنوبی افریقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے اس بات پر سخت تشویش ہے کہ رفح میں اسرائیلی عسکری آپریشن کی وجہ سے ہلاکتیں ہورہی ہیں اور زمینی حملے کی صورت میں بہت وسیع پیمانے پر ہلاکتیں ہوں گی اور تباہی پھیلے گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ نسل کشی کے کنویشن اور 26 جنوری 2024 کو عالمی عدالت انصاف کے دیے گئے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی…

اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم اور امریکی صدر جوبائیڈن نے رفح میں فلسطینیوں کی بحفاظت انخلا سے قبل اسرائیلی فوج سے فضائی اور بری حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردن کے شاہ عبد اللہ دوم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچے اور غزہ کی موجودہ صورت حال بالخصوص اسرائیل کے رفح میں بڑی فوجی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل کو رفح سے فلسطینی پناہ گزینوں کی محفوظ مقام منتقلی تک فضائی اور برّی حملوں کے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد…

غزہ میں صیہونی افواج کی مسلسل بمباری ،مزید 110فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز ) غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت جاری ہیں ، دیرالبلاح، خان یونس، نصیرات اور بریج کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے ایک روز میں مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے دیرالبلاح کے رہائشی علاقے میں فضائی حملے میں 50 افراد شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی طیاروں نے 3 خاندانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس شہر کو مکمل گھیرے میں لے لیا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More